تلاش شدہ نتائج
محفوظ شدہ الفاظ
"چینی" کے متعقلہ نتائج
تلاش شدہ نتائج
"چینی" کے متعقلہ نتائج
چِینی خانَہ
وہ کمرہ یا جگہ جہاں چینی کے ظروف رکھے یا سجائے جائیں ؛ چینی مٹی کی آرائشی سامان سے سجایا ہوا مکان.
چِینی گھاس
ایک گھاس کا نام جو مختلف طریقے سے استعمال کی جاتی ہے اس میں جمنے کا مادہ بہت ہوتا ہے یہ جم کر کھیر یا جیلی کی طرح ہو جاتی ہے.
چِینی کاری
کاشی کاری ، عمارت کی استرکاری پر چینی کا کام بنانا ، چینی تصویر کاری ، چینی آرائشی انداز کی گلکاری .
چِینی گھانس
ایک گھاس کا نام جو مختلف طریقے سے استعمال کی جاتی ہے اس میں جمنے کا مادہ بہت ہوتا ہے یہ جم کر کھیر یا جیلی کی طرح ہو جاتی ہے.
تان٘بَہ چِینی
ایک طرح کا زجاجی (چینی) مرکب، جو متعدد معدنی آکسائڈوں سے دھات کے برتنوں پرچڑھایا جاتا ہے، شورہ، سہاگہ، سوڈا، بورک ایسڈ، پنڈول اور مختلف معدنی دھاتوں کو نہایت باریک پیس کر بڑی بڑی بھٹیوں میں خوب پکاتے ہیں، پھر جس برتن پر تام چینی چڑھانا ہو، اسے صاف کرکے اس میں ڈال دیتے ہیں، بعد میں برتن کو خشک کرلیتے ہیں، یہ عمل دو تین مرتبہ دہرایا جاتا ہے، اکثر اچھی تام چینی کے لئے چار دفعہ یہی عمل کیا جاتا ہے
ہِند چِینی
ہندی اور چینی سے مخلوط مشرقی ایشیا کے علاقے سے منسوب (زبان یا ثقافت وغیرہ) نیز وہ خاندان السنہ جس میں خاص چینی زبان کے علاوہ دیگر (سیامی ، تبتی ، برمی) بولیاں شامل ہیں ۔
دال چِینی
دار چینی، ایک قسم کا مصالحہ جو کھانے میں استعمال ہوتا ہے, ایک درخت کی خوشبو دار چھال جو بآسانی ٹوٹ جاتی ہے، رنگ میں گہری سرخ ہوتی ہے، اِس پر اکثر جگہ باریک باریک نقطے اور لہردار لکیریں ہوتی ہیں، اندر سے اِس کا رن٘گ بُھورا سِیاہی مائل اور مزا شِیریں ہوتا ہے
سَرْد چِینی
(طِب) ایک قسم کی دوا جو سیاہ مرچ سے مُشابہ ہوتی ہے ، مزاجاً گرم و خشک ، اگرچہ ہندوستان میں جزیرۂ جاوا سے لاتے ہیں مگر چین کی عُمدہ ہوتی ہے ، حُبٌ العروس ، ستیل چینی ، لاط : (Myrtus Pimenta)
چوب چِینی
چین میں پایا جانے والا ایک پہاڑی درخت کی جڑ جو بطور دوا استعمال کی جاتی ہے (ڈالیاں پتلی، پتے لمبے اور پتلے ہوتے ہیں جڑ کا رن٘گ سرخ یا گلابی ہوتا ہے تازہ جڑ کے رس کا مزہ میٹھا ہوتا ہے سوکھ جاتی ہے تو مٹھاس کم ہوجاتی ہے)
تام چِیْنی
ایک طرح کا زجاجی (چینی) مرکب، جو متعدد معدنی آکسائڈوں سے دھات کے برتنوں پرچڑھایا جاتا ہے، شورہ، سہاگہ، سوڈا، بورک ایسڈ، پنڈول اور مختلف معدنی دھاتوں کو نہایت باریک پیس کر بڑی بڑی بھٹیوں میں خوب پکاتے ہیں، پھر جس برتن پر تام چینی چڑھانا ہو، اسے صاف کرکے اس میں ڈال دیتے ہیں، بعد میں برتن کو خشک کرلیتے ہیں، یہ عمل دو تین مرتبہ دہرایا جاتا ہے، اکثر اچھی تام چینی کے لئے چار دفعہ یہی عمل کیا جاتا ہے
Delete 44 saved words?
کیا آپ واقعی ان اندراجات کو حذف کر رہے ہیں؟ انہیں واپس لانا ناممکن ہوگا۔