تلاش شدہ نتائج
"giraftaar" کے متعقلہ نتائج
گِرَفْتار
پکڑا ہوا، قیدی، اسیر، محبوس
گِرِفْتار
پکڑا ہوا، قیدی، اسیر، محبوس
گِرَفتار کُنَنْدَہ
گرفتار کرنے والا ، پکڑنے والا .
گِرَفْتار کَرْنا
۱. پکڑنا ، قید کرنا ، ماخوذ کرنا .
گِرِفْتار شُدَہ
پکڑا جانے والا، گرفتار ہونے والا
نَو گِرفتار
پہلی بار شریک ہونے والا، رسم و رواج یا آداب و اخلاقیات سے ناواقف، انجان، ناتربیت یافتہ شخص، جو پہلی بار عشق میں مبتلا ہوا ہو، نیا عاشق، عاشق تازہ، تازہ گرفتار، نیا پکڑا ہوا
مُرْغ گرفتار
پکڑا ہوا پرندہ ، پنجرے کا پنچھی
مُرْغ تو گِرَفْتار
۔(ف)صفت وہ طائر جو نیا پکڑا گیاہو۔(توبۃ النصوح) مسجد میں ایسا بیٹھاتھا جیسے قیدخانہ میں حاکم کا گنہگار یا قفس میں مرغ نوگرفتار۔
عَذاب میں گِرَفْتار ہونا
be caught in problems or difficulties
طائِرِ نَو گِرَفْتار
نیا گرفتار کیا ہوا پرندہ.
مُرْغِ نَو گِرفتار
وہ طائر جو نیا پکڑا گیا ہو
وَبال میں گِرَفتار ہونا
مصیبت میں پڑنا، جان بوجھ کر تکلیف میں پڑنا
مُحَبَّت کا گِرَفْتار
وہ جو کسی کی محبت میں الجھا ہوا ہو، وہ جو کسی کے عشق میں مبتلا ہو
عِلَّت میں گِرَفْتار ہونا
مرض میں گرفتار ہونا . الزام ، جرم یا قصور میں گرفتار ہونا .
بال بال گِرَفْتار ہونا
بے انتہا قرضے میں پھنسا ہونا
تُہْمَت میں گِرَفْتار ہونا
ناک چوٹی گِرَفْتار ہَیں
۔ (عو۔ ناک اور چوٹی ۔ عزت اور زینت کی چیزیں ہیں۔ اس لیے ایسے امور کی طرف متوجہ رہنے سے مطلب ہے۔ جس سے عزت اور زینت باقی رہے۔ ۱۔ عزت اور حرمت سنبھالنے میں مصروف رہتے ہیں۔ ۲۔ گھر کے ڈھندوں اور دنیا کے بکھیڑوں میں گرفتار رہتے ہیں۔ ؎
۳۔ مغرور۔ دماعذار۔ نازک مزاج ہیں۔
خُون میں گِرَفتار ہونا
کسی کے قتل میں ماخوذ ہونا ، قتل کے باعث مستوجب سزا ہونا ۔
مُحَبَّت میں گِرَفْتار ہونا
مُصِیبَت میں گِرَفْتار ہونا
کسی آفت ، مشکل یا پریشانی میں مبتلا ہو جانا ۔
ناک چوٹی گِرَفْتار ہونا
۔ گھر کے دھندوں میں پھنسا رہنا ، زندگی کے بکھیڑوں میں اُلجھا ہوا ہونا ۔
ناک چوٹی گِرَفْتار رَہنا
۔ ازحد مغرور ہونا ، دماغ دار ہونا ، تکبر کرنا ۔
اَپْنی ناک چوٹی گِرَفْتار
ناک چوٹی گِرَفْتار رَہْتے ہَیں
(عو۔ ناک اور چوٹی ۔ عزت اور زینت کی چیزیں ہیں۔ اس لیے ایسے امور کی طرف متوجہ رہنے سے مطلب ہے۔ جس سے عزت اور زینت باقی رہے۔ ۱۔ عزت اور حرمت سنبھالنے میں مصروف رہتے ہیں۔ ۲۔ گھر کے ڈھندوں اور دنیا کے بکھیڑوں میں گرفتار رہتے ہیں۔ ؎ ۳۔ مغرور۔ دماعذار۔ نازک مزاج ہیں۔
ناک چوٹی میں گِرَفتار رَہنا
اپنی پریشانیوں سے دوچار رہنا، بڑی مشکلات میں پڑنا
آپ اپنے حال میں گرفتار ہونا
خود اپنی مصیبت میں مبتلا ہونا
تَکَبُّرعَزَازِیل را خوار کَرْد بَزِنْدان لَعْنَت گِرَفْتار کَرْد
غرور نے شیطان کو ذلیل کیا اور لعنت کے طوق میں گرفتار کیا ، تکبر ہر گز نہیں کرنا چاہیے
آپ ہی ناک چوٹی گِرَفْتار ہے
گِرَفْتَہ دِل
گرفتہ خاطر، افسردہ، رنجیدہ، ملول، ناخوش
غَیر فِطْری
خلافِ فطرت، ایسے اُمور یا ایسی بات جو فطرت کے مطابق نہ ہوں
گُڈ آفْٹَر نُون
۔(انگ) مونث۔ تیسرے پہر کا سلام۔
غَضَب میں گِرِفْتار ہونا
جھگڑے میں پھن٘سنا ، مصیبت میں مبتلا ہونا .
عَذابِ اِلٰہی میں گِرِفْتار ہونا
غُلّ و زَنْجِیر میں گِرِفتار ہونا
قید ہونا، ہاتھوں میں ہتھکڑی اور زنجیر پڑی ہونا
عِتاب خِطاب میں گِرِفْتار ہونا
قَدْرِ عافِیَت کَسے دانَد کہ مُصِیبَتے گِرفْتار آیَد
(فارسی کہاوت اردو میں مستعمل) اچھائی کی قدر وہ جانتا ہے جو کسی مصیبت میں گرفتار ہوچکا ہو .