تلاش شدہ نتائج
"sar-e-aa.iina" کے متعقلہ نتائج
چَڑھے پَر نَہ چَڑھاؤ سَر دیکھے نَہ پاؤں
بے ترتیبی سے کام کرنے کے موقع پر کہتے ہیں.
چَڑھے پَر چَڑھاؤ سَر دُکھے نہ پاؤں
جن کو سب مانتے ہیں ان کو تم بھی چڑھاؤ.
دیس پَر چَڑھاؤ سَر دُکھے نَہ پاؤں
جب آدمی اپنے وطن میں آتا ہے تو اسے کوئی تکلیف محسوس نہیں ہوتی
ٹَھگ نَہ دیکھے دیکھے قَصائی، شیر نَہ دیکھے دیکھے بِلائی
اگر تم نے ٹھگ نہیں دیکھا تو قصائی کو دیکھ لو اگر شیر نہیں دیکھا تو بلی کو دیکھ لو
شام كو شام اَور سَحَر كو سَحَر نَہ گِنْنا
رات دن كسی كام میں مشغول رہنا، بہت زیادہ مصروفیت كی وجہ سے وقت كا احساس نہ رہنا، مصروفیت كی وجہ سے وقت كی طرف دھیان نہ دینا، محنت كرنا
یَک نَہ شُد دو شُد
ایک عجیب امر کے بعد دوسرے کا واقع ہونا
یَک رِعایَت قاضی نَہ صَد گَواہ
حاکم کی رعایت سو گواہوں سے بہتر ہے
ایک شُد نَہ دو شُد
ایک عجیب امر کے بعد دوسرے کا واقع ہونا
ایک نَہ شُد دو شُد
ایک عجیب امر کے بعد دوسرے کا واقع ہونا
نہ کردن یک عیب و کردن صد عیب
نہ کرنا ایک عیب اور کرنے میں سو عیب نکلتے ہیں
کالے سَر کا ایک نَہ چھوڑا
نَہ دو سَر پَکَڑْ کے رو
اپنی مصیبت کا کوئی بھی شریک نہیں ہے.
سِیکھنا نَہ سِکھانا ناحَق سَر پھوڑنا
سیکھنا تو کچھ ہے نہیں خواہ مخواہ وقت ضائع کرتا ہے
دَھڑی بَھر کا سَر تو ہِلا دیا ، پَیسَہ بَھر کی زَبان نَہ ہِلائی گَئی
سر ہلا دیا ، منہ سے جواب نہ دیا
شِیرِیں نَہ شَوَد دَہَن بَحَلْوَہ گُفْتَن
(فارسی کہاوت اردو میں مستعمل) کسی چیز کا نام لینے سے اس کا مزہ نہیں آجاتا ، عمل کے بغیر کچھ حاصل نہیں ہوتا
کالے سَر کی ایک نَہ چھوڑی
نَہ سَر کا ہوش ، نَہ پانْو کا
حَلْوا گُفْتَن دَہَن نَہ سازَد شِیرِیں
کسی چیز کا صرف ذکر کرنے سے اس چیز کا لطف حاصل نہیں ہوتا
خُوب شُد بیل نَہ شُد
خوب ہوا کہ فلاں چیز نہ تھی ورنہ نتیجہ بُرا ہوتا (کہتے ہیں ایک دہقان شاہجہاں بادشاہ کے پاس بیل کا پھل لے جانا چاہتا تھا جو بہت سخت ہوتا ہے مگر پھر اس نے آم بھیجے اور وہ بھی چوس کر تا کہ کھٹے آم الگ ہو جائیں. بادشاہ کو اس بات پر تاؤ آ گیا، حکم ہوا کہ آم لانے والوں کو انہیں آموں سے مارا جائے، دربار والوں نے آم لانے والوں پر آموں کی بارش کر دی، چناچہ دہقان نے یہ فقرہ کہا یعنی اگر آموں کے بجائے بیل لاتے تو اس وقت کئی کے سر پھوٹ جاتے).
شیر کھائے نَہ کھائے مُنْہ لال
بدنام آدمی پر سب الزام تُھپ جاتے ہیں، بدنام کرے تو بدنام نہ کرے تو بدنام .
سائِیں سانسا میٹ دے اَور نَہ میٹے کوئے، وا کو سانسا کیا رہا جا سر سائیں ہوئے
خُدا کے سِوا کوئی سان٘سا یعنی پریشانی اور مصیبت دُور نہیں کر سکتا مگر جسے خُدا نیکی کی ہدایت دے
گوسالَۂ مَن پِیر شُد و گاؤُ نَہ شُد
فارسی کہات اردو میں مستعمل ؛ بڈھے ہوگئے مگر بچپنا نہ گیا
گوسالَۂ ما پِیر شُد و گاؤُ نَہ شُد
فارسی کہات اردو میں مستعمل ؛ بڈھے ہوگئے مگر بچپنا نہ گیا
سَر پانو کا ہوش نَہ رَہْنا
بالکل بے ہوش اور غافل ہوجانا ، ہوش وحواس بجا نہ رہنا.
سَر پانو کا ہوش نَہ ہونا
بالکل بے ہوش اور غافل ہوجانا ، ہوش وحواس بجا نہ رہنا.
سَر جائے بات میں فَرق نَہ آئے
قول پورا کرنا چاہیے، چاہے جان کیوں نہ چلی جائے
سَر پانو کا سُدھ نَہ رَہْنا
بالکل بے ہوش اور غافل ہوجانا ، ہوش وحواس بجا نہ رہنا.
اَز سَرِ نَو جائِزَہ لینا
revisit (one's policies etc.)
