تلاش شدہ نتائج
محفوظ شدہ الفاظ
".slm" کے متعقلہ نتائج
تلاش شدہ نتائج
".slm" کے متعقلہ نتائج
ثَلْم
(عروض) جو رکن خماسی کہ شروع بیت میں ہو اور اس رکن میں جز اول وتد مجموع ہو اوس وتر مجموع سے پہلا حرف متحرک نکال ڈالنا
شَیلَم
(طب) منمنا ، کل گیہواں ، گندم دیوانہ ، گیہوں کے کھیت میں ایک پودا اُگتا ہے جس کا دانہ گیہوں کی طرح کا ہوتا ہے مگر جَو سے چھوٹا رنگ سرخی مائل سیاہ اور مزہ تلخ ، بطور دوا استعمال ہوتا ہے بالخصوص مدہوش اور سُن کرنے نیز تحلیل ورم کے لیے ، ایک گھاس جو دوا کے طور پر استعمال ہوتی ہے.
صَلْعَم
صلی اللہ علیہ وسلم یا صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی تخفیف ، جس کے معنی ہیں خدا ان پر (اور ان کی اولاد پر) رحمت اور سلامتی نازل کرے یہ آنحضرتؐ کے اسما و القاب کے ساتھ لکھا جاتا ہے
سَلام دُعا ہونا
علیک سلیک ہونا ، معمولی ملاقات ہونا ، راستے میں اِتّفاق سے مِل جانا ، خیر و عافیت معلوم ہونا .
سَلامی دار نَعْل
(نعل بندی) وہ نعل جس کی چوڑان اندر کے رُخ پتلی اور باہر کی طرف موٹی ہو ، اس قسم کا نعل ٹھوکر کھانے والے گھوڑے کے لگایا جاتا ہے ۔
slam dunk
باسکٹ بال: ایسا کھیل جس میں کوئی کھلا ڑی اچھل کر گیند زور دار طر یقے سے ٹو کری میں ڈال دے۔.
سَلام گَہ
سلام کرنے کی جگہ ، بارگاہ ، دربار میں وہ مقررہ جگہ جہاں تک پہنچ کر سلام کرنا آداب دربار میں شامل اور ضروری ہے .
سَلام گاہ
سلام کرنے کی جگہ ، بارگاہ ، دربار میں وہ مقررہ جگہ جہاں تک پہنچ کر سلام کرنا آداب دربار میں شامل اور ضروری ہے .
سَلامِ روسْتائی بے غَرَض نِیسْت
دہقان کا سلام بِلا غرض نہیں ہوتا ، غرض کے لیے خوشامد کرنی پڑتی ہے ، خوشامد کے موقع پر مُستعمل ، غرضمندانہ سلام .
سَلِیم شاہی
نازک اور خوشنُما انی دار جوتیاں جو دلّی میں بنائی جاتی تھیں (بعض اسے شاہ سلیم جہانگیر اور بعض حضرت شیخ سلیم چشتی سے موسوم کرتے ہیں)
سَلامی مَوزَہ
(کشتی) کشتی کا ایک داؤں جس میں ایک پہلوان اپنے سامنے کھڑے ہوئے دوسرے پہلوان کے داہنے ہاتھ سے اپنا داہنا ہاتھ ملاتے وقت کسی قدر کھینچ کر فوراً جھک جاتا ہے اور اس کا داہنا موزہ اپنے داہنے ہاتھ سے پکڑتا ہوا پیچھے چلا جاتا ہے
Delete 44 saved words?
کیا آپ واقعی ان اندراجات کو حذف کر رہے ہیں؟ انہیں واپس لانا ناممکن ہوگا۔