تلاش شدہ نتائج
محفوظ شدہ الفاظ
"کھڑا" کے متعقلہ نتائج
تلاش شدہ نتائج
"کھڑا" کے متعقلہ نتائج
کَھڑائی
کپڑے کی کچّی سلائی جو تیاری کی سلائی سے پہلے اس کے حصّے جوڑنے کو کی جائے ، کپڑے کو کھڑا کرنا.
کَھڑا مَصالِحَہ
(عورت) وہ مصالحہ جو سالن وغیرہ میں سالم یا کتر کر ڈالا گیا ہو، ثابت مصالحہ (پسےہوئے کے مقابل)
کَھڑا زیر
(املا و قواعد) کھین٘چ کر پڑھا جانے والا کسرہ یا زبر ، وہ زیر جو کھڑی لکیر کی طرح کسی حرف کے نیچے بناتے ہیں اور بائے معروف کی طرح پڑھا جاتا ہے اور یائے معروف کیآواز دیتا ہے جیسے : بذاتہ، بعینہ میں ، الف تحتی.
کَھڑا کاٹ
(تیغ زنی) ایک دان٘و یا وار جو ہاتھ اونچا اُٹھا کر ، تلوار کی دھار کو سیدھا نیچے کی طرف رکھتے ہوئے کیا جائے.
کَھڑا کھیل فَرُّخ آبادی
زنا کاری ، بغیر نکاح یا عہد کے وپیماں کسی عورت سے تعلقات قائم کرنا ، ناجائز تعلقات. تھوڑی دیر کا جنسی تعلق ، بغیر کسی جھمیلے کے وقتی عیاشی.
کَھڑا زَبَر
(املا و قواعد) فتحہ، وہ چھوٹا الف، جو عربی رسم الخط میں بعض حرف کے اوپر زبر کی جگہ لکھا جاتاہے، جیسے رحمٰن، یحیٰی وغیرہ میں
کَھڑا مَسالا
(عورت) وہ مسالا جو سالن وغیرہ میں سالم یا کتر کر ڈالا گیا ہو، ثابت مسالا (پسےہوئے کے مقابل)
کَھڑا چھوڑْنا نَہ بَیٹھنا
کسی طرح بھی نہ چھوڑنا ، نہ کھڑے کو چھوڑنا نہ بیٹھے ہوئے کو ، ہر حال میں تباہ کرنا ، ہر صورت میں ہلاک کرنا.
کَھڑا تَخْتَہ پَڑا شَہْتِیر
کھڑا تختہ ، پڑا شہتیر ، دونوں قوت میں برابر ہوتے ہیں ، سیدھا افقی حالت میں تختہ اور لیٹی ہوئی حالت میں شہتیر : غیر مستعد اور آرام طلب آدمی.
کَھڑا کَرْکے دِکھانا
بازاری: کوئی چیز مانگنے کے جواب میں انگوٹھا کھڑا کر کے دکھانا، صاف انکارکرنا، قرضہ مان٘گنے پر صاف مکر جانا
Delete 44 saved words?
کیا آپ واقعی ان اندراجات کو حذف کر رہے ہیں؟ انہیں واپس لانا ناممکن ہوگا۔