تلاش شدہ نتائج
محفوظ شدہ الفاظ
"आज-कल" کے متعقلہ نتائج
تلاش شدہ نتائج
"आज-कल" کے متعقلہ نتائج
آج کل باره برس کی بٹیا بر مانگے ہے
کلجگ کا زمانہ ہے، لوگ نامناسب باتیں کرتے ہیں، بارہ برس کی لڑکی خاوند کی خواہاں ہے
آج کل کی بٹیا بر مانگے ہے
کل جگ کا زمانہ ہے، نامناسب باتیں لوگ کرتے ہیں، بارہ برس کی لڑکی خاوند کی خواہاں ہے
آج کل شیر بکری ایک گھاٹ پانی پیتے ہیں
آج کل بڑا انتظام ہے، کوئی کسی کو تکلیف نہیں دیتا، آج کل بڑا انصاف ہوتا ہے
آج کل کی کنیا اپنے منہ سے بَر مانگتی ہے
کلجگ کا زمانہ ہے، لوگ نامناسب باتیں کرتے ہیں، بارہ برس کی لڑکی خاوند کی خواہاں ہے
آج مَیں، کل تُو
آج میری باری ہے تو کل تمہاری، بطورِ تنبیہ موت کی نسبت سے کہتے ہیں کہ وہ ضرور آئے گی یعنی سب کو ایک دن اس دنیا سے جانا ہے
آج گَئے کَل آئے
زیادہ وست نہیں لگایا نہیں لگتا ، چند روز کی بات ہے ، جلد واپس آنے کے موقع پر مستعمل.
آج ہے سو کَل نہیں
روز بروز ابتری ہے، برا وقت آتا جاتا ہے، دنیا میں تبدیلیاں آتی رہتی ہیں، جو حالت آج ہے وہ کل نہیں ہوگی
آج آج کا بِچُّھو کَل کا سانپ
جو اب تھوڑا ضرر پہنچا سکتا ہے وہ آئندہ زیادہ ضرر بھی پہنچا سکتا ہے، یہ بچو میاں نہیں بچھو میاں ہے
آج ہماری کل تمہاری دیکھو لوگو پھیرا پھاری
دولت کسی شخص کے پاس سدا نہیں رہتی کبھی کسی کی اور کبھی کسی کی، زمانہ بدلتا رہتا ہے، آج عروج تو کل زوال
آج ہماری کل تمہاری، دیکھو لوگوں پھیرا پھاری
دولت کسی شخص کے پاس سدا نہیں رہتی کبھی کسی کی اور کبھی کسی کی، زمانہ بدلتا رہتا ہے، آج عروج تو کل زوال
پاپ کی ناؤ آج نہیں کل اور کل نہیں پرسوں ڈوبے اور ڈوبے
گناہ گار کو سزا ضرور ملتی ہے، بدی کو آخر زوال ہے
بارہ وفات کی کھچڑی آج ہے کل نہیں
ناپائیدار چیز کی نسبت مستعمل یا ایسی چیز کی نسبت کہتے ہیں جو جلد ضائع یا ختم ہو جانے والی ہو
آج زَبان کُھلی ہے کَل بَنْد ہے
زندگی کا اعتبار نہیں ابھی بھلے چنگے تھے اور ابھی چل بسے (عبرت دلانے، زندگی پر بھروسا نہ کرنےاور اور صداقت و ایمانداری کا یقین دلانے کے محل پر مستعمل)
بارہ وفات کی کھچڑی، آج ہے تو کل نہیں
ناپائیدار چیز کی نسبت مستعمل یا ایسی چیز کی نسبت کہتے ہیں جو جلد ضائع یا ختم ہو جانے والی ہو
Delete 44 saved words?
کیا آپ واقعی ان اندراجات کو حذف کر رہے ہیں؟ انہیں واپس لانا ناممکن ہوگا۔