تلاش شدہ نتائج
محفوظ شدہ الفاظ
"सेल" کے متعقلہ نتائج
تلاش شدہ نتائج
"सेल" کے متعقلہ نتائج
سِیلی
بالوں، سیاہ ریشم کا کلاوا (تاگوں) کی ڈوری جسے اکثر جوگی گردن میں اور عورتیں آرائش کے لیے گلے یا ہاتھوں میں پہنتی ہیں، ڈوری، تار
سیل کَھری
(کمھار) ایک قسم کا چکنا ، چمکدار ، نرم اور نیلگوں سفید پتھر جس کو باریک پیس کر اور سفیدی کے ساتھ پانی میں ملا کر برتنوں پر بیل بوٹے بناتے ہیں ، سنگ جراحت
سیل کا کُونْڈا
مُونٗچھوں کا کُونڈا ،عورتوں میں یہ رسم ہے کہ جب کسی لڑکے کی مسسیں بھیگنے لگتی ہیں تو اس کو بالغ ہونے اور آغاز جوانی کی علامت قرار دیتی ہیں ، اس خوشی میں سِوَیَاں دودھ شکر ڈال کر پکاتی ہیں اور کونڈے میں رکھ کر نیاز دلاتی ہیں ، غرض یہ ہوتی ہے کہ سِوَیّوں کی لڑیوں کے طرح مونچھیں بڑھیں ، اس رسم کو سیل کا کونڈا کہتے ہیں ، بطور جمع بھی استعمال ہوتا ہے ۔
سیل کا گولا
ایک قِسم کا آہنی گولا جس کے اندر بارود یا چھوٹے چھوٹے ہتھیار بارود کے ساتھ بھر کر توپ کے ذریعے چلاتے ہیں ، جب یہ گولا سرخ ہو جاتا ہے تو دفعتہََ اندر کی بارود میں آگ لگ کر پھٹ جاتا ہے ، بمی گولا ، پھٹنے والا گولا
سَیلْف مارنا
موٹر گاڑی کو چلانے کے لیے سُوئچ آن کرنے کے بعد پٹرول بور (فراہمی ایندھن) کے پیڈل کو حرکت میں لانا، سلف اسٹارٹر کو چالُو کرنا
سیلے کے ہاتھ
(پہلوانی) مکدروں کی ایک خاص طریقے کی ورزش کا اصطلاحی نام جس میں ورزش کرنے والا مکدورں کو اپنے سامنے اور پیچھے پورے ہاتھ کھول کر اس طرح گُھماتا ہے جیسے کوئی ملّاح اکیلا دائیں بائیں باری باری چپوچلانے اور یہی اُس کی وجہ تسمیہ ہے
سیلا بَنانا
سیلا چاول بنانے کا طریقہ جس میں مونجی کو پانی میں بھگونا ، پانی نتھار کر بھگوئی ہوئی مونجی کو بھاپ سے گُزارنا یا کسی دوسرے طریقے سے گرم کرنا نیز دھوپ میں سُکھانا اور عام طریقہ سے چھڑائی کرنا شامل ہے ۔
جَذْبی سیل
یہ وہ سیل ہے جو زیر تحقیق جاذب شئے میں ریڈی ایشن (Radiation) کو ڈائریکٹ (direct) کرتا ہے یہ ایک مستطیل کھوکھلی ٹیوت کی شکل میں ہوتا ہے.الیکٹرانی کرنوں کے عملی اطلاقات، ۳۳۴) ؛ جذبی خانہ (قاموس الاصطلاحات).
Delete 44 saved words?
کیا آپ واقعی ان اندراجات کو حذف کر رہے ہیں؟ انہیں واپس لانا ناممکن ہوگا۔