تلاش شدہ نتائج
"zamaane.n" کے متعقلہ نتائج
ضِمْناً
کلام یا کام وغیرہ کے سلسلے میں، ضمنی طور پر، ثانوی حیثیت سے، فروعی طور پر، اصلاً کی ضد
ذُو مَعْنَین
ذومعنی رکھنے والا، معنی کے اعتبار سے پہلودار، دوہرے معنی رکھنے والا، مراد مبہم اشکال رکھنے والا
زَمِین نَپْوانا
زمین ناپنا کا متعدی المتعدی
زَمِینی نِشان
خشکی کی علامت ، وہ نِشان جو زمین پر نظر آئے خاص کر اہلِ جہاز کو سمندر سے
زَمانَہ آنکھوں سے دیکھا ہے
زَمِین ناپْنا
راہ نوردی کرنا، سرگردان یا مارے مارے پھرنا
زَمانَۂ آئِنْدَگاں
آنے والوں کا دور یا وقت ، مراد : مُستقبل ، آنے والا وقت
زَمِین نِکَلْنا
(اچانک کسی حادثے یا صدمے کی خبر سُن کر) حواس ٹھکانے نہ رہنا، برے وقت پر کسی کا ساتھ نہ دینا یا کام نہ آنا، برا وقت پڑنے پر کسی کا کام نہ آنا یا ساتھ چھوڑ دینا
زَمِین نِکالْنا
(شاعری) ہیئت کے اعتبار سے غزل یا نظم کے لیے ردیف قافیہ اور بحر تلاش کرنا
زَمانَہ نِکَل جانا
دور ختم ہو جانا، موقع جاتا رہنا، بات ہاتھ سے چلی جانا
زَمانَہ نازُک ہے
زمانے کی حالت خراب ہے، احتیاط رکھنی چاہیے
زَمِین نِکَل جانا
(اچانک کسی حادثے یا صدمے کی خبر سُن کر) حواس ٹھکانے نہ رہنا، برے وقت پر کسی کا ساتھ نہ دینا یا کام نہ آنا، برا وقت پڑنے پر کسی کا کام نہ آنا یا ساتھ چھوڑ دینا
زَمانَہ نازُک ہونا
حالات خراب ہونا، حالات مخدوش ہونا، حالات کا پُر خطر ہونا
زَمِین نِیچے سے سَرَکْنا
(اچانک کسی حادثے یا صدمے کی خبر سُن کر) حواس ٹھکانے نہ رہنا، برے وقت پر کسی کا ساتھ نہ دینا یا کام نہ آنا، برا وقت پڑنے پر کسی کا کام نہ آنا یا ساتھ چھوڑ دینا
ضامِن نَہ ہووے باپ کا، یہ ضامِنی گَھر پاپ کا
ضامن ہونا یا ضمانت دینا بہت برا ہے، اس سے انکار کر دینا بہتر ہے
ضامِنی نامَہ
تحریری ضمانت ، کفالت نامہ .
ضامِن نَہ ہو جَیسے گِرَہ سے دِیجِیے
کسی کا ذمّہ دار بننے سے بہتر ہے کہ گرہ سے ادا کر دے، ضمانت دینے سے نقد دینا اچھا ہے
زَمِین نے کھایا کہ آسْماں نے
جب کوئی چیز دفعۃً غائب ہو جائے اور باوجود تلاش کے نہ ملے تو کہتے ہیں
زَمانَہ نَظَر میں اَندھیرا ہونا
سخت گھبراہٹ ہونا، پریشانی میں کچھ نہ سوجھنا، سخت غم و اندوہ ہونا
زَمانَہ آنکھوں میں سِیاہ ہونا
زَمانَہ آنکھوں سے گُزَر چُکا ہے
جب اپنے بارے میں یہ بتانا ہو کہ بہت تجربہ ہو چکا ہے تو کہتے ہیں
ضِمْنِی اِنْتِخَاب
وہ انتخابات جو پارلیمنٹ یا اسمبلی وغیرہ کی خالی نشستوں کو پُر کرنے کے لیے متعلقہ حلقوں سے عمل میں لائے جائیں
ضامِن نَہ ہوجیے گِرَہ کا دِیجیے
ضمانت دینے سے نقد دینا اچھا
ضِمْنی اِنْتِخابات
وہ انتخابات جو پارلیمنٹ یا اسمبلی وغیرہ کی خالی نشستوں کو پُر کرنے کے لیے متعلقہ حلقوں سے عمل میں لائے جائیں
نَئِی زَمِینیں نِکالنا
(شاعری) نئی بحریں ایجاد کرنا ،کسی غزل یا نظم وغیرہ کی بحر ، ردیف و قافیہ کی پابندی کے ساتھ نیا انداز پیدا کرنا ۔