تلاش شدہ نتائج

محفوظ شدہ الفاظ

" چِینی" کے متعقلہ نتائج

چِینی

چین کا باشندہ ، چین کا رہنے والا شخص

چِینی عُود

چین میں پیدا ہونے والی ایک خوشبودار لکڑی ، عود کی ایک قسم جو چین میں پیدا ہوتی ہے .

چِینی ہَڑ

زرد ہڑ ، ہلیلۂ زرد .

چِینی خانَہ

وہ کمرہ یا جگہ جہاں چینی کے ظروف رکھے یا سجائے جائیں ؛ چینی مٹی کی آرائشی سامان سے سجایا ہوا مکان.

چِینی پوش

چینی سے دھکا یا بھرا ہوا ، نہایت شیریں ، بہت رسیلا .

چِینی سُوپ

خا ص طریقے سے بنائی ہوئی یخنی جو لوگ شوق سے پیتے ہیں .

چِینی قاز

چِینی گھاس

ایک گھاس کا نام جو مختلف طریقے سے استعمال کی جاتی ہے اس میں جمنے کا مادہ بہت ہوتا ہے یہ جم کر کھیر یا جیلی کی طرح ہو جاتی ہے.

چِینی بَٹّی

(زر بافی ، تارکشی) تار کا من٘ھ رگڑنے کا چینی کا مہرا .

چِینی کاری

کاشی کاری ، عمارت کی استرکاری پر چینی کا کام بنانا ، چینی تصویر کاری ، چینی آرائشی انداز کی گلکاری .

چِینی مِٹّی

پرتن بنانے کی ایک خاص طرح کی کھریا مٹی

چِینی گُلاب

چھوٹی وضع کا گلاب جس میں زرد رن٘گ کے پھول لگتے ہیں .

چِینی مُرْغی

چت کبری مرغی ، تیتری مرغی ، قب : چینا مرغی .

چِینی بادام

رک : چینا بادام .

چِینی گھانس

ایک پودا جس کے ریشوں سے سن حاصل کیا جاتا ہے.

چِینی کا بال

لکیر جو چینی کے برتن یا سامان میں پڑ جاتی ہے ؛ نہایت نحیف و کمزور شخص.

چِینی نارَنگی

ایک طرح کی چھوٹی نارن٘گی جسے ہزارہ نارن٘گی بھی کہتے ہیں .

چِینی کا خَمِیر

بہت دیر سے تیار ہونے والی چیز؛ حد سے زیادہ تاخیر .

چِینی کے بَرتَن

چِینی میں بال پَڑْنا

کسی اچھی اور خوبصورت چیز میں خرابی پیدا ہونا .

تان٘بَہ چِینی

رک : تام چینی .

میوَہ چِینی

میوہ چننے کا عمل، میوہ توڑنے کا کام

ریزَہ چِینی

ریزہ چیں کا اسم کیفیت، خوشامد، درآمد

شاہ چِینی

چینی حنا كا عصارہ.

تان٘ب چِینی

رک : تام چینی.

عَیب چِینی

عیب جُوئی ، برائی تلاش کرنا.

خوشَہ چِینی

فائدہ اٹھانے کا عمل، فیض حاصل کرنا

آئِینَۂِ چِینی

چین کا بنا ہوا آئینہ جو آئینے کی اعلیٰ قسم میں شمار ہوتا ہے

ہِند چِینی

ہندی اور چینی سے مخلوط مشرقی ایشیا کے علاقے سے منسوب (زبان یا ثقافت وغیرہ) نیز وہ خاندان السنہ جس میں خاص چینی زبان کے علاوہ دیگر (سیامی ، تبتی ، برمی) بولیاں شامل ہیں ۔

کاسْنیٔ چِینی

چینی پیالہ ، قیمتی چینی پیالہ.

نُکتَہ چِینی کَرنا

تنقید یا اعتراض کرنا، معترض ہونا

نِگار خانَۂ چِینی

رک : نگار خانہء چین ۔

گُل چِینی

گُل چیں کا کام، پھول چُننا، باغبانی یا مالی کا کام کرنا

خار چِینی

تکلیف ، غم ، رنج ؛ عشق ، محبت ؛ زخم ، چرکا ؛ گرمی ؛ خارش

سُخَن چِینی

عیب ڈھونڈنا، چغل خوری کرنا، ادھر ادھر آگ لگانا

دال چِینی

دار چینی، ایک قسم کا مصالحہ جو کھانے میں استعمال ہوتا ہے, ایک درخت کی خوشبو دار چھال جو بآسانی ٹوٹ جاتی ہے، رنگ میں گہری سرخ ہوتی ہے، اِس پر اکثر جگہ باریک باریک نقطے اور لہردار لکیریں ہوتی ہیں، اندر سے اِس کا رن٘گ بُھورا سِیاہی مائل اور مزا شِیریں ہوتا ہے

سَچّی چِینی

چینی کے ترتن بنانے والی ایک مِٹی جس کے خاص / جزائے ترکیبی ہوتے ہیں .

جُھوٹی چِینی

(پیشہ کمہاری) برتن بنانے کی ایک خاص قسم کی مصنوعی گھر یا مٹی .

