تلاش شدہ نتائج
محفوظ شدہ الفاظ
"bakra" کے متعقلہ نتائج
تلاش شدہ نتائج
"bakra" کے متعقلہ نتائج
بَکْرا
تقریباً دو فٹ اونچا اور تین فٹ لمبا ایک چوپایہ جس کا گوشت کھاتے اور مادہ کا دودھ پیتے ہیں اور جس کی ٹھڈی پر داڑھی اور سر پر سینگ ہوتے ہیں ہرن سے مشابہ ایک اہلی جانور، گوسفندنر، نربز
بَکْرے
ہرن کے مشابہ ایک معروف چھوٹا نر چوپایہ جس کے سینگ مثلث زاویہ کے ہوتے ہیں اور پونچھ چھوٹی ہوتی ہے، چھاگ
بَکْرا عِید
مسلمانوں کی عید جو دسویں ذی الحجہ کو منائی جاتی ہے اور جس میں بھیڑ، گائے، بکری وغیرہ کی قربانیاں ہوتی ہیں (یہ قرآن پاک کے بیان کیے ہوئے اس واقعے کی یادگار ہے کہ حضرت ابراہیم نے تین دن تک مسلسل یہ خواب دیکھا کہ وہ اپنے بیٹے حضرت اسماعیل کو ذبح کررہے ہیں انہوں نے اسے حکم خداوندی سمجھ کر بیٹے کو مکہ معظمہ کے مقام پر ذبح کرنے کے لیے لٹایا جب چھری چلاچکے تو دیکھا کہ اسماعیل صحیح و سالم ہیں اور ایک دنبہ ذبح کیا ہوا پڑا ہے، بقراعید، مسلمانوں کا ایک تہوار
بَکْرَنْڈی
چارپائی کی بانْٹنی کے محاذ میں تقریباً دو بالشت کے فاصلے پر ۱۲ یا ۱۶ تاروں کی زنجیری، جس میں ادوائن لگائی جاتی ہے
بانکْڑا
بھاری گاڑیوں کی بان٘ک، یعنی گاڑی کے دھرے کو سہارا دینے والا کمان کی شکل کا پہیے پر باہرکے رخ لگا ہوا تختہ یا ڈنڈا، جو دھرے کو بھی سہارا دیتا ہے اورگاڑی پرچڑھنے کے لئے پائیدان کا بھی کام دیتا ہے
بکری جان سے گئی، کھانے والوں کو مزا نہ آیا
ایک آدمی دوسرے کے لیے کوشش اور محنت کرتا مر گیا لیکن اُس نے قدر نہ کی
بکری نے دودھ دیا، وہ بھی مینگنی بھرا
اس موقع پر مستعمل جب کوئی شخص کام بنا کر بگاڑ دے یا کوئی ایسی چیز ملے جو کام کی نہ ہو
بکری نے دودھ دیا، وہ بھی مینگنیوں بھرا
اس موقع پر مستعمل جب کوئی شخص کام بنا کر بگاڑ دے یا کوئی ایسی چیز ملے جو کام کی نہ ہو
بکْری کَرے گھاس سے یاری تو چرنے کَہاں جائے
اگر کسی کی دوستی کی وجہ سے رزق چھوڑ دیا جائے تو کھائیں کہاں سے
بکْری کَرے گھاس سے یاری تو کھانے کَہاں جائے
اگر کسی کی دوستی کی وجہ سے رزق چھوڑ دیا جائے تو کھائیں کہاں سے
بَکری اور شیر کا ایک گھاٹ پانی پِینا
عدل وانصاف کا دور دورہ ہونا حکومت کے عدل وانصاف کے باعث ظالموں کا اپنے ظلم و ستم سے باز آنا
بوکارہ
(شکار) ایک طریقۂ شکار جس میں شکاری کسی راستے کے دونوں طرف فاصلے فاصلے پر گھات میں بیٹھ جاتے ہیں اور پھر ہرن گھیر کر ان کی طرف لائے جاتے ہیں
بَکَرَہ
چوبی یا آہنی چرغی جس پر گھومنے والی رسی کی مدد سے بوجھ اوپر اٹھایا یا نیچے رکھا جاتا ہے اس کا شمار آلات جرثقیل میں ہوتاہے۔
بَکَوڑا
(سواری) بڑی قسم کی تھوکر یا ٹکائی جو بارکش گاڑیوں میں لگائی جاتی ہے، بیل گاڑی کے دھرے کو سہارا دینے والا کمان کی شکل کا پہیے ہر باہو کے رخ لگا ہوا بڑی قسم کا تختہ یا ڈنڈا جو دھرے کو بھی سہارتا ہے اور گاڑی پر چڑھنے کےلئے ٹھو کر یا پائیدان کا کام بھی دیتا ہے
عَبْقَری
نفیس، لطیف (خصوصاََ فرش یا جامہ وغیرہ)، عجیب و غریب چیز، ہر وہ چیز یا شخص جس میں بزرگی، کما اور زیبائی حیرت انگیز حد تک پائی جائے
Delete 44 saved words?
کیا آپ واقعی ان اندراجات کو حذف کر رہے ہیں؟ انہیں واپس لانا ناممکن ہوگا۔