تلاش شدہ نتائج
محفوظ شدہ الفاظ
"دکھانا" کے متعقلہ نتائج
تلاش شدہ نتائج
"دکھانا" کے متعقلہ نتائج
کلکتَّہ دِکھانا
بچّہ کو کھلاتے ہوئے اس کے کانوں پر ہاتھ رکھ کر اپنے سر سے اون٘چا کرلیتے ہیں اور اس عمل کو ’کلکتہ دکھانا‘ کہتے ہیں
ہَری جَھنڈی دکھانا
ریل گاڑی کو روانہ کرنے کے لیے سبز جھنڈی لہرانا ؛ روانہ ہونے یا کسی کارروائی کا اشارہ یا اجازت دینا ؛ حالات سازگار ہونے کا اشارہ کرنا
مَوجیں دکھانا
زور دکھانا، جوش اور ولولہ ظاہر کرنا، زور شور ظاہر کرنا، لطف پیدا کرنا، سرور و انبساط پیدا کرنا، موج دکھانا
دِلّی دِکھانا
(عور) ’’ بچّے کو کھلاتے ہوئے بچے کو سر اور کانوں سے پکڑ کر یا بغلوں میں ہاتھ دے کر سر سے اونچا اٹھا لیتے ہیں اس فعل کو دلّی دکھانا کہتے ہیں ‘‘ .
ہاتھ دِکھانا
دست شناس سے مستقبل کے حالات دریافت کرنے کے لیے ہاتھ اس کے آگے کرنا، ہاتھ کی لکیریں پڑھوانا، ہاتھ سے قسمت کا حال معلوم کروانا
سِہْرا دِکھانا
کسی کا بیاہ رچانے کی تمنّا یا آرزو پُوری ہونا ، کسی کی شادی میں شریک ہونے کا موقع ملنا.
Delete 44 saved words?
کیا آپ واقعی ان اندراجات کو حذف کر رہے ہیں؟ انہیں واپس لانا ناممکن ہوگا۔