تلاش شدہ نتائج
"bhau.n-bhau.n" کے متعقلہ نتائج
بَھوں بَھوں رونا
آواز کے ساتھ زور سے رونا، زار و قطار رونا، بے ساختہ رونا
بَھوں بَھوں ہونا
ڈنکا بجنا، دھوم مچنا، دھوم دھڑکا ہونا
بَھوں بَھوں کَرْنا
بکواس کرنا، بکنا، بیہودہ باتیں کرنا
بُھون بُھون کھانا
۱. رک : بھون کھانا معنی نمبر ۱ .
بَھوں
بھون٘پو یا کسی پھون٘ک سے بجائے جانے والے ساز کی آواز : گائے کے ڈکرانے یا کتّے کے بھون٘کنے کی آواز
بَھن بَھن
بھن (رک) کی تکرار، بھنبھناہٹ، بھنبھناتے ہوئے، مکھی وغیرہ کے گروہ کی آواز
بِھن بِھن
الگ الگ، جدا جدا، ایک ایک، مختلف النوع، مختلف، رن٘گا رن٘گ، قسم قسم
بَھوں چَڑھانا
غضب ناک ہونا، ناخوش ہونا، غصے یا خفگی کا اظہار کرنا، تیوری چڑھانا
بَھوں سَکوڑْنا
پسندیدگی یا ناراضی ظاہر کرنا
بَھوں تاننا
غضب ناک ہونا، ناخوش ہونا، غصے یا خفگی کا اظہار کرنا، تیوری چڑھانا
بَھوں مَٹَکْنا
(لفظاً) ابرو کو جنبش دینا
آنکھ بَھوں چَڑھانا
خفا ہونا، نفرت کرنا، تیوری چڑھانا
بَھوں تِیوْری چَڑْھنا
غضب ناک ہونا، ناخوش ہونا، غصے یا خفگی کا اظہار کرنا، تیوری چڑھانا
ناک بَھوں چَڑھانا
ناراض ہونا ، بیزاری ظاہر کرنا ، رنجیدہ ہونا ، ناپسند کرنا ۔
ناک بَھوں چَڑیانا
ناراض ہونا، بیزاری ظاہر کرنا، رنجیدہ ہونا، ناپسند کرنا
ناک بَھوں سِکوڑْنا
رک : ناک بھوں چڑھانا ، تیوری چڑھانا ۔
ناک بَھوں سُکیڑنا
رک : ناک بھوں چڑھانا ، تیوری چڑھانا ۔
بَھوں ٹیڑھی کَرْنا
غضب ناک ہونا، ناخوش ہونا، غصے یا خفگی کا اظہار کرنا، تیوری چڑھانا
ناک بَھوں دیکھنا
خیال رکھنا، خاطرداری کرنا، خوشی پوری کرنا
آنکھ بَھوں چَلْنا
آن٘کھ بھوں کا حرکت کرنا ، اشاروں سے چلبلاپن اور چات بھرت ٹپکنا .
آنکھوں بھوں ٹیڑھی چڑھانا
خفا ہونا، نفرت ظاہر کرنا، تیوری چڑھانا
آنکھوں بھوں ٹیڑھی کرنا
خفا ہونا، نفرت ظاہر کرنا، تیوری چڑھانا
ناک بَھوں بَنانا
ناراض ہونا، بیزاری ظاہر کرنا، رنجیدہ ہونا، ناپسند کرنا
آنکھ بَھوں ٹیڑھی کَرنا
خفا ہونا، نفرت کرنا، تیوری چڑھانا
بَھوں پَر بَل پَڑْنا
چہرے سے غصہ ظاہر ہونا، نا پسندیدگی ظاہر ہونا
بَھوں میں گانٹھ بارْنا
چہرے سے غصہ ظاہر ہونا، نا پسندیدگی ظاہر ہونا، ناراض ہونا، خفا ہونا
ناک بھوں سکیڑ کر کہنا
تیوری چڑھا کر جواب دینا، نفرت کے ساتھ بولنا، حقارت سے جواب دینا
بَھوں میں خَم نَہ ہونا
کسی پر اثر کرنے والی بات کا مطلق اثر نہ ہونا
آنکھ کا گِلَہ بَھوں سے
کسی کے عیب یا برائی کا ذکر یا اس کی شکایت اس کے عزیز یا دوست کے سامنے کرنے کا عمل
ناک بَھوں سُکیڑ کَر کُچھ کَہنا
تیوری چڑھا کر جواب دینا، عدم التفات و بے مزگی سے کچھ کہنا
آنکھ کی بَدی بَھوں کے آگے
کسی کے عیب یا برائی کا ذکر یا اس کی شکایت اس کے عزیز یا دوست کے سامنے کرنے کا عمل
آنکھ کا گِلَہ بَھوں کے آگے
کسی کے عیب یا برائی کا ذکر یا اس کی شکایت اس کے عزیز یا دوست کے سامنے کرنے کا عمل
آنکھوں کے آگے بَھوں کا گِلا
کسی کی موجودگی میں اس کے دوست یا عزیز کی شکایت یا برائی
بَھوں کا گِلہ آن٘کھ کے سامْنے
کسی کی شکایت اور شکوہ اس کے قریب ترین عزیز کے روبرو کرنا
بَھوں کا گِلہ آنکھ کے سامْنے کَرْنا
کسی کی شکایت اور شکوہ اس کے قریب ترین عزیز کے روبرو کرنا
آنکھ پُھوٹے گی تو کیا بَھوں سے دیکھیں گے
یہ وہاں بولتے ہیں جہاں یہ کہنا ہوتا ہے کہ جو چیز جس کام کے لیے موضوع ہے وہ کام اسی سے نکلتا ہے
آنکھ کا گِلَہ بَھوں کے رُو بَرُو
کسی کے عیب یا برائی کا ذکر یا اس کی شکایت اس کے عزیز یا دوست کے سامنے کرنے کا عمل
آنکھ ہی پھوٹی تو بھوں سے کیا کام
جو امر باعث تعلق تھا جب وہی نہ رہا تو پھر تعلق کیسا، اصل نہ ہو تو فروع بیکار ہیں
آنْکھ ہی پُھوٹی تو بَھوں کب بھاتی ہے
جو امر باعث تعلق تھا جب وہی نہ رہا تو پھر تعلق کیسا، اصل نہ ہو تو فروع بیکار ہیں
آنْکھ ہی پُھوٹی تو کب بھاتی ہے بَھوں
جو امر باعث تعلق تھا جب وہی نہ رہا تو پھر تعلق کیسا، اصل نہ ہو تو فروع بیکار ہیں
بُھون بھان کے کھانا
رک : بھون کھانا ؛ تیا پان٘چا کرنا ، چٹ کرنا.
آنْکھ ہی پُھوٹی تو بَھوں سے کیا کام ہے
جو امر باعث تعلق تھا جب وہی نہ رہا تو پھر تعلق کیسا، اصل نہ ہو تو فروع بیکار ہیں
بَہْنیں بَہْنیں آپس میں لَڑِیں لوگوں نے جانا بَیر پَڑے
آپس میں تکرار سے عداوت نہیں ہو جاتی، آپس کی لڑائی لڑائی کیا.
بِھن بِھن کَرنا
کانوں میں آواز گونجنا، نا گوار صدا کا مسلسل آنا یا باز گشت کرنا
آپ نے اُڑائِیں ہَم نے بُھون بُھون کھائِیں
ہم تم سے زیادہ چالاک ہیں، تمھاری چالوں کو خوب سمجھتے ہیں