سَر کی سُدھ نَہ پانو کی بُدھ
کُچھ ہوش نہیں ، لا پروا آدمی ہے ، حالت خراب ہے
شیر کھائے تو مُنْہ لال نَہ کھائے تو مُنْہ لال
بدنام آدمی پر سب الزام تُھپ جاتے ہیں، بدنام کرے تو بدنام نہ کرے تو بدنام .
گَھٹے بَڑھے کی سار نَہ جانے پیٹ بَھرَن سے کام
بیوقوفوں کو پیٹ پالنے ہی سے کام ہوتا ہے.
شور و غُل اَیسا کہ کان پَڑِی آواز سُنائی نَہ دیتی تھی
بہت شور ظاہر کرنے کو کہتے ہیں
بَڑےآدْمی نے دال کھائی تو کَہا سادَہ مِزاج ہے غَرِیب نے دال کھائی تو کَہا کَنْگال ہے
ایک ہی کام میں ایک کے لیے بدنامی دوسرے کے لیے نیکنامی ہوتی ہے
سَر پانو نَہ ہونا
آغاز و انجام کا پتا نہ لگنا ، ٹھور ٹِھکانا نہ ہونا ، ناقابلِ اعتبار ہونا ، بے سروپا ہونا ، بے بُنیاد ہونا.
سَر کا نَہ پانو کا
بے سروپا ، سر نہ پیر ، اوّل نہ آخر
گانڑ میں لنگوٹی، نہ سر پہ ٹوپی
نہایت مفلس ہے، کچھ پہننے تک کو میسر نہیں ہے
شیروں کا مُنہ کِس نے دھویا
کوئی سوتے سے اُٹھ کر بغیر مُنہ دھوئے کھانے بیٹھ جائے تو مزاحاً کہتے ہیں
ٹَکے کی بُڑھیا نَو ٹَکے سَر مُنْڈائی
تھوڑے فائدے کے لیے بہت خرچ پڑنے کے موقع پر بولتے ہیں
سَر جائے بات نَہ جائے
چاہے آدمی کی جان چلی جائے مگر جو کہہ چکا ہے اس کا پابند رہنا چاہیے.
اِقْتِضائے عَصْرِ نَو
نئے دور کی ضروریات، نئے دور کی باتیں، نئے زمانے کی باتیں، نئے دور کی طلب
سَر پانو کی خَبَر نَہ ہونا
بالکل بے ہوش اور غافل ہوجانا ، ہوش وحواس بجا نہ رہنا.
نَئے سَر سے ، نَئے سِرے سے
۔از سرنو۔ شروع سے پھر سے۔ دوبارہ۔؎
نَہ مُنْہ سے بولے، نَہ سَر سے کھیلے
وہ شخص جو بالکل خاموش رہتا ہو اس کی بابت کہتے ہیں
نَہ مُنْہ سے بولے نَہ سَر سے کھیلے
۔ اس شخص کی نسبت بولتے ہیں جو بالکل خاموش ہو۔؎
شیر کے مُنہ پہ نَے بَجانا
اپنے آپ کو ہلاکت میں ڈالنا .
اَز سَرِ نَو
نئے سرے سے، دوبارہ، پھر سے
عَشرِ عَشِیر بھی نَہ ہونا
to be no match for, not to be minute part (of)
کام کا نَہ کاج کا دُشْمَن سیر بَھر اَناج کا
وہ شخص جو کھانے میں کسر نہ کرے اور کام سے دور بھاگے، سست، کاہل مفت خورا اور لیمو نچوڑ کی نسبت کہتے ہیں
مُنہ سے بولے نہ سَر سے کھیلے
بالکل خاموش ہے ، بولتا ہی نہیں ، بات ہی نہیں کرتا ، مبہوت ہوگیا ہے
مُنہ سے بولْنا نَہ سَر سے کھیلنا
بالکل خاموش رہنا ، کچھ نہ کہنا ، بے حس و حرکت ہوجانا ، مبہوت ہوجانا ۔
خُوب شُد بیل نَہ بُود
خوب ہوا کہ فلاں چیز نہ تھی ورنہ نتیجہ بُرا ہوتا (کہتے ہیں ایک دہقان شاہجہاں بادشاہ کے پاس بیل کا پھل لے جانا چاہتا تھا جو بہت سخت ہوتا ہے مگر پھر اس نے آم بھیجے اور وہ بھی چوس کر تا کہ کھٹے آم الگ ہو جائیں. بادشاہ کو اس بات پر تاؤ آ گیا، حکم ہوا کہ آم لانے والوں کو انہیں آموں سے مارا جائے، دربار والوں نے آم لانے والوں پر آموں کی بارش کر دی، چناچہ دہقان نے یہ فقرہ کہا یعنی اگر آموں کے بجائے بیل لاتے تو اس وقت کئی کے سر پھوٹ جاتے).
کاٹا مُنہ سے بولے نَہ سَر سے کھیلے
ایسے شخص کے بارے میں بولتے ہیں جس کے مکر و فریب سے نجات ممکن نہ ہو ، مرض کا لاعلاج ہونا
مَن بَھر کا سَر ہِلائے ٹَکے کی زَبان نَہ ہِلائے
پاؤں میں جُوتی نَہ سَر پَر ٹوپی
کسی کے افلاس اور غربت یا اضطراب و پریشانی یعنی بدحواسی ظاہر کرنے کے موقع پر کہتے ہیں
خُدا رِجالے کو ناخُن نَہ دے جو اَپنا سَر کُھجائے
کمینے آدمی کو اِتنی طاقت اور حکومت نے ملے کہ جس کے غلط استعمال سے وہ اپنا نقصان کر لے.
پاؤں میں جُوتی نَہ سَر پَر چوٹی
کسی کے افلاس اور غربت یا اضطراب و پریشانی یعنی بدحواسی ظاہر کرنے کے موقع پر کہتے ہیں