تلاش شدہ نتائج
محفوظ شدہ الفاظ
"قند" کے متعقلہ نتائج
تلاش شدہ نتائج
"قند" کے متعقلہ نتائج
قَنْد کا کُوزَہ
بانْس کی کھپّچی کے ساتھ یا سادہ خاص طریقے سے جمایا ہوا قند جو شادی کے موقع پر استعمال میں آتا ہے، مصری کا کوزہ.
قَنْدِ دُوبارَہ
جو قند دوبارہ صاف کیا جائے اور اس میں میل نہ رہے ؛ وہ عمدہ بات جو دوبارہ کی جائے ، عمدہ کلام ؛ پھر کہنا ، لبہائے معشوق یا اعادۂ کلام پُر مضمون و عمدہ .
قَنْد لُٹے اور کوئِلوں پر مُہر
بیش قیمت چیز کے ضائع ہونے کا افسوس نہیں کرتے اور ادنیٰ کم قیمت چیز پر اتنا خیال اور اہتمام کرتے ہیں، قند کے بجائے اشرفیاں لُٹیں بھی بولتے ہیں
قَنْدِ مُکَرَّر کے مَزے لینا
کسی بات کا دوبارہ لطف لینا، بہت لطف کرنا، لذت حاصل کرنا، بہت زیادہ شیرینی کے مزے لینا، نہایت لطف اندوز ہونا.
قُنْدُر
ترکستان میں پایا جانے والا ایک سیاہ رنگ کا دریائی جانور جو کُتّے سے مشابہت رکھتا ہے، اس کا پوست نہایت گرم ہوتا ہے اس کی دم چوڑی ہوتی ہے (اس کی کھال اور دم سے بہت عمدہ پوستین کھال کا کرتا بنتا ہے)
قُنْدُز
ترکستان میں پایا جانے والا ایک سیاہ رنگ کا دریائی جانور جو کتے سے مشابہت رکھتا ہے، اس کا پوست نہایت گرم ہوتا ہے اس کی دم چوڑی ہوتی ہے (اس کی کھال اور دم سے بہت عمدہ پوستین کھال کا کرتا بنتا ہے)
قَنْدال
(تشریح) قفلی یعنی ہڈی کا وہ گول سرا جو دوسری ہڈی (حفرہ) میں جوڑ پر پھنسا ہوا ہوتا ہے ، گھٹنے یا کہنی کے جوڑ کی ہڈی.
قَنْدار
جنوبی امریکہ کا ایک بڑا پرند جو گدھ کی قسم سے ہوتا ہے اور مُردے کھاتا ہے، یہ اتنا برا ہوتا ہے کہ بعض وقت اس کا پھیلا ہوا پَر ایک سرے سے دوسرے سرے تک گیارہ فٹ تک ناپا گیا ہے.
قَِنْدِیلِ سِحْری
جادوئی قندیل ؛ ایک عکس فگن لیمپ جس کے آگے لگے ہوئے چوکھٹے میں تصویر رکھ کر اس کا بڑا عکس پردے پر دکھاتے ہیں ، اب اس کی جگہ زیادہ ترقی یافتہ پروجکٹر نے لے لی ہے.
قِنْدِیل کِھلَونا
(آرایش سازی) قمقمے کی وضع کی وہ قندیل جس کے اندر کاغذی تصویروں کا بنا ہوا حلقہ لگایا جاتا ہے جو ہوا سے گھومتا ہے اور چراغ کی روشنی میں قندیل کے کاغذ پر اس کا عکس پڑتا ہوا خوشنما معلوم ہوتا ہے.
Delete 44 saved words?
کیا آپ واقعی ان اندراجات کو حذف کر رہے ہیں؟ انہیں واپس لانا ناممکن ہوگا۔