تلاش شدہ نتائج
"پھیلانا" کے متعقلہ نتائج
مُنھ پھیلانا
منھ کھولنا، زیادہ مانگنا، بہت لالچ کرنا، کنایہ ہے کسی چیزکی خواہش اور طمع سے، مول بڑھانا، زیادہ قیمت مانگنا، ہکّا بکّا رہ جانا
نِیستی پھیلانا
نحوست پھیلانا، مجازاً: (دن کو) بہت سونا
چِراند پھیلانا
گند پھیلانا، فساد برپا کرنا
مُحَبَّت کا ہاتھ پَھیلانا
پیار و محبت کی ابتدا کرنا ، نیک خواہشات کے ساتھ رابطہ کرنا ، دوستی کی ابتدا کرنا ۔
دَلِدَّر پَھیلانا
گندگی کرنا ، نحوست پھیلانا .
تَشَتُّت پَھیلانا
پریشانی یا گھبراہٹ پھیلانا، بے چینی پیدا کرنا
ہاتھ پَھیلانا
دست سوال دراز کرنا، کچھ مانگنے کے لیے ہاتھ آگے کرنا، بھیک مانگنا، گداگری کرنا، ہاتھ پسارنا
ہات پَھیلانا
مانگنا ، سوال کرنا ، دست سوال دراز کرنا ۔
کارخانَہ پَھیلانا
کاروبار شروع کرنا ، نج بیوپار کرنا ، تجارت کا ڈھچر ڈالنا.
رُوپَیَہ پَھیلانا
مختلف کاموں میں پیسہ صرف کرنا ؛ سرمایہ کاری کرنا تا کہ رقم میں اضافہ ہو.
ڈَھکوسْلَہ پَھیلانا
بے قرینہ اور مہمل بات کہنا
دانَہ پَھیلانا
دانہ بکھیرنا ، پرند وغیرہ کو پھان٘سنے کے لیے دانہ ڈالنا ، خوراک کے لاسے سے پرندے کو پکڑنا.
زَہْر پَھیلانا
فتنہ انگیزی، فساد پھیلانا
مَذہَب پَھیلانا
دین کو ترقی دینا، پنتھ بڑھانا، دوسروں کو اپنے مذہب میں لانا، دین کی تبلیغ کرنا
مُنہ پَھیلانا
زیادہ قیمت مانگنا ، دام چڑھانا ، مول بڑھانا ، گراں کرنا
بَد حَواسی پھیلانا
پریشانی پھیلانا، اضطراب پھیلانا، بے چینی بڑھانا
اَفواہ پَھیلانا
جھوٹی یا غیر مصدقہ خبر کا چرچا کرنا، جھوٹی بات پھیلانا
ہاتھ پَیر پَھیلانا
ہاتھ پانو پھیلانا ؛ ترقی کرنا ، آگے بڑھنے کی کوشش کرنا ۔
ہاتھوں کو پَھیلانا
رک : ہاتھ پسارنا ؛ دست سوال دراز کرنا ۔
ہاتھ پائوں پَھیلانا
begin to show oneself in one's true colours
ہاتھ پانْو پَھیلانا
۔ کام کا بڑھانا۔ کام کو طول دینا۲۔ ترقی کرنا۔(فقرہ) مدینہ میں اسلام نے خوب ہاتھ پاؤںپھیلائے ۳۔غلبہ کرنا۔ زبردست ہونا۔
ہاتھ پاؤں پَھیلانا
ترقی کرنا ، غلبہ حاصل کرنا
گندگی پھیلانا
۱. بدبو پھیلانا ، سڑاند پھیلانا.
نتھنے پھیلانا
لال پیلا ہونا، ناراض ہونا، غصہ ہونا، تیوری چڑھانا
ڈھچر پھیلانا
ضروری سامان مہیا کرنا، انتظام کرنا، دھندا کرنا
بات پَھیلانا
کسی بات کی ڈگڈگی پیٹنا، کسی امر کو شہرت دینا، مشہور کرنا
پَڑْتا پَھیْلانا
اس بات کا حساب یا اندازہ لگانا کہ فی بیگھا لگان کتنا پڑتا ہے.
آنْکھ پَھیلانا
be wise and prudent, discriminate
خَبَر پَھیلانا
رک : خبر پھیلنا ، خبر کی اشاعت کرنا .
آگ پَھیلانا
دور تک آگ کی چنگاریاں یا شعلے پہنچانا
پاوں پَھیلانا
(لفظاً) پان٘و کو دراز کرنا ، لیٹنا ، آرام کرنا ؛ پرورش پانا ، جنم لینا.
پاؤں پَھیلانا
۔ پاؤں کو دراز کرنا۔ ؎
۲۔ ہٹ کرنا۔ فیل کرنا۔ مچلنا ۔ ؎
۳۔ رنگ لانا۔ ؎
۴۔ طمع کرنا۔ زیادہ چاہنا۔ لالچ کرنا۔ ؎
دامن پَھیلانا
طلب کرنا، سوال کرنا، مانگنا
حِساب پَھیلانا
شمار کرنا ، خرچ و نفع کو چیزوں کی تعداد پر برابر تقسیم کرنا .
دام پَھیلانا
کسی کو پھنسانے کے لیے پھندہ یا دام پھیلانا
آنچَل پَھیلانا
سوال کرنے کے موقع پر اظہار تضرع کے لئے دوپٹے کا درمیانی حصہ یا دامن دونوں ہاتھوں میں لے کر کسی کی طرف پھیلانا .
بال پَھیلانا
غسل کے بعد بالوں کو خشک کرنے کے لئے پریشان کرنا
چُھوت پَھیلانا
بیماری پھیلانا، ایک سے دوسرے تک بیماری پہنْچانا.
آغوش پَھیْلانا
گود میں لینے کو دونوں ہاتھ پھیلانا
نیکی پَھیلانا
اچھے کاموں کو عام کرنا ، نیک کام کرنا ؛ بھلائی کے کام کی ترغیب دینا ۔
گود پَھیلانا
کوسنے، دعا کے لیے یا کسی سے کچھ طلب کرنے کے لیے دامن کے سرے دونوں ہاتھوں میں پکڑ کر پھیلانا
بَغاوَت پَھیلانا
سرکشی پھیلانا، کسی ملک یا حکومت کے خلاف نافرمانی اور غداری پھیلانا
کَارُوْبار پَھیلانا
امور جہانبانی کو ترقی دینا، حسن انتظام سے کام لینا
کاجَل پَھیلانا
آنکھوں میں کاجل کی سلائی پھیرنا یا آنکھوں میں سرمہ لگانا نیز سیاہی گھولنا
بادی پَھیلانا
چپکے سے ریاح صادر کرنا، سستی اتارنا، انگڑائیاں لینا
چُونا پَھیلانا
چھت یا فرش کی سطح پر چونا ڈالنا ، چونا کاری کرنا ، چونے کی تہ لگانا.
سَنْسَنی پَھیلانا
create stir, cause a sensation
کُوڑا پَھیلانا
خس و خاشاک ڈالنا ، کوڑا کرکْٹ بکھیرنا ، ایسا کام کرنا جس سے فرش یا انگنائی میں کوڑا ہی کوڑا ہو جائے.
ٹانگیں پَھیلانا
پانو پھیلانا، نکل چلنا، حد سے زیادہ بڑھنا .
رُوپَیا پَھیلانا
مختلف کاموں میں پیسہ صرف کرنا ؛ سرمایہ کاری کرنا تا کہ رقم میں اضافہ ہو.