تلاش شدہ نتائج
"muhtaaj" کے متعقلہ نتائج
مُحتاج
ضرورت مند، حاجت مند، خواہش مند، خواہاں، طلب گار، متقاضی
مُحتاج خانَہ
وہ جگہ جہاں غریب، لاوارث اور معذور رکھے جاتے ہیں، غریب خانہ، وہ مکان جہاں غریب پرورش پائیں، وہ جگہ جہاں غریبوں کو روٹی وغیرہ ملتی ہے
مُحتاج اِلَیہ
وہ (شخص) جس کا کوئی دست نگر ہو ؛ وہ چیز جس کا کوئی خواہاں ہو ۔
مُحتاج ہونا
حاجت مند ہونا ، ضرورت مند ہونا
مُحتاج اِلَیہا
وہ (عورت) جس کا کوئی دست نگر ہو ؛ وہ عورت جس کا کوئی طلب گار ہو ۔
مُحتاج رَہنا
دست نگر ہونا ، مجبور ہونا ۔
مُحتاج بَنانا
معذور کردینا ؛ دست نگر بنا دینا ۔
مُحتاج بَیان نَہ ہونا
تعارف ضروری نہ ہونا ، پہلے سے متعارف ہونا ۔
مُحْتاجی جانا
دست نگری ختم ہونا ، محتاجی نہ رہنا ۔
مُحْتاجی لَگنا
محتاج ہو جانا ، کسی کا دست نگر ہو جانا ۔
مُحْتاجی ہونا
دست نگر ہونا ، دوسروں کا محتاج ہونا ، دوسرے کا ہاتھ تکنا ۔
محتاجوں
ضرورت مند، حاجت مند، طلب گار، خواہش مند، متقاضی، غریب، مفلس، خواہاں، نادار نیز بھکاری، فقیر، منگتا، پابند، وابستہ، منحصر، ناقص الخلقت، موقوف، دوسرے کا ہاتھ تکنے والا، دست نگر، دوسروں کے رحم و کرم پر جینے والا
مُحْتَج
حجت لانے والا ، دلیل لانے والا ۔
مُحتَظ
بہرہ یاب ، محظوظ ، خوش ، مسرور ۔
مُح٘تاج٘گی
ضرورت، حاجت، احتیاج، دست نگر ہونا
کَوڑی کَوڑی کا مُحْتاج
ایک ایک پیسے کو ترسنے والا، نہایت مفلس.
ٹُکْڑوں کا مُحْتاج ہونا
دست نگر ہونا، روزی کے لیے دوسروں کا سہارا رکھنا
کَوڑی کَوڑی کو مُحتاج ہونا
To be pinched for every cowrie, to be in great distress, to be reduced to a beggary.
کَوڑی کَوڑی کا مُحْتاج رَہْنا
رک : کوڑی کوڑی کو تن٘گ ہونا.
کَوڑی کَوڑی کو مُحْتاج رَہْنا
رک : کوڑی کوڑی کو تن٘گ ہونا.
کَوڑی کَوڑی کا مُحْتاج ہونا
رک : کوڑی کوڑی کو تن٘گ ہونا.
دَمْڑی دَمْڑی کو مُحْتاج ہونا
کوڑی کوڑی کا محتاج ہونا ، بہت مفلس ہونا.
روٹِیوں کو مُحتاج ہونا
مُفلس ہونا ، غریب ہونا ، کنگال ہونا ؛ بے روزگار ہونا.
دانےدانے کو مُحْتاج ہونا
انتہائی افلاس کی حالت ہونا، مفلوک الحال ہونا
دو دانے کو مُحْتاج ہونا
ایک ایک ٹکڑے کو محتاج پِھرنا ، بِھیک مانگنے پِھرنا ، گداگری کرتے پِھرنا
دو دانے کو مُحْتاج پِھرنا
ایک ایک ٹکڑے کو محتاج پِھرنا ، بِھیک مانگنے پِھرنا ، گداگری کرتے پِھرنا
کَفَن کے چِیتْھڑے کو مُحتاج ہونا
مفلس و نادار ہونا، انتہائی غرب زدہ ہونا.
نانِ شَبِینَہ کو مُحتاج ہونا
نہایت مفلس ہونا ، کنگال ہو جانا ، قلاش ہو جانا ۔
نانِ شَبِینَہ کَو مُحتاج رَہنا
نہایت مفلس ہونا ، سخت تنگ دست رہنا ، کنگال ہونا ۔
نانِ شَبِینَہ کا مُحتاج رَہنا
نہایت مفلس ہونا ، سخت تنگ دست رہنا ، کنگال ہونا ۔
نان شَبِینَہ کو مُحتاج کَر دینا
سخت تنگ دست بنا دینا، دیوالہ نکال دینا
نانِ شَبِینَہ کو مُحتاج ہو جانا
نہایت مفلس ہونا ، کنگال ہو جانا ، قلاش ہو جانا ۔
سائِیں راج بُلَنْد راج، پُوت راج مُحتاج راج
عورت شوہر کے زمانے میں حکومت کرتی ہے اور بیٹے کے دور میں محتاج ہوتی ہے
مُحِیطُ الزَّہْر
ؔ(نباتیات) پھول پتیاں اور پنکھڑیاں مجموعی صورت میں بالخصوص اس وقت جب کہ ان دونوں کے درمیان کوئی واضح فرق نہیں ہوتا ، قبائے گل ، پھول کٹوری
خُدا کِسی کو کِسی کا مُحتاج نَہ کَرے
اللہ کسی کو محتاج نہ کرے، کسی سے کام نہ پڑے
مُحْتَجَب
پوشیدہ، پہناں، چھپنے والا
مُحتَضَر
قریب المرگ ، جو مرنے کے قریب ہو ۔
مہا تیجس
بڑی شان و شوکت والا، روشن
دو دو دانوں کو مُحْتاج ہونا
ایک ایک ٹکڑے کو محتاج ہونا ، بہت زیادہ مفلس ہونا ، در در بِھیک مانگنا .
مَرَضِ مُہتاج
(طب) وہ بیماری جس کا مواد حرکت کے اعتبار سے شدید اور ایک عضو سے دوسرے عضو میں جلد سرایت کر جائے
لا مُحْتاج
بے نیاز ، جس کو کسی کی احتیاج نہ ہو ؛ مراد : خدائے تعالیٰ .
پُوت راج ، مُحْتاج راج
(گھر میں) بیٹے کی عمل داری میں محتاجی ہوتی ہے ، بیٹوں کی کمائی پر بیٹوں کا محتاج ہونا پڑتا ہے .