تلاش شدہ نتائج

محفوظ شدہ الفاظ

"جاگِیر" کے متعقلہ نتائج

جاگِیر

قطعۂ زمین یا گاؤں جو بادشاہ یا حکومت کی طرف سے کسی کو اس کی خدمت کے عوض میں دیا جائے

جاگِیر دارانَہ

جاگیر دار سے منسوب یا متعلق، جاگیر داروں جیسا

جاگِیر مُعاف کَرْنا

ایسی جاگیر عطا کرنا یا بخشنا جس میں پر اسگان وغیرہ معاف ہو.

جاگِیری

جاگیر سے منسوب یا متعلق

جاگِیر دارِیَّت

وہ معاشرتی، اقتصادی اور سیاسی نظام جو جدید حکومتوں کے قیام سے پہلے یورپ اور ایشیا کے اکثر ممالک میں رائج تھا، اس نظام کی بعض خصوصیات یہ تھیں کہ جاگیردار اپنی جاگیر میں رہنے والوں کو بطور مزارعین رکھتے تھے زمین کا لگان وغیرہ خود جاگیر دار اپنے لیے وصول کرتے تھے ان کی حیثیت مزارعین کے لیے حکمران سے کم نہیں ہوتی تھی مزارعین کو کسی قسم کے سیاسی سماجی اور معاشرتی حقوق نہیں ہوتے تھے.

جاگِیر دارانَہ نُقُوش

ایسی شکل جس سے جاگیر داری کے آثار ظاہر ہوں

جاگِیر مُحال

ایک منظور شدہ ضلع

جاگِیرِیَّت

رک: جاگیرداریت.

جاگِیراََ

عطیہ ، بطور جاگیر.

جاگِیردار

جاگیر کا مالک، تعلق دار، زمیندار

جاگِیرِ ذات

جو جاگیر شخصی پرورش کے واسطے دی جائے، جو شخصی خدمت کے واسطے مطلوب ہو.

جاگِیر داری نِظام

feudalism, feudal system

جاگِیرِ دَوام

وہ جاگیر جو نسلاََ خاندان میں رہے

جاگِیرِ مَنْصَب

ایسی جاگیر جو کسی عہیدے ےا اعزاز کے ساتھ مقرر ہو.

جاگِیرِ اِحِْتشام

وہ جاگیر جو لشکر کی پرورش کے لیے دی جائے .

جَاگِیرِ عَامْ

common estate

جاگِیْر داری

جاگیر دار ہونے کی حالت وکیفیت، ملکیت، زمینداری

جاگیِری نِظام

رک: جاگیرداریت.

مُکاسَہ جاگِیر

(کاشت کاری) وہ جاگیر جس کی آمدنی کا ایک معین حصہ سرکار کو ادا کرنا ضروری ہو ۔

تَنْخواہ جاگِیر

’’ تنخواہ جاگیر‘‘سے وہ جاگیر مراد ہے جو بعوض تنخواہ ذات معطی لہ، یا بعوض تنخواہ فوج یا ملازمین دیگر عطا کی گئی ہو

جوڑی جاگِیر

موضع یا مزرعہ کا جس قدر حصہ سرکار میں جمع ہوتا ہے وہ مکاسبہ جاگیر یا جوڑی جاگیر کہلاتا ہے

چَوتھ جاگِیر

جس موضع یا مزرعہ کا ایک ربع حصہ سرکار میں داخل شدنی ہو اور سہ ربع حصہ بطور جاگیرکسی شخص کوعطا کیا گیا ہو وہ موضع یا مزرعہ چوتھ جاگیر کہلاتا تھا .

صاحِبِ جاگِیر

وہ شخص جس کو گورنمنٹ سے کسی صلے میں بطور پنشن کچھ زمین یا گاؤں ملے ؛ جاگیردار

باپ کی جاگِیر

موروثی گھر جسے بے جھجک استعمال کیا جائے، وہ گھر جس کی ملکیت کا قانونی حق حاصل ہو

جاگِیر کے مترادفات

جاگِیر

اصل: فارسی

'جاگِیر' پر مشتمل اردو مترادف الفاظ

اطلاع : ریختہ ڈکشنری کا یہ BETA ورژن ہے اور آزمائش کے لیے باضابطہ اشاعت سے پہلے جاری کیا گیا ہے۔کسی بھی قسم کے تضاد اور غلطیوں کی اصلاح کے لیے اپنے تجاویز و آرا ہمیں dictionary@rekhta.org پر ارسال کیجیے۔

حوالہ جات: ریختہ ڈکشنری کی ترتیب میں مستعمل مصادر اور مراجع کی فہرست دیکھیں ۔

بولیے

Delete 44 saved words?

کیا آپ واقعی ان اندراجات کو حذف کر رہے ہیں؟ انہیں واپس لانا ناممکن ہوگا۔

Want to show word meaning

Do you really want to Show these meaning? This process cannot be undone