تلاش شدہ نتائج
محفوظ شدہ الفاظ
"شکر" کے متعقلہ نتائج
تلاش شدہ نتائج
"شکر" کے متعقلہ نتائج
شَکَر خورَہ
ایک پرند، کہتے ہیں کہ جو شیرینی نہایت شوق سے کھاتا ہے جس کا رن٘گ کبوتر کی گردن کے رن٘گ کی طرح چمکدار اور نیلگوں ہوتا ہے
شُکر اَلحَمْدُلِلّٰہ
عربی فقرہ اردو میں مستعمل، اللہ کا شکر و احسان ہے (عموماً کامیابی، خوشی، یا اقرارِ نعمت کے موقع پر نیز مزاج پرسی کے جواب میں یا چھینک آنے کے بعد بھی بولا جاتا ہے)
شُکْرِیہ
شُکْر، سپاس (یہ خدا کے لیے نہیں صرف اس کے بندوں کا احسان ماننے کے موقع پر مستعمل ہے)، منت پذیری کا اظہار، احسان ماننے کا اعتراف اور محسن کی تعریف
شَکَر خورے کو شَکَّر مِل رَہْتی ہے
جو جس چیز کا شائق ہوتا ہے اس کے لئے ویسا ہی سامان مہیّا ہو جاتا ہے
شَکَر خورے کو شَکَّر مِل ہی جاتی ہے
جو جس چیز کا شائق ہوتا ہے اس کے لئے ویسا ہی سامان مہیّا ہو جاتا ہے
شَکَر کَدُّو
(طب) کدو کی ایک قسم جو گول ہوتا ہے اور جس میں پختہ ہو کر شیرنی پیدا ہو جاتی ہے اس کا رنگ اوپر سے زرد اور بعض کا سرخی مائل ہوتا ہے، میٹھا کدو یہ ثقیل ہے صفرا دور کرتا ہے، ہاتھ پان٘و کی سوزش رفع کرتا ہے
شَکَر پَسَنْد
(حیاتیات) وہ جراثیم جو شکر کے کثیر محلول میں پرورش پاتے ہیں بعض جراثیم شکر کے کثیف محلول میں اُگنے کے عادی ہوتے ہیں، ایسے جراثیم کو شکرپسند کہا جاتا ہے.
شَکَرِ سُرْخ
گڑ کی راب سے سجی ملا کر بنائی ہوئی شکر ، کھانڈ ، کچھی شکر جو سفوف یا دانوں کی بجائے پھٹکیوں کی شکل کی ہوتی ہے .
شَکَرِ سَفید
شکر کی وہ قسم جو اس طرح بنائی جاتی ہے کہ شکر خام کو تھوڑا پانی ڈال کر دودھ اور پانی چھڑک کر اس کا میل اتارتے ہیں اور پانی جلا کر گھونٹ کر خشک کرتے ہیں تو دانہ اور سفید ہو جاتی ہے.
Delete 44 saved words?
کیا آپ واقعی ان اندراجات کو حذف کر رہے ہیں؟ انہیں واپس لانا ناممکن ہوگا۔