تلاش شدہ نتائج
محفوظ شدہ الفاظ
"شہر" کے متعقلہ نتائج
تلاش شدہ نتائج
"شہر" کے متعقلہ نتائج
شَہْر ان٘گیز
شہر آشوب (رک) کی ایک قسم، ایسی نظم جس میں لڑکوں کے حسن و جمال اور ان کی دلکش اداؤں کا ذکر ہوتا تھا اور جن کا مقصد محض تفریح و تفَنّنِ طبع تھا اور جس سے شہر میں فتنے اور ہنگامے اٹھنے کا ڈر بھی ہوتا تھا.
شَہْر گَرْد
شہر گشت، شہر میں گشت کرنے والا، گھومنے پھرنے والا، بستی میں مارا مارا پھرنے والا، جہاں گرد، آوارہ
شَہْر بانو
بادشاہ ایران کی بیٹی کا نام جو خلافت حضرت عمر میں قیدی ہو کر آئیں اور سیدالشہدا حضرت امام حسین سے آپ کا عقد ہوا، حضرات اہل تشیع کے چوتھے امام حضرت زین العابدین علیہ السلام آپ ہی کی بطن مبارک سے تھے، سانحہ کربلا میں آپ بھی امام مظلوم کے ہمراہ تھیں
شَہْر بانی
پولیس، محکمہ پولیس، وہ صیغۂ انتظام جو حکومت کی طرف سے امن عامہ قائم رکھنے اور حفاظت جان و مال کی غرض سے قائم ہو.
شَہْر آشوب
وہ نظم جس میں کسی شہر یا ملک کی اقتصادی یا سیاسی بے چینی کا تذکرہ ہو یا شہر کے مختلف طبقوں کے مجلسی زندگی کے کسی پہلو کا نقشہ خصوصاً ہزلیہ، طنزیہ یا ہجویہ انداز میں کھینچا گیا ہو
Delete 44 saved words?
کیا آپ واقعی ان اندراجات کو حذف کر رہے ہیں؟ انہیں واپس لانا ناممکن ہوگا۔