تلاش شدہ نتائج

محفوظ شدہ الفاظ

"بَدَن" کے متعقلہ نتائج

بَدَن

جسم (گوشت اور ہڈیاں سب)

بَدَنَہ

قربانی کا اون٘ٹ اور گائے، جو مکۂ معظمہ میں بھیجتے ہیں

بَدَنِیَّہ

بَدَنی (رک) کی تانیث .

بَدَن موم ہونا

جسم کا بہت نرم و نازک ہونا

بَدَن بَرا ہونا

جسم سے تازگی اور خوشی و خرمی کا اظہار ہونا ؛ زہر یا زہریلے مادے سے جسم کی کھال وغیرہ کا رنگ نیلا یا ہرا ہو جانا .

بَدَن چُور ہونا

بہت تھک جانا، تھکن سے جوڑ جوڑ میں درد ہونا

بَدَن نِیلا ہونا

قمچی یا کوڑے وغیرہ کی مار سے جسم پر بدھیاں پڑ جانا

بَدَن اُتُّو ہونا

بدن اتو کرنا (رک) کا لازم

بَدَن سَرْد ہونا

ہاتھ پان٘و ٹھنڈے ہوجانا، ضعف طاری ہونا

بَدَن پِھیکا ہونا

ہلکا بخار ہونا، طبعیت بے کیف ہونا، پنڈا گرم ہونا

بَدَن ڈِھیلا ہونا

بدن میں کساو نہ ہونا

بَدَنی

بدن سے منسوب، جسمانی، سائی

بَدَن قِیمَہ ہونا

کسی دھار والے آلے سے جسم کے ٹکڑے ٹکڑے ہونا، بری طرح زخمی ہونا

بَدَن تَخْتَہ ہونا

جسم کا اکڑ کر یا کھنْچکر تختے کی طرح سخت ہو جانا

بَدَن دُہرا ہونا

جسم کا خمیدہ ہو جانا

بَدَن ٹَھنْڈا ہونا

روح پرواز کر جانا، مر جانا

بَدَن زَرْد ہونا

ضعف یا رنج کی شدت یا بیماری وغیرہ سے جسم کا پیلا پڑ جانا

بَدَن ڈھانْچا ہونا

دبلا ہونا، لاغر ہونا، صرف کھال اور ہڈیاں رہ جانا

بَدَن تانبا ہونا

بخار کی شدت سے جسم کا جلنا، بہت تیز بخار ہونا

بَدَن خُشْک ہونا

جسم کا لاغر اور ناتواں ہونا، بدن کا نحیف اور کمزور ہونا

بَدَن زیب

جسم پر سجنے والا .

بَدَن چُور چُور ہونا

بہت تھک جانا، بہت تھکا ہوا ہونا، تھکاوٹ کی وجہ سے پورے جسم میں بہت درد ہونا

بَدَن پوش

وہ لباس جو جسم اور کپڑوں کو تیزاب یا گندگی وغیرہ سے محفوظ رکھنے کے لیے کارخانوں میں کام کرنے والے استعمال کرتے ہیں.

