تلاش شدہ نتائج
محفوظ شدہ الفاظ
"samjhe" کے متعقلہ نتائج
تلاش شدہ نتائج
"samjhe" کے متعقلہ نتائج
کُچْھ تُم سَمجھے کُچھ ہَم سَمجھے
۔(قصَّہ) ایک پیادہ مسافر ہزار روپے لیے جاتا تھا رستہ میں ایک سوار ملا۔ دونوں کی بات چیت ہوئی۔ پیادہ نے سوار سے کہا کہ یہ میرے روپیہ دوسری منزل تک رکھ لو۔ سوار نے بوجھ باندھنے سے انکار کیا اور آگے بڑھ گیا۔ تھوڑی دیر کے بعد سوار کو افسوس ہوا کہ ہزار روپے مفت میں کھوئے اورپیادہ مسافر اس بات سے خوش ہوا کہ بھلا ہوا جو سوار نے انکار کردیا ورنہ روپیہ ہاتھ سے اکل ہی جاتا اور پھر ہاتھ نہ آتا۔ اتفاق سے پھر دونوں ملے۔ سوار نے کہا لاؤ میاں مسافر تمھارا روپیہ رکھ لیں۔ اس وقت اس نے جواب مےں یہ فقرہ کہا کہ کچھ تم سمجھے کچھ ہم سمجھے اور جب سے یہ مثل مشہور ہوگئی۔ کسی بات کا تمھیں خیال ہوا اور کسی بات کا ہمیں۔ یعنی دل ہی دل میں دونوں مججھ گئے۔ راز کی باتیں۔ ؎
کوئی کَم نَہ سَمْجھے
ہجو ملیح ہے یعنی آپ پڑے بدذات ہیں، بڑے ہوشیار ہیں، بڑے چلتے ہوئے ہیں، دور کی کوڑی لاتے ہیں
آگ اور بیری کو کم نہ سمجھے
آگ چاہے کتنی ہی کم ہو اور دشمن کیسا ہی حقیر ہو مگر ان دونوں کو تھوڑا نہ سمجھنا چاہیئے، آگ کے پھونک دینے اور دشمن کے ضرر پہنچانے میں دیر نہیں لگتی
سَمْجھو نَہ بُوجھو کُھونٹا لے جُوجھو
ایسے شخص کی نسبت بولتے ہیں جو عقل نہیں رکھتا اور یوں ہی لڑتا ہے
دَرْد کو وہ سَمجھے جو دَرْد مَنْد ہو
دوسرے کی تکلیف کو وہ آدمی سمجھ سکتا ہے جو خود اسی تکلیف میں مبتلا رہ چکا ہے
سَمْجھو نَہ بُوجھو کُھون٘ٹا لے کے جُوجھو
ایسے شخص کی نسبت بولتے ہیں جو عقل نہیں رکھتا اور یوں ہی لڑتا ہے
بَھلا مانَس گھر میں بڑا چَلا، رَزالے نے سمجھا مُجھ سے ڈَرا
بدمعاش شرافت کو کمزوری سمجھتا ہے، کمینے کے ساتھ کمینہ پن سے پیش آنا ضروری ہے
حَیا دار اَپنی حَیا سے ڈَرا، بے حَیا سَمجھا مُجھ سے ڈَرا
کمینے سے شرافت سے پیش آؤ تو وہ سمجھتا ہے کہ مجھ سے ڈر گیا
بَھلا مانَس گھر میں نِیو چَلا، رَزالے نے سمجھا مُجھ سے ڈَرا
بدمعاش شرافت کو کمزوری سمجھتا ہے، کمینے کے ساتھ کمینہ پن سے پیش آنا ضروری ہے
سوچا سَمْجھا
سمجھا بُوجھا، غور کردہ، سوچ سمجھ کر کیا ہوا، کافی سمجھداری سے کیا ہوا، دھیان سے کیا ہوا، احتیاط سے کیا ہوا
Delete 44 saved words?
کیا آپ واقعی ان اندراجات کو حذف کر رہے ہیں؟ انہیں واپس لانا ناممکن ہوگا۔