تلاش شدہ نتائج
محفوظ شدہ الفاظ
"نقطہ" کے متعقلہ نتائج
تلاش شدہ نتائج
"نقطہ" کے متعقلہ نتائج
نُقْطہ
(ریاضی) وہ نشان جس کی نہ چوڑائی نہ موٹائی نہ لمبائی ہو ، قلم کی نوک کاغذ پر رکھنے سے جو نشان بنے ، بندی ، صفر کا نشان ۔
نُقطَۂ اَوج
(ہیئت) سورج کی عین اونچائی کی حالت ، (سورج اور سیاروں کا) انتہائی چڑھاؤ ، کسی سیارے کے مدار کا انتہائی اونچا نقطہ ۔
نُقطَۂ کَور
وہ نقطہ یا مقام جہاں بصری عصبہ (دیکھنے کا پٹھا) پردئہ چشم سے جا لگتا ہے اور اس میں دیکھنے کی طاقت /صلاحیت نہیں ہوتی ، پردئہ چشم کا وہ مقام جو روشنی محسوس نہیں کرتا ۔
نُقطَۂ چَشم
(نباتیات) پھپھوندی سے پیدا ہونے والے امراض میں سے کوئی جس سے پتوں اور شاخوں پر زردی مائل گول دھبے پڑجاتے ہیں ، بعض قسم کی کائیوں پر روشنی کی حس رکھنے والا رنگ
نُقطَۂ شَبنَم
وہ درجہء حرارت جس پر ہوا نمی سے سیر ہوجائے ، وہ درجہء حرارت جس پر شبنم بننا شروع ہو (Dew Point)
نُقطَۂ اَقرَب
(ہیئت) کسی سیارے یا ُدم دار تارے وغیرہ کے مدار کا سورج سے قریب ترین نقطہ ، حضیض شمس ۔
نُقْطَۂ مَرکَزِیَہ
(طب) ہڈی کی پیدائش کا وہ مرکز جہاں سے ہڈی بننی شروع ہوتی ہے (Center of Ossification)
نُقطَۂ دِید
وہ مقام جہاں سے کوئی خاص مشاہدہ کیا جائے ؛ (عسکری) دشمن کی پناہ گاہوں ، قلعوں اور نقل و حرکت پر نظر رکھنے کی جگہ یا مقام ۔
نُقطَۂ تَماس
(ہندسہ) وہ مقام جہاں کوئی خطِ مستقیم ، خطِ منحنی یا سطح جو دوسرے خط یا سطح کو چھوئے مگر اسے قطع نہ کرے ، دو خطوط کو ملانے والا نشان.
نُقطَۂ رِہائی
بھاپ کا انجن سے اخراج کے عمل کا وقت ، استعمال شدہ بھاپ یا فعال مائع کا انجن کے سلنڈر سے نکاسی کا وقت ؛ وہ مقام جہاں بھاپ خارج ہونا شروع ہو ۔
نُقطَۂ دائِرَہ
وہ نقطہ جو دائرے کے عین وسط میں واقع ہو اور اس سے محیط تک جس قدر خطوط کھینچے جائیں سب آپس میں برابر ہوں ۔
نُقطَۂ حَضِیض
کسی چیز کا نچلا حصہ ؛ (ہیئت) کسی سیارے کے مدار کا انتہائی نشیبی نقطہ ، وہ نقطہ جو اوج کے مقابل ہو ۔
نُقطَۂ فاصِل
(طبیعیات) گیس کا وہ درجہء حرارت جس سے اوپر دباؤ خواہ کتنا ہی زیادہ کیوں نہ ہو اسے رقیق نہیں بنا سکتا ۔
نُقطَۂ مُماس
(اقلیدس) سطح کو ایک نقطے پر چھونے والا (خط) جو متقاطع نہ ہو ، خط تقسیم ، جو کسی قوس یا خم یا سطح کو چھوتا ہو ، رک:نقطہ تماس .
نُقطَۂ پَذِیرَہ
(حیاتیات) جانداروں کے بیضہ سار میں وہ جگہ جہاں تخم حیوانسا نمو پاکر بیضے میں داخل ہوتا ہے ۔
نُقطَۂ اِنقِطاع
وہ نقطہ یا خط جو ایک دوسرے کو کاٹنے والے خطوط میں مشترک ہو ، وہ مقام جس پر ایک خط دوسرے خط کو کاٹتا ہوا گزرے ، قطع کرنے کا مقام ۔
Delete 44 saved words?
کیا آپ واقعی ان اندراجات کو حذف کر رہے ہیں؟ انہیں واپس لانا ناممکن ہوگا۔