تلاش شدہ نتائج
محفوظ شدہ الفاظ
"انڈے" کے متعقلہ نتائج
تلاش شدہ نتائج
"انڈے" کے متعقلہ نتائج
اَنْڈے ہوں گے تو بَچّے بَہُت ہو رَہیں گے
اسباب مہیا ہوں تو نتیجہ برآمد ہونا بھی یقینی ہے، جڑ بنیاد ہوگی تو اس پر عمارت بھی تعمیر ہوجائے گی
اَنْڈے بَچّے والی چِیل چِلو چِلْہار
چیلوں کو گوشت کھلانے کے لیے بلانے کی آواز (صدقے کا گوشت چیلوں کو دینے کے لیے یہ الفاظ آسمان کی طرف منھ کرکے بلند آواز سے کہے جاتے ہیں جنھیں سن کر چیلیں سر پر من٘ڈلانے لگتی ہیں)
اَنْڈے سینا
مقررہ وقت یا موسم میں بچے نکالنے کے لیے جانور کا انڈوں کو اپنے پیٹ کے نیچے رکھ کر بیٹھنا
اَنْڈے کا شَہْزادَہ
بھولا بھالا، خانہ نشین، نا تجربہ کار آدمی، وہ آدمی جو بہت کم گھر سے باہر نکلتا ہو
اَنْڈے بَچّے کھا آؤ
کوڑیاں بجھانے کے کھیل میں بچوں کا ایک روزمرہ (جب کوئی بچہ دوسرے بچے کے پیچھے ہاتھ لے جاکر کوڑیاں مٹھی میں چھپالیتا ہے تو دوسرے بچوں سے کہتا ہے’ انڈے بچے کھا آؤ ‘ یعنی یہاں سے ہٹ جاؤ اور ذرا دیر الگ کھیل کر آؤ)
اَنْڈے کا مُلُوک زادَہ
بھولا بھالا، خانہ نشین، نا تجربہ کار آدمی، وہ آدمی جو بہت کم گھر سے باہر نکلتا ہو
اَنْڈے لَڑانا
(الف) قمار بازی . ۱۔ ایک طرح کی قمار بازی (جس میں عموماً عید یا نوروز کے تہواروں پر ایک شخص مٹھی میں انڈا اس طرح دبا لیتا ہے کہ اس کا سرا باہر رہے ؛ دوسرا شخص اپنے ہاتھ کے انڈے سے اس پر چوٹ لگاتا ہے ؛ جس کا انڈا ٹوٹ جاتا ہے وہ بازی ہار جاتا ہے) ۔
اَنْڈےبَچّے والی چِیل چِلو چِلْہور
چیلوں کو گوشت کھلانے کے لیے بلانے کی آواز (صدقے کا گوشت چیلوں کو دینے کے لیے یہ الفاظ آسمان کی طرف منھ کرکے بلند آواز سے کہے جاتے ہیں جنھیں سن کر چیلیں سر پر من٘ڈلانے لگتی ہیں)
Delete 44 saved words?
کیا آپ واقعی ان اندراجات کو حذف کر رہے ہیں؟ انہیں واپس لانا ناممکن ہوگا۔