تلاش شدہ نتائج
محفوظ شدہ الفاظ
"غائب" کے متعقلہ نتائج
تلاش شدہ نتائج
"غائب" کے متعقلہ نتائج
غائِب غُلَّہ کَر دینا
غائب کر دینا ، الگ کر دینا ، اُڑا دینا ؛ چُھپا دینا ؛ اوپر ہی اوپر خرچِ کر ڈالنا.
غائِب باز
وہ شطرنج باز جو پسِ پردہ بیٹھ کر یا شطرنج کی بساط کی طرف پشت کر کے شطرنج کھیلے ، غائبانہ شطرنج باز۔
غائِب بِین
(مسمریزم) معمول ، وہ شخص جس پر مسمریزم کاعامل ، عمل کر کے بیہوش کر دے اور وہ عالم بیہوشی میں پوشیدہ چیزوں یا غیر موجود چیزوں وغیرہ کو اپنی باطنی طاقت کے ذریعے دیکھ کر ان کے متعلق باتیں بتائے۔
غائِبانَہ نَمازِ جَنازَہ
وہ نماز جو مردے کی عدم موجودگی میں اس کی مغفرت کے لیے پڑھی جائے اس میں نہ رکوع ہے نہ سجود صرف قیام و دعا ہے
غائِبانی
غیبانی ، ایک قسم کی گالی جو عورت کے حق میں دی جاتی ، جیسے : قحبہ ، قطامہ وغیرہ ، یعنی غائبانہ مزا اُڑانے والی عورت.
خَرگوش کے سِینگ کی طرح غائب ہوجانا
خرگوش کے سینگ نہیں ہوتے یعنی یہ ناممکنات میں سے ہے سنسار جب اپنے باہری روپ کے ساتھ خرگوش کے سینگ کی طرح غائب ہو جاتا ہے اور صرف ست ہی ست رہ جاتا ہے تب وہی ست سامانیہ ہے
واحِد غائِب
(قواعد) ضمیر واحد غائب، کسی ایک ایسے شخص کے لیے استعمال کی جانے والی ضمیر جو سامنے موجود نہ ہو، وہ ضمیر جو صیغۂ واحد غائب میں استعمال کی گئی ہو
نَظروں میں غائِب ہو جانا
آنکھوں آنکھوں میں غائب ہو جانا، آنکھوں کے سامنے سے جاتا رہنا، دیکھتے ہی دیکھتے غائب ہو جانا
حاضِر کو لُقْمَہ غائِب کو تَکْبِیر
نیک آدمی کی تعریف ہے کہ موجود اشخاص کو کھانا کھلاتا ہے اور مُردوں کے نام پر فاتحہ پڑھتا ہے
حاضِر میں حُجَّت نَہیں غائِب کی تَلاش نَہیں
جو موجود ہے اس کے دینے میں انکار نہیں، نذر ہے، جو چیز موجود نہیں اسے لا کر دینے کا اقرار نہیں.
Delete 44 saved words?
کیا آپ واقعی ان اندراجات کو حذف کر رہے ہیں؟ انہیں واپس لانا ناممکن ہوگا۔