بَدَن پَر بوٹی نَہِیں

دبلا ہے، لاغر ہے

بَدَن خُشْک ہو جانا

جسم کا لاغر اور ناتواں ہونا، بدن کا نحیف اور کمزور ہونا

بَدَنِ عِشْق

بَدَن میں لَہُو نَہ ہونا

(طول مرض یا شدت افکار سے) جسم میں سرخی باقی نہ رہنا، جسم زرد یا سفید پڑ جانا

بَدَن میں حال نہ رَہْنا

کمال ضعف و نقاہت ہونا

بَدَن کو غِذا نَہ لَگنا

صحت نہ بننا، کھانے اور غذا کا اثر جسم پر نہ دکھنا

بَدَن سُوکْھ کَر کانٹا ہونا

بدن ڈھان٘چا ہونا، دبلا ہونا، لاغر ہونا، صرف کھال اور ہڈیاں رہ جانا

بَدَن سُوکھ کَر کانٹا ہو جانا

کمزوری یا بیماری کی وجہ سے جسم بہت دبلا پتلا ہوجانا

بَدَن میں کھاج پَیدا ہونا

اپنے اعمال سامنے آنا، اپنے ہاتھوں اپنی زندگی خراب ہونا

بَدَن میں جان نَہِیں

کمال ضعف و نقاہت ہے، جسم مکمل طور پر کمزور ہے

بَدَن بولی

بَدَن جَلنا

بخار کی شدت سے جسم کا بہت گرم ہو جانا

بَدَن مَلْنا

جسم کا میل دور کرنے یا دوران خون تیز کرنے کے لیے جسم کی مالش کرنا

بَدَن بَننا

جسم پر گوشت چڑھنا ، اعضا کا گٹھیلا اور سڈول ہو جانا .

بَدَن کے رَونگْٹے کَھڑے ہونا

سردی یا خوف سے جسم کے بالوں کی جڑیں کھڑی ہوجانا، خوف کھانا، ہیبت چھانا، بہت سردی لگنا

بَدَن سانچے میں ڈَھلا ہونا

بَدَن اَنْدَر سے پھوڑا ہونا

رگ رگ اور بوٹی بوٹی میں درد ہونا

بَدَن کے رونْگٹے کَھڑے ہو جانا

بَدَن پالنا

کھا ہی کر موٹا تازہ ہوجانا .

بَدَن ٹُوٹنا

بَدَن ٹُرٹْنا

جسم کا کمزور ہو جانا ، طاقت گھٹ جانا .

بَدَن ڈالْنا

موٹاپے سے جسم چھوڑنا، سست اور کاہل ہو جانا

بَدَن اُتَرنا

جسم کا بدقطع ہونا ، لاغری پیدا ہونا .

بَدَن توڑْنا

ان٘گڑائی لینا ، سستی پھیلانا ، ورزش کرنا

بَدَن گُھلْنا

ضعف وغیرہ سے دبلا ہوجانا ، کھال اور ہڈیاں رہ جانا ، جسم سے گوشت کا نرم ہو کر لٹک پڑنا .

بَدَن ڈَھکنا

جسم کو چھپانا ، پہننا اوڑھنا .

بَدَن پُھلنا

جسم پر معمول سے زیادہ دانے یا پھنسیاں نکلنا، گرمی دانوں یا پھنسیوں سے تمام جسم کا لد جانا

بَدَن بَنانا

بَدَن اُبَھرنا

سطح پر قدرے اٹھا ہوا دکھائی دیتا ، زیادہ صاف نظر آنا ، نظروں میں زیادہ جچنا .

بَدَن پُھوٹْنا

فساد خون یا چوٹوں کے باعث جسم کا زخموں سے بھر جانا

بَدَن سَمیٹنا

کسی خطرے کے احساس سے چوکنا ہو جانا

بَدَن چُرانا

شرم سے جسم سکیڑنا، شرم یا لحاظ سے کٹ کر جسم کے کسی عضو کو چھپانا

بَدَن بِگَڑنا

کوڑھ یا جذام کا مرض ہو جانا

بَدَن پھوڑْنا

بدن پھوٹنا کا تعدیہ

بَدَن جھاڑنا

(گھوڑے وغیرہ کا) جھر جھری لے کر جسم کی گرد دور کرنا ، جسم کی خاک جھٹک کر چلنے کے لیے تیار ہونا .

بَدَن پَرنَہِیں لَتَّہ پان کھائیں اَلْبَتَّہ

غربت میں امیرانہ ٹھاٹھ ، پاس کچھ نہ ہوتے ہوئے شوقین مزاج ہونا .

بَدَن دِکھانا

برہنگی کو ظاہر کرنا .

بَدَن کے مرکب الفاظ

بَدَن

اصل: عربی،سنسکرت

'بَدَن' پر مشتمل اردو مرکب الفاظ

بولیے

Delete 44 saved words?

کیا آپ واقعی ان اندراجات کو حذف کر رہے ہیں؟ انہیں واپس لانا ناممکن ہوگا۔

Want to show word meaning

Do you really want to Show these meaning? This process cannot be undone