تلاش شدہ نتائج
محفوظ شدہ الفاظ
"khaa.iyaa.n" کے متعقلہ نتائج
تلاش شدہ نتائج
"khaa.iyaa.n" کے متعقلہ نتائج
کھائیں نانا کے ٹُکْڑے کَہلائیں گے دادا کے پوتے
احسان کوئی کرے نام کسی کا ہو ؛ حق ناشناس ، احسان فراموش .
کھائیں نانا کے روٹی کَہلائیں گے دادا کے پوتے
احسان کوئی کرے نام کسی کا ہو ؛ حق ناشناس ، احسان فراموش .
کھائیں بَکْری کی طَرَح ، سُوکھیں لَکْڑی کی طَرَح
بہت زیادہ کھانا اور پھر بھی کمزور اور دبلا رہنا ؛ قب : کھائے بکری کی طرح سوکھے لکڑی کی طرح .
خِیانَتِ مُجْرِمانَہ
(قانون) بد دیانتی سے مال کا تصرف کرنا، کوئی شخص جس کو کسی طرح سے کوئی مال یا کسی مال کا اہتمام امانتاً سپرد ہو قانون کی ہدایت کے خلاف اس مال کو بد دیانتی سے استعمال میں لائے یا علیحدہ کرے یا کسی دوسرے شخص کو عمداً ایسا کرنے دے تو اس فعل کو خیانت مجرمانہ کہتے ہیں
کھائیں تو گھی سے نَہِیں تو جائیں جی سے
ضدی اور ہٹیلے آدمی کے متعلق کہتے ہیں ، ہو تو اچھا ہو نہیں تو بھوکا مرنا منظور .
جَمنا کِنارے گَھر کیا قَرض کا ڑھ کے کھائیں، جَب آَوے کوئی مَانگْنے گَڑَپ جَمنا میں جائیں
قرض مان٘گ کے کھاتے ہیں اور اگر کوئی مان٘گے تو خود کشی کی دھمکی دیتے ہیں
گُوڑ کھائیں گُلگُلوں سے پَرہیز
جس بات یا جس چیز کو ایک صورت میں ناپسند کریں اسی کو دوسری صورت میں قبول کرلیں ، شوربا حلال بوٹی حرام ، بڑی بات کو کرنا اور چھوٹی سے پرہیز کرنا ، بڑی بدنامی کا خیال نہ کرنا چھوٹی سے پرہیز کرنا ، ادنیٰ برائی سے بچنا اور بڑی برائی کرنا ؛ بڑوں سے ملنا اور چھوٹوں سے دور رہنا
ہاتھی آئیں گھوڑے جائیں اُونْٹ بیچارے غوطے کھائیں
دشوار گزار یا تنگ جگہ جہاں سے گزرنا بہت مشکل ہو ، وہ مقام جہاں سب بے بس ہو جاتے ہیں ۔
اَیسے اُوت نِواڑے جائیں آٹا بیچ کے گاجَر کھائیں
ایسے بے وقوف کی نسبت مستعمل جو اپنی ساری پونجی کھانے میں خرچ کر دے یا اچھی چیز دے کر نکمی چیز لے
اَیسے اُوت رِواڑی جائیں آٹا بیچے گاجَر کھائیں
ایسے بے وقوف کی نسبت مستعمل جو اپنی ساری پونجی کھانے میں خرچ کر دے یا اچھی چیز دے کر نکمی چیز لے
ہاتھی آئیں گھوڑے جائیں اُونْٹ بِچارے غوطے کھائیں
دشوار گزار یا تنگ جگہ جہاں سے گزرنا بہت مشکل ہو ، وہ مقام جہاں سب بے بس ہو جاتے ہیں ۔
اَیسے اُوت رِواڑی جائیں آٹا بیچ کے گاجَر کھائیں
ایسے بے وقوف کی نسبت مستعمل جو اپنی ساری پونجی کھانے میں خرچ کر دے یا اچھی چیز دے کر نکمی چیز لے
گَھر کے روویں باہَر کے کھائیں، دُعا دیتے قَلَندَر جائیں
گھر والوں سے بُرا سلوک اور باہر والوں سے اچھا سلوک
گَھر کے روویں باہَر کے کھائیں، دُعا دیت قَلَندَر جائیں
گھر والوں سے بُرا سلوک اور باہر والوں سے اچھا سلوک
گَھر کے کِھیر کھائیں اور دیوتا بَھلا مَنائیں
نیکی وہ ہے جس سے دوسروں کو فائدہ پہنچِے ، اوروں کے نام سے اپنا کام نکالنا یا اوروں پر احسان دھر کے اپنا مقصد حاصل کرنا.
باہَر کے کھائیں گَھر کے گائیں
مستحق محروم رہے غیر مستحق مستفید ہو، غیروں کو فیض پہنچے اور اپنے محروم رہیں
باہ مَریں بَیل بَیٹھے کھائیں تَرَنگ
بیل تو ہل چلاتے ہیں اور گھوڑے بغیر محنت کے کھڑے کھڑے کھاتے ہیں ، کوئی محنت کرتا ہے کوئی مزے اڑاتا ہے ،اپنی اپنی قسمت ہے
Delete 44 saved words?
کیا آپ واقعی ان اندراجات کو حذف کر رہے ہیں؟ انہیں واپس لانا ناممکن ہوگا۔