تلاش شدہ نتائج
محفوظ شدہ الفاظ
"jiske" کے متعقلہ نتائج
تلاش شدہ نتائج
"jiske" کے متعقلہ نتائج
جِس کی نَہ پَھٹی ہو بِوائی وہ کیا جانے پِیڑ پَرائی
one who has not suffered cannot understand the sorrows of others or sympathize with them
جِس کی نَہ پَھٹی ہو بِوائی وہ کیا جانے پِیر پَرائی
one who has not suffered cannot understand the sorrows of others or sympathize with them
جِس کا کام اُسی کو ساجے اور کَرے تو ٹھینْگا
جس نے جو کام سیکھا ہے وہی اسے اچھی طرح کر سکتا ہے دوسرے کے بس کا نہیں
جِس کا کام اُسی کو ساجھے اور کَرے تو مُونْگْرا باجے
جس نے جو کام سیکھا ہے وہی اسے اچھی طرح کر سکتا ہے دوسرے کے بس کا نہیں
جس کے منہ میں چاول ہوتے ہیں وہ خوب چبا چبا کر باتیں کرتا ہے
جس کے پاس دولت ہوتی وہ خوب اترا کر باتیں کرتا ہے
جِس کے چار پَیسے لو اُنھیں حَلال کَر کے کھاؤ
جس کی ملازمت کرو یا جس سے تنخواہ لو اس کی خدمت اچھی طرح کرو
جِس کے سَر پَر ہَتھیار اُس کا کیا اِعتِبار
۔مثل۔ سینگ والے جانور کا کچھ اعتبار نہیں جب چاہے مار بیٹھے۔
جِس کے ماں باپ جِیتے ہیں وُہ حَرامی نَہِیں کَہْلاتا
جس کے لیے دلیل اور ثبوت موجود ہے اُسے کوئی بے اعتبار نہیں کہہ سکتا
جِس کے پیشَہ میں بان ، وہ بَڑا شَیطان
۔مقولہ۔ جس پیشہ ور کے نام کے ساتھ بان کا لفظ ہوتا ہے وہ بڑا شریر ہوتا ہے۔
جِس کے سَر پَر جُوتا رَکْھ دیا وَہی بادْشاہ بَن گَیا
جس پر نظر عنایت کی وہی ترقی پاگیا ، اپنی یا کسی اور کی تعریف میں کہتے ہیں
جِس کے ماں باپ جِیتے ہیں وُہ حَرام کا نَہِیں کَہْلاتا
جس کے لیے دلیل اور ثبوت موجود ہے اُسے کوئی بے اعتبار نہیں کہہ سکتا
جِس کے پیشے میں بان وہ بَڑا شَیطان
جس پیشہ ور کے نام کے ساتھ بان کا لفظ ہو (جیسے : فیل بان ، گاڑی بان وغیرہ) وہ اکثر بڑا شریر ہوتا ہے.
جِس کے کارَن پَہْنی ساڑھی وَہی ٹانگ رَہے اُگھاڑی
جس کام کے لیے ساری تدبیر کی تھی وہی بگڑ گیا یعنی ساری محنت ضائع اور برباد ہو گئی
جِس کے مُنْھ میں چاول ہوتے ہَیں وہ چَبا چَبا کَر خوب باتیں کَرتا ہے
۔مثل جس کے پاس دولت ہوتی ہے وہی اتراتا ہے جس کے گھر کھانے کو ہوتا ہےوہی اترا اترا کر باتیں کرتا ہے۔
جِس کے ماں باپ جِیتے ہوں وُہ حَرام کا نَہِیں کَہْلاتا
جس کے لیے دلیل اور ثبوت موجود ہے اُسے کوئی بے اعتبار نہیں کہہ سکتا
جِس کے کارَن مُونڈ مُنڈایا وَہی کَہے مُنڈا آیا
جس کے واسطے کوئی برا کام کیا وہی الزام دیتا ہے ، احسان فراموشی کی حد ہے
جِس کے پَیسَہ نَہِیں ہَے پاس ، اُس کو میلَہ لَگے اُداس
جس شخص کے پاس پیسہ نہیں اسے کسی چیز کا لطف نہیں آتا
جِس کے مُنھ میں چاوَل ہوتے ہَیں وہ چَبا چَبا کَر باتیں کَرْتا ہے
جس کے پاس دولت ہوتی ہے وہی اتراتا ہے
جِس کے کاٹے کا مَنْتَر نَہِیں
وہ مسئلہ جس کا حل نہ ہو، ایسا اثر جس کا اثر نہ ہوسکے ، ایسی چیز جس کے برابر کچھ نہو.
جِس کے واسْطے روئے اُس آن٘کھوں میں آن٘سُو بھی ںَہِیں
جس کے ساتھ کسی تکلیف میں ہمدردی کی اسے پروا بھی نہیں
جِس کے واسْطے روئے اُس کی آنکھوں میں آنسُو بھی ںَہِیں
جس کے ساتھ کسی تکلیف میں ہمدردی کی اسے پروا بھی نہیں
جِس کے پاؤں نَہ جائے بِوائی وہ کیا جانے پِیر پَرائی
۔(عو) جس کو بذات خود تکلیف نہیںہوئی وہ دوسرے کی تکلیف کو کیا سمجھے گا۔
کیوں نَہ ہوے چُڑَیل بَنِینی، جِس کے بَڑے مَہاجِن ہیں
جیسے بزرگ ویسی اولاد ، جس کے بزرگ بڑے جن ہونگے وہ یقیناً چڑیل ہو گی ؛ بنیوں سے مذاق ہے کہ بنیے کی بیوی چڑیل کیوں نہ ہو گی کیونکہ اس کے بزرگ مہاجن یعنی بڑے جن ہیں .
Delete 44 saved words?
کیا آپ واقعی ان اندراجات کو حذف کر رہے ہیں؟ انہیں واپس لانا ناممکن ہوگا۔