تلاش شدہ نتائج
محفوظ شدہ الفاظ
"سس" کے متعقلہ نتائج
تلاش شدہ نتائج
"سس" کے متعقلہ نتائج
سَسِّی
لیلیٰ و مجنوں، شیرین و فرہاد، یوسف و زلیخا کی طرح سندھ کی داستانوں کی ہیروئن جو 'لار' نامی دھوبی کے ساتھ رہتی تھی اس نے اپنی بیٹی بنا کر اس کا نام سَسَی یعنی چان٘د رکھ لیا، پنجاب میں بھی یہ داستان مشہور ہے
سَسْتا
(اشیا) کم قیمت، ارزاں، کم داموں کا، جس کی قمیت کم ہو، جس کی قمیت پہلے کی بہ نسبت کم ہو، جیسے: انہیں یہ مکان بہت سستا مل گیا
سِسْکی
وہ آواز جو تکلیف میں مُنھ بھینچ کر نکالی جائے، سانس کو روک روک کر رونے کی آواز، ہچکی، سسکاری
سَسْتا روئے بار بار، مَہَنْگا روئے ایک بار
انسان کو مہنگی چیز خریدنے پر ایک ہی وقت افسوس ہوتا ہے مگر سستی خریدنے پر بار بار افسوس کرتا ہے کیونکہ سستی چیز جلد خراب ہو جاتی ہے اور تکلیف دیتی ہے .
سِسَکْنا
۱۔ (i) (تکلیف میں) ہچکیوں کے ساتھ ذرا ذرا سا سانس لینا ، رُک رُک کر سان٘س لینا ، سخت اذیت سے گُزرنا ، مُسلسل دکھ درد اُٹھانا .
سِسَکْتی سِسَکْتے نے دِیا پَکایا، بِلَکْتی نے کھایا جِیبھ جَلی نَہ سواد پایا
کسی کی برائے نام حاجت روائی ہونے کے موقع پر مستعمل .
سِسَکْتی سِسَکْتے نے دِیا پَکایا، بِلَکْتی نے کھایا جِیبھ جَلی نَہ سواد آیا
کسی کی برائے نام حاجت روائی ہونے کے موقع پر مستعمل .
سَسَرنا
سردی کے موسم میں گرم کپڑے سے محروم رہنا ، جاڑے میں گرم لِباس نہ ہونے کی وجہ سے تکلیف اُٹھانا ، ٹھٹھرنا ، سسیانا ، ہلنا ، سرکنا .
Delete 44 saved words?
کیا آپ واقعی ان اندراجات کو حذف کر رہے ہیں؟ انہیں واپس لانا ناممکن ہوگا۔