تلاش شدہ نتائج
محفوظ شدہ الفاظ
"ض" کے متعقلہ نتائج
تلاش شدہ نتائج
"ض" کے متعقلہ نتائج
ض
بلحاظِ اصوات اُردو حروفِ تہجی کا اکتیسواں ، عربی کا پندرھواں اِور فارسی کا اٹھارواں حرف. یہ حرفِ صحیح (مصمتّہ) ہے ۔ تلفّظ ضاد ہے. علمِ تجوید کی رُو سے اس کا مخرج حافۂ لسان یعنی زبان کا بغلی کنارہ جو حلق کی طرف ہے اور اِس کے دائیں یا بائیں اور اوپر کی ڈاڑھوں کی جڑیں۔ اس کا ٹھیک تلفّظ اہلِ عرب ہی کرتے ہیں ، اُردو والے دُواد یا ضواد تلفّظ کرتے ہیں۔ اُردو میں اس کی آواز ”ز“ سے مشابہ ہے۔ یہ کلمے کے شروع میں بھی آتا ہے اور درمیان یا آخر میں بھی ، جیسے ضابطہ ، مضر ، فیض. اسے ضادِ معجمہ یا ضاد منقوطہ بھی کہتے ہیں ، حسابِ جُمل میں اس کے آٹھ سو عدد فرض کیے گئے ہیں۔ یہ عربی میں شمسی حرف ہے۔ اس لیے اس سے پہلے ”ال“ معرفہ آئے تو لامِ غیر ملفوظ ہو گا اور ض مشوّد پڑھا جائے گا. یہ خاص عربی زبان کا حرف ہے اور فارسی یا اُردو کے صرف ان لفظوں میں آتا ہے جو عربی سے لیے گئے ہیں ۔
ضَرِیع
ایک کان٘ٹے دار گھاس، جو بہت تلخ ہوتی ہے اور جس کے زہر کے سبب کوئی چوپایہ اس کے نزدیک نہیں جاتا، اسے اونٹ شوق سے کھاتا ہے
ضَبُع
بجو ، ایک گوشت خور وحشی جانور جو دن کو زمین کے اندر رہتا ہے ، رات کو غذا کی تلاش میں نکتا ہے ، چھوٹے چھوٹے جانوروں اور نباتات پر زندگی بسر کرتا ہے ، رات کو موقع پر تازہ خام قبروں کو کھود کر نعش خراب کر دیتا ہے ۔
ضَحْکِیَّہ
فلاسفہ کا وہ گروہ جو پُر امید رہنے اور خوشی میں وفت گزارنے کا قائل ہے ، رجائیہ ، یاسیہ یا بکائیہ کا نقیض
ضَحّاکِیَّہ
خوارج کا یہ فرقہ ضحاک بن انس سے منسوب ہے. اس شخص نے حضرت امام جعفر صادق کے بعض خیالات کو کفر سے تعبیر کیا باطنی تنظیم اور سلسلۂ دعوت کو قرآن کے خلاف قرار دیا، مؤرخین کے مطابق یہ انتہا ہسند گروہ تھا
ضَمِیمَہ
(کسی چیز کے اصل یا ضروری حصّے پر بڑھا کر) شامل کیا ہوا، زائد شے جو اصل کے ساتھ شامل ہو، مستزاد، تتمہ، تابع
ضَفِیرَہ
گندھے ہوئے بالوں کا جُوڑا، (علمِ تشریح) حیوانی جسم کی نسیج کا جال، رگ ریشوں کی جالی، عصبی یا غروقی جال (انگ : plexus)
ضِلَع جَج
شعبۂ عدالت کا وہ آفیسر جسے ضلعے بھر کی دیوانی فوجداری مقدموں کی اپیل سننے کا اختیار ہوتا ہے
Delete 44 saved words?
کیا آپ واقعی ان اندراجات کو حذف کر رہے ہیں؟ انہیں واپس لانا ناممکن ہوگا۔