زیادہ تلاش کیے گئے الفاظ

محفوظ شدہ الفاظ

زیادہ تلاش کیے گئے الفاظ

دُودھ شَرِیک بَہَن

وہ بہنیں جو ایک ہی ماں کا دودھ پیے ہوں، ایسی بہنیں جو ایک ہی ماں سے اگرچہ نہ ہوں لیکن انھوں نے ایک ہی عورت کا دودھ پیا ہو تو وہ دودھ شریک بہن کہلاتی ہے، رضاعی بہن، کوکی

رِثائی

غم اور موت سے متعلق، ماتمی

ظَرْف

برتن

تِہائی

کسی چیز کے تین حصّوں میں سے ایک حصّہ، تیسرا حصّہ، ثُلث

لَعْنَت

لعن، پھٹکار، نفریں

قَہْر ڈھانا

کسی پر کوئی آفت لانا، ظلم کرنا، قہر توڑنا

مَزدُور

اجرت پر محنت و مشقت کا کام کرنے والا، تجارت اور صنعت کے شعبوں میں جسمانی محنت کا کام کرنے والا، دوسروں کے کھیتوں میں اجرت پر کام کرنے والا، محنت فروش

چَلے نَہ جائے آنگَن ٹیڑھا

کام کا سلیقہ نہ ہونے کے سبب دوسرے کو الزام دینا

آگے ناتھ نَہ پِیچھے پَگا

جس کے آگے پیچھے کوئی نہ ہو، جس کا اپنا کوئی نہ ہو، لا ولد، لاوارث، اکیلا دم

ساحِر

جادوگر، ٹونے ٹوٹکے کرنے والا

کُڑمائی

شادی کا پیغام، شادی طے کرنا، رشتہ کرنا

نَظَر بَھر دیکھنا

بھرپور نظر سے دیکھنا، غور سے دیکھنا

خواجَہ تاش

ایک مالک کے دو یا زیادہ غلاموں یا نوکروں میں سے ہر ایک (ایک دوسرے کے لیے)

مَیّا

کرم، مہربانی، عنایت، رحم

قَفَس

(پرندوں كا) پنجرا، كابک

حسنِ طَلَب

کسی شے کو اشارہ اور کنایہ سے مانگنا، مثلاً کسی کی گھڑی پسند آئے تو اس کی تعریف کرنا

بَسَر

گزر، گزران، نباہ

بَسَر اَوْقات

زندگی کے دن (کسی نہ کسی طرح) کاٹنے کا عمل، گزر بسر، معاش و معیشت، گزران، گزر اوقات، گزارہ، رفع ضرورت، وجہ معیشت، قوت بسری، پرورش، روٹی کا سہارا

مُنْتَشِر

بکھرنے والا، پھیلنے والا، پراگندہ، بے ترتیب، تتربتر

پِنَک

وہ غنودگی یا اون٘گھ جو افیون یا پوست کے ڈوڈے وغیرہ یا کسی اور نشہ کے استعمال سے ہوتی اور اس میں گردن جھکی رہتی ہے یا آدمی اون٘دھ جاتا ہے، پینک

’’تفکیر‘‘ سے متعلق الفاظ

’’تفکیر‘‘ سے متعلق اردو الفاظ اور اصطلاحات کی فہرست جس میں تعریفیں، وضاحتیں، اورموضوعاتی تشریحات شامل ہیں

آنکھیں چَھت سے لَگنا

اوپر کی طرف ٹکٹکی بندھ جانا (فکرو تردد، انتظار یا نزع کے عالم میں)

اِصابَت

(فکری اور ذہنی قوتوں کی) راستی و درستی، رائے فکر یا تدبیر وغیرہ کا صائب ہونا، صحیح نتیجے پر پہنچنا

اِنْعِکاسِ شُعاع

روشن جسم کی شعاع کا جسم شفاف پر گر کر اور اس سے منعکس ہوکر دوسرے جسم کثیف پر گرنا

طَبِیعَت غَیر ہونا

طبیعت خراب ہونا ، حالت بگڑنا (فکر یا پریشانی سے).

گُھلا جانا

کمزور ہونا، دبلا ہوا جانا (فکر یا بیماری وغیرہ میں)

مُثْبَت

جس سے کسی کام کا ہونا پایا جائے، جس سے بہتری، ترقی یا اضافہ ظاہر ہو

مُنْڈکَری

بیٹھنے کا ایک طریقہ جس میں سر گھٹنوں میں دیا جاتا ہے ، اٹوائی ، کھٹوائی ۔

مُکھ ہات دینا

(فکر یا حیرت سے) دونوں ہاتھوں میں منھ دے کر چپ رہ جانا ۔

نِیندیں حَرام کَر لینا

(فکر کے سبب) بالکل نہ سونا ، بہت جاگنا ؛ نہایت فکر مند ہونا (اپنی کے ساتھ مستعمل) ۔

بولیے

Delete 44 saved words?

کیا آپ واقعی ان اندراجات کو حذف کر رہے ہیں؟ انہیں واپس لانا ناممکن ہوگا۔

Want to show word meaning

Do you really want to Show these meaning? This process cannot be undone