تلاش شدہ نتائج
محفوظ شدہ الفاظ
".jlti" کے متعقلہ نتائج
تلاش شدہ نتائج
".jlti" کے متعقلہ نتائج
جُلیتی
ہر وہ چیز جو کھانا پکانے گرم کرنے یا اسی قسم کی دوسری ضرورتوں کے لیے جلائی جائے،این٘دھن ،جلاون،جلاونی
جَلْتی آگ میں کُودنا
۔اپنے آپ کو مصیبت میں ڈالنا۔ مصیبت میں کسی کا شریک حال ہونا۔ باپ سے ناممکن ہے کہ بیٹا جلتی آگ میں کودے اور وہ تماشا دیکھے۔
جِدَھر جَلْتا دیکھیں اُدَھر تائیں
۔مثل۔ جہاں فائدہ کی امید ہو وہاں دوڑیں۔ چالاک زمانہ ساز کی نسبت بولتے ہیں۔
جِدَھر جَلْتا دیکھیں، اُدَھر تاپیں
جہاں فائدہ کی امید ہو وہاں دوڑ پڑیں، چالاک زمانہ ساز لوگوں کی نسبت بولتے ہیں
سَخی سَخاوَت سے پَھلْتا ہے عَدُو عَداوَت سے جَلْتا ہے
سخی ہمیشہ خوش حال رہتا ہے اور دُشمن ہمیشہ جلتا رہتا ہے
کوئی جَلْتا ہے تو جَلْنے دو، مَیں آپ ہی جَلتا ہُوں
میں آپ ہی مصیبت میں ہوں ، کسی کی مصیبت سے مجھے کیا غرض
یَہاں فَرِشتے کے پَر جَلتے ہیں
یعنی یہاں کوئی نہیں آ سکتا، اس جگہ کسی کی رسائی اور پہنچ نہیں ہے، یہاں پرندہ پر نہیں مار سکتا
یَہاں حَضرَت جِبْرائِیل کے بھی پَر جَلتے ہیں
یہاں تک ہی رسائی تھی (معراج کے واقعہ کی طرف اشارہ ہے ، حضرت جبرائیلؑ پیغمبر صلی اللہ علیہ وآلہٖ وسلم کے ہمراہ تھے ایک موقع پر جا کے انہوں نے کہا کہ وہ اس سے آگے نہیں جاسکتے پیغمبر صلی اللہ علیہ وآلہٖ وسلم آگے تنہا روانہ ہوئے)
شَمْع کی رَوشْنی جَلْتے تَلَک، اَور دِیئے کی رَوشْنی مَحْشَر تَلَک
شمع کی روشنی جلتے تک ہے اور دیئے (خیرات) کی روشنی قیامت کے دن بھی کام دے گی
چَراغ سے چَراغ جَلتا ہے
ایک سے دوسرے کو فیض اور فائدہ پہنچتا ہے، با فیض شخص دوسروں کو فائدہ پہنچا سکتا ہے
گِیلے سُوکھے دونوں جَلْتے ہیں
۔(عو) اندھیرا ہونا کی جگہ۔ گیلے سوٗکھے دونوں جلتے ہیں بوا سرکار میں چاندنی خانم عجب اندھیر ہے سرکار میں (جان صاحب)
آگ کَہْتے مُنھ نَہِیں جَلْتا
بری چیز کا نام لینے سے برائی کا اثر ہوتا ہے، بغیر گناہ کیے فقط زبانی کہنے سے آدمی مجرم نہیں ہوتا (فارسی : فعل کفر نباشد) ، اردو میں مستعمل
آگ کہنے سے منہ نہیں جلتا
فقط باتوں سے کام نہیں چلتا، جب تک عمل نہ ہو، خرچ کرنے کی جگہ وعدہ وعید سے کام نہیں چلتا
Delete 44 saved words?
کیا آپ واقعی ان اندراجات کو حذف کر رہے ہیں؟ انہیں واپس لانا ناممکن ہوگا۔