تلاش شدہ نتائج
محفوظ شدہ الفاظ
".dhbo" کے متعقلہ نتائج
تلاش شدہ نتائج
".dhbo" کے متعقلہ نتائج
ڈَھبُّو
تان٘بے کا بلا مہر ٹکڑا جو بطور سکہ استعمال ہوتا تھا جس کی قیمت ایک پیسے کے برابر ہوا کرتی تھی ، (مجازاً) روپیہ ، دولت
دھوبی کَہْنے سے گَدھے پَر نَہِیں چَڑْھتا
کسی کے کہے سے تو کام نہیں کرتا اور پھر وہی کام خود ہی کر لیتا ہے
دھوبی کے گَھر پَڑا چور، وہ کیا لُٹے اَور
ظاہراََ نقصان کسی کا اور اصل میں کسی اور کا، دھوبی کے یہاں چوری ہو تو دوسروں کا مال جاتا ہے
دھوبی کے گَھر پڑے چور، وُہ نَہ لُٹا لُٹے اَور
ظاہراََ نقصان کسی کا اور اصل میں کسی اور کا، دھوبی کے یہاں چوری ہو تو دوسروں کا مال جاتا ہے
دھوبی کے بِیاہ گَدھے کو چُھٹّی
دھوبی بیاہ کے موقع پر کپڑے گدھے پر لاد کر دھونے نہیں لے جاتے اس لیے اسے بیاہ کے دن چُھٹی ہوتی ہے
دھوبی کے بِیاہ گَدھے کے ماتھے مور
دھوبیوں کے بیاہ ہو تو گدھے کو سجاتے ہیں، غریب کی بھی کبھی نہ کبھی سُنی جاتی ہے
دھوبی کے بِیاہ گَدھے کے ماتھے کو چُھٹّی
دھوبی بیاہ کے موقع پر کپڑے گدھے پر لاد کر دھونے نہیں لے جاتے اس لیے اسے بیاہ کے دن چُھٹی ہوتی ہے
دھوبی بیٹا چاند سا سیٹی پَٹاخ
اہلِ مشقت کیسے ہی خوش وضع ہوں اپنے پیشہ اور مشقّت ہی میں مبتلا رہتے ہیں، پرائی جمع پر مزا اڑانے والے کی نسبت بولتے ہیں
دھوبی کا حُقَّہ
وہ حُقّہ جو بغیر تازہ کِیے ہوئے برابر پیا جائے ، دھوبی کبھی اپنے حقّے کو تازہ نہیں کرتا اس لیے استعارۃً ہر خُشک حُقّے کو دھوبی کا حُقّہ کہا جانے لگا .
دھوبی کا گَھر عِید ہی کو سُوجْھتا ہے
پرلے درجہ کے خسیس اور سوم کی نسبت بولتے ہیں جو اپنے کپڑے سوائے عید کے اور کسی دن نہ دُھلوائے.
دھوبی کا گَدھا گَھر کا نَہ گھاٹ کا
ہر طرف سے ٹکرایا ہوا ، ناکام و نامراد ؛ اس شخص کی بابت کہیں گے جسے ہر طرف سے دُھتکار دِیا گیا ہو.
دھوبی پَر دھوبی کھینڈرے میں صابُون
دھوبی پر دھوبی بدلنا اس طرح ہے جیسے کھیلنے والے میلے لڑکے پر صابون ملنا، مطلب یہ ہے کہ نوکر بار بار بدلنا نہیں چاہیے
دھوبی بیٹا جَل میں رَہے گَنْدی مَچْھلی کھائے
مقدور والے کا ذلیل حال میں رہنا یا جس شخص کے پاس کسی چیز کا سامان موجود ہو اور وہ اس سے ناکام رہے
دَھبّا ڈالْنا
کسی سطح پر ایسا رنگ چھوڑنا، جو آس پاس کے رنگ سے میل نہ کھاتا ہو، بے میل، مختلف رنگ کا نشان
دھوبی کی دُشْمَنی میں پَیجامے میں ہَگ دِیا
ایسے بیوقوف کی نسبت کہتے ہیں جو دشمن سے اس صورت سے انتقام لے کہ خود بھی نُقصان اُٹھائے .
گاؤں میں دھوبی کا لَڑکا چھیل
گاؤں میں دھوبی کا لڑکا ہی شوقین بنا پھرتا ہے، کیونکہ اس کا باپ شہر والوں کے جو کپڑے دھونے کے لئے لاتا ہے، وہ انہیں پہنتا ہے، جو گاؤں والوں کو دیکھنے کو نہیں ملتے، دھوبی کا لڑکا گاؤں میں خوش پوش ہوتا ہے، کیونکہ اس کے اپنے کپڑے اجلے ہوتے ہیں
گاؤں میں دھوبی کا چھیل

کَہے سے دھوبی گَدھے پَر نَہیں چَڑْھتا
کسی کے کہے سے تو کام نہیں کرتا اور پھر وہی کام خود ہی کر لیتا ہے
کَہْنے سے دھوبی گَدھے پَر نَہیں چَڑْھنا
محض من٘ھ سے بولنے یا مانگنے سے مراد پر نہیں آتی ، ہر خواہش پوری نہیں ہوتی.
کَہے سنے دھوبی گَدھے پَر نَہیں چَڑْھتا
کسی کے کہے سے تو کام نہیں کرتا اور پھر وہی کام خود ہی کر لیتا ہے
نائی دائی ، دھوبی ، بید ، قَصائی اُن کا سُو تک کَبھی نَہ جائی
یہ چاروں ہمیشہ سے کثیف طبیعت ہوتے ہیں ، یہ چاروں ہمیشہ ناپاک رہتے ہیں
کَہے سے دھوبی گَدھے پَر سَوار نہیں ہوتا
کسی کے کہے سے تو کام نہیں کرتا اور پھر وہی کام خود ہی کر لیتا ہے
کَہے سے دھوبی گَدھے پَر نَہیں سَوار ہوتا ہے
کسی کے کہے سے تو کام نہیں کرتا اور پھر وہی کام خود ہی کر لیتا ہے
Delete 44 saved words?
کیا آپ واقعی ان اندراجات کو حذف کر رہے ہیں؟ انہیں واپس لانا ناممکن ہوگا۔