سَرْد چِینی

(طِب) ایک قسم کی دوا جو سیاہ مرچ سے مُشابہ ہوتی ہے ، مزاجاً گرم و خشک ، اگرچہ ہندوستان میں جزیرۂ جاوا سے لاتے ہیں مگر چین کی عُمدہ ہوتی ہے ، حُبٌ العروس ، ستیل چینی ، لاط : (Myrtus Pimenta)

کَچّی چِینی

راب کو سکھا کر تیار کی ہوئی چینی، بغیر صاف کی ہوئی شکر، کھانڈ

کَباب چِینی

سیاہ مرچ سے مشابہ ایک قسم کے گول بیج، حب العروس، سیتل چینی

مُشْک چِینی

مشک کی ایک اعلیٰ قسم جو ختن (چین) میں پائی جاتی ہے ۔

چوب چِینی

چین میں پایا جانے والا ایک پہاڑی درخت کی جڑ جو بطور دوا استعمال کی جاتی ہے (ڈالیاں پتلی، پتے لمبے اور پتلے ہوتے ہیں جڑ کا رن٘گ سرخ یا گلابی ہوتا ہے تازہ جڑ کے رس کا مزہ میٹھا ہوتا ہے سوکھ جاتی ہے تو مٹھاس کم ہوجاتی ہے)

سِیتَل چِینی

ایک دوا کا نام جو جاوا اور چین میں پیدا ہوتی ہے مگر چین کی عُمدہ مانی گئی ہے. اس کے درخت صوبۂ بہار میں بھی پائے جاتے ہیں

مُوئے چِینی

وہ بال جو چینی کے پیالے وغیرہ میں چٹخنے سے پڑ جاتا ہے

بُتِ چِینی

رک : بت جیں .

حُرُوفِ چِینی

ٹائپ کے حروف کو جوڑ کر الفاظ بنانے کا کام ، انگ : Composing .

دِیبائے چِینی

(مجازاً) جنگل کے خوبصورت بیل بُوٹے

ثَلْجِ چِینی

ایک قسم کا سفید پتھر جو سرمے میں ڈالا جاتا ہے بعض شورہ کو بھی کہتے ہیں نیز ایک رطوبت ہے جمی ہوئی برف کی طرح اور نمک دریائی سے مشابہت رکھتی ہے

دَسْتی حُرُوف چِینی

(چھپائی) حروف کو ہاتھ سے جمانے یا جوڑنے کا کام

چیلے چِینی ہو گَئے گُرُو گُڑھ ہی رَہے

شاگرد تو ترقی کر گئے استاد وہیں کے وہیں رہے

گُرُو گُڑ ہی رَہے چیلے چِینی ہو گَئے

شاگرد اُستاد سے بڑھ گئے .

اردو، انگلش اور ہندی میں چِینی کے معانیدیکھیے

چِینی

chiinii चीनी

اصل: فارسی

دیکھیے: چِینَہ

موضوعات: رنگ

چِینی کے اردو معانی

اسم، مؤنث، لاحقہ

  • چین کا باشندہ، چین کا رہنے والا شخص
  • سفید اور عمدہ قسم کی دانہ دار یا پسی ہوئی قند
  • برتن بنانے کی ایک خاس طرح کی کھریا مٹی، نہایت سفید چکنی مٹی، اس مٹی کا برتن نیز دوسری سفید چکنی چمکدار چیز
  • گھڑی کا نقشہ، چہرہ
  • کھٹی ناشپاتی
  • زرد (رنگ کے لیے )، چھوٹا (قد یا جسامت کے لیے)، تراکیب میں بطور جزو اوّل مستعمل، جیسے: چینی ہڑ، چینی گلاب، چینی نارنگی

صفت

  • ملک چین کی طرف منسوب یا چین سے متعلق، چین کا، چین کی زبان

English meaning of chiinii

Noun, Feminine, Suffix

  • porcelain ceramic, face
  • the Chinese language
  • of or relating to China
  • sugar

Noun, Masculine

  • a certain species in horse
  • grains that birds eat

Adjective

  • eligible to be selected
  • Chinese

चीनी के हिंदी अर्थ

संज्ञा, स्त्रीलिंग, प्रत्यय

  • चीन का नागरिक, चीन का रहने वाला शख़्स
  • सफ़ेद और उत्तम ढंग की दानेदार या पिसी हुई और जमाई हुई चीनी या खांड
  • बर्तन बनाने की एक विशेष प्रकार की खरिया मिट्टी, अत्यधिक सफ़ेद चिकनी मिट्टी, उस मिट्टी का बर्तन अथवा दूसरी सफ़ेद चिकनी चमकीली चीज़
  • घड़ी का नक़्शा, चेहरा
  • खट्टी नाशपाती
  • पीला (रंग के लिए ), छोटा (क़द या लंबाई-चौड़ाई के लिए), समास में उपसर्ग के रूप में प्रयुक्त, जैसे: चीनी हड़, चीनी गुलाब, चीनी नारंगी

विशेषण

  • चीन देश से संबद्ध अथवा चीन से संबंधित, चीन का, चीन की भाषा

حوالہ جات: ریختہ ڈکشنری کی ترتیب میں مستعمل مصادر اور مراجع کی فہرست دیکھیں ۔

رائے زنی کیجیے ( چِینی)

نام

ای-میل

تبصرہ

چِینی

تصویر اپلوڈ کیجیے مزید جانیے

نام

ای-میل

ڈسپلے نام

تصویر منسلک کیجیے

تصویر منتخب کیجیے
(format .png, .jpg, .jpeg & max size 4MB and upto 4 images)
بولیے

Delete 44 saved words?

کیا آپ واقعی ان اندراجات کو حذف کر رہے ہیں؟ انہیں واپس لانا ناممکن ہوگا۔

Want to show word meaning

Do you really want to Show these meaning? This process cannot be undone

Recent Words