تلاش شدہ نتائج
محفوظ شدہ الفاظ
"صندل" کے متعقلہ نتائج
تلاش شدہ نتائج
"صندل" کے متعقلہ نتائج
صَنْدَل کا بُرادَہ
صندل کی لکڑی کو ریتی سے رگڑ کر سفوف بناتے ہیں اسے آگ پر خوشبو دینے کے لیے ڈالتے ہیں.
صَنْدَل کا تیل
صندلِ سفید یا صندلِ سرخ کی لکڑی سے کشید کیا ہوا تیل ، ہلکے زرد رنگ کا کسی قدر گاڑھا ہوتا ہے ، بُو کسی قدر تیز ، ذائقہ چرچرا اور شراب میں حل ہو جاتا ہے ، خارش اور پرانی کھان٘سی کو فائدہ دیتا ہے.
صَنْدَل نِکَلْنا
بزرگانِ دین کے وعقیدت مند عرس کے موقع پر جلوس کی شکل میں مزار تک جاتے ہیں اور چڑھاوے چڑھاتے ہیں جس میں صندل کی لکڑی لگا ہوا پنکھا یا مورچھل اور خوشبویات شامل ہوتی ہیں.
صَنْدَل رَگَڑْنا
صندل گھسنا، صندل کی لکڑی کو پتھر پر گھسنا، اسے درد سر کے لیے ماتھے پر لگاتے ہیں یا ہندو ٹیکا لگاتے ہیں
صَنْدَل کا چھاپا
صندل کا چھایا یا نشان جو عورتیں تبر کاً طعام نذر کے برتن یا شادی کے گھر کی دیواروں پر نیز منّت پوری ہونے پر مسجد وغیرہ میں لگاتی ہیں.
مانگ میں صَندَل بَھرنا
مان٘گ میں سیندور یا صندل لگانا یا اس میں موتی بھرنا (سہاگن ہونے کی علامت یا برائے آرائش)۔
Delete 44 saved words?
کیا آپ واقعی ان اندراجات کو حذف کر رہے ہیں؟ انہیں واپس لانا ناممکن ہوگا۔