تلاش شدہ نتائج
محفوظ شدہ الفاظ
"جمع" کے متعقلہ نتائج
تلاش شدہ نتائج
"جمع" کے متعقلہ نتائج
جَمْع مُرَکَّب
(ریاضی) ایک ہی جنس کے اعداد جو جمع کیے جائیں مگر مختلف النوع جیسے روپے، پیسے یا سال، مہینہ، دن وغیرہ، رقموں کی جمع، اوزان یا پیمایش کی جمع
جَمْع خَرْچ
(تجارت) وہ کاغذ جس میں آمد و خرچ اکھٹا ایک جگہ لکھا جائے، آمدنی اور صرف کا حساب، آمدنی ومصارف، جمع رقم کا گوشوارہ
جَمْعِ فَصْل
(کاشتکاری) لگان کے علاوہ دوسرے ذرائع آمدنی مثلاً گھاٹ اتروانی، پہاڑ اور جن٘گل کی آمدنی وغیرہ
جَمْع گُزَاْر
(کاشت کاری) جمع وصول کر کے خزانے میں داخل کرنے والا سرکاری نمایندہ جو زمیندار کی طرف سے کاشتکار سے (رقم) وصول کرنے کا مجاز ہوتا ہے
جَمْع بَنْدی مُفَصَّل
جس سال کسی گاؤں کے نقشہ جات چار سالہ مرتب ہوں اس سال جمع بندی میں ہر نمبر کھیت کا اندراج مکمل ہونا چاہیے ایسی جمع بندی کو جمع بندی مفصل کہتے ہیں
جَمع خُوْرِیْ
جمع خور ہونے کی کیفیت، اشیا کا ذخیرہ کر لینا تاکہ مانگ زیادہ ہونے پر انہیں مہنگی قیمت میں فروکت کیا جا سکے، ذخیرہ اندوزی
جَمْع کے ڈُبُّو آنْکھَیْں کُھولو
جب کوئی عیار کسی سادہ لوح کو لوٹ کے لے جائے اور وہ ہاتھ ملتا رہ جائے تو کہتے ہیں یعنی پون٘جی لٹا دی اب تو آن٘کھیں کھولو
جَمْع دَھْاْرَاْ
(کاشت کاری) وہ رقم یا چندہ جو گاؤں کے مشترک اخراجات کے لیے سرکاری طور پر گھر اور کھیت کے حساب سے لیا جائے، گاؤں خرچ
Delete 44 saved words?
کیا آپ واقعی ان اندراجات کو حذف کر رہے ہیں؟ انہیں واپس لانا ناممکن ہوگا۔