تلاش شدہ نتائج
محفوظ شدہ الفاظ
"نون" کے متعقلہ نتائج
تلاش شدہ نتائج
"نون" کے متعقلہ نتائج
نُون غُنَّہ
وہ ’ن‘ جو ناک میں بولا جاتا ہے، یہ بغیر حرکت کے ہوتا ہے اور علیحدہ لکھا جائے تو اس میں نقطہ نہیں لکھتے
نُون شِبہِ غُنَّہ
(عروض) وہ نون جو ساکن اور نون غنہ سے مشابہ ہوتا ہے مگر پڑھنے میں نہیں آتا اور تقطیع میں قائم رہتا ہے مثلاً ہنگام، ڈنکا، جنگ وغیرہ۔ نون شبہ غنہ یا نون گرچہ
نون بانْدْھنے کے لائِق بھی نَہِیں
چندی چندی ہوگیا ہے ، ُپرزہ ُپرزہ ہوگیا ہے (کپڑے کے چیتھڑے ہو جانے پر مستعمل)
نون کے بَتاشے
وہ بغیر گٹھلی کے گول گودے والے جامن جنھیں بیچنے والے ہانڈی میں نمک ڈال کر گھلاتے ہیں یہ بتاسے کی طرح منھ میں فوراً گھل جاتے ہیں ، سونٹ کے بتاشے
نون کے بَتاسے
وہ بغیر گٹھلی کے گول گودے والے جامن جنھیں بیچنے والے ہانڈی میں نمک ڈال کر گھلاتے ہیں یہ بتاسے کی طرح منھ میں فوراً گھل جاتے ہیں ، سونٹ کے بتاشے
نُونِ حالِیَہ
(قواعد) نون غنہ جو فارسی الفاظ کے آخر میں کسی کام کے جاری ہونے کا پتا دیتا ہے ؛ جیسے : روا (چلنے والا) سے رواں (چلتا ہوا) (عموماً الف کے ساتھ ؛ جیسے : رقص سے رقصاں ، گریہ سے گریاں)
نُونِ نافِیَہ
(قواعد) وہ نون جو نفی کے معنی دیتا ہے اور لفظ کے شروع میں آتا ہے ؛ جیسے : نمعلوم ، نگفتہ ، ندیدہ وغیرہ .
نُون کا اِعْلان
(عروض) حرف ن کو پوری طرح ظاہر کرنا یا پڑھا جانا، ن کا اعلان کے ساتھ پڑھا جانا، جیسے: زمین و زماں و مکین و مکاں میں زمین اور مکین کا نون
نُونِ خَفِیفَہ
(قواعد) وہ نون جو ہلکی آواز کے ساتھ پڑھا جائے (وہ نون جو قرآن شریف میں دو جگہ سورۂ یوسف اور سورۂ اقراء میں آیا ہے)
نون تیری دِیدوں میں
کسی کی تعریف کرنے سے پہلے عورتیں یہ فقرہ کہتی ہیں تا کہ اس کو نظر نہ لگے؛ مترادف: چشم بدور ، حفِ نظر ، نصب اعدا ۔
نون چُولھے میں ڈالنا
جس کی کوئی خوبی کسی کی نگاہ پر چڑھے اس پر رائی اور نمک صدقے اتار کر نظر بد رفع کرنے کے لیے آگ میں ڈالنا
نونے مُنتا
ایک درخت جس کا قد ایک گز سے کم و بیش ہوتا ہے شاخیں پتلی اور پتے چنوں کے پتوں کی طرح مگر ان سے ذرا بڑے اور سخت ہوتے ہیں پھول سفید اور چھوٹا اور میوہ چنے کے دانے سے بڑا ہوتا ہے جس میں ننھے ننھے بیج ہوتے ہیں ، مزہ تلخ ہوتا ہے
نُون قُطِنی
(تجوید) وہ چھوٹا ن جو عربی میں ساکن یا مشدد حرف سے پہلے تنوین والے حرف پر لکھا جاتا ہے، اس سے پہلے جہاں کہیں الف آئے وہ پڑھا نہیں جاتا
نُون چَکھنا
(رک : نمک چکھنا) کھانے وغیرہ کی ذراسی مقدار زبان پر رکھ کر نمک کی مقدار کا اندازہ کرنا ؛ ذائقہ معلوم کرنا ، لذت کا اندازہ کرنا ؛ مراد : بہت معمولی مقدار میں کچھ کھانا ۔
نَونِہال
نو (۱) کا تحتی ؛ درخت کا نیا پودا ؛ (کنایتہ) کم عمر ، نوخیز ، نوجوان لڑکا (عموما ً بچوں کے لیے مستعمل)
نَونا
جھکنا ، خمیدہ ہونا ، ٹیڑھا ہونا ، خم کھانا ؛ (مجازاً) متواضع ہونا ، فرماں بردار ہونا ، اطاعت شعار ہونا
نُونِ تَنوِین
(قواعد) وہ نون ساکن جو لکھا نہیں جاتا مگر پڑھا جاتا ہے ، یہ صرف اسم کے آخر میں آتا ہے اور دو زبر دو زیر اور دو پیش سے پیدا ہوتا ہے ۔
Delete 44 saved words?
کیا آپ واقعی ان اندراجات کو حذف کر رہے ہیں؟ انہیں واپس لانا ناممکن ہوگا۔