تلاش شدہ نتائج

محفوظ شدہ الفاظ

"پارَہ" کے متعقلہ نتائج

پارَہ

ٹکڑا، پارچہ، جزو، حصہ، کتر، ریزہ (کسی شے کا)

پارَہ پارَہ

چاک چاک، ٹکڑے ٹکڑے، پاش پاش، پھٹنے یا کٹنے کے بعد ٹکڑوں میں الگ الگ

پارَہ کار

پارَہ دوز

۱. پیوند لگانے والا ، پھٹا پرانا کپڑا سینے والا ، چمڑا سینے والا (موچی ).

پارَہ حَر٘فی

ایک ایسی نظم جس کے (عموماََ۳۰) اشعار ، یہ مصائب ہوتا ہے

پارَہ کَرنا

رک : پارا کرنا.

پارَہ کاری

پارَہ بَنْدی

بڑے اور وزنی پتھروں کی خشک یعنی بغیر چونے یا گارے کے بطور پشتہ بندش جوعموماً پانی کی مارکے موقع پر ندی نالے یا تالاب کے کناروں کے پشتے پر کی جاتی ہے ، کھرنڈ.

پارَہ پارَہ کَرنا

پارَۂِ دِل

دل کا ٹکڑا، دل کا پارچہ، دل ریزہ

پارَۂِ عَم

قرآن کریم کا تیسواں پارہ جو لفظ ”عم “ سے شروع ہوتا ہے.

پارَۂ زَرْد

زرد رن٘گ کے کپڑے کا ٹکڑا جو بعض ملکوں میں یہوودیوں کو اپنے کپڑوں پر سینا پڑتا ہے.

پارَۂِ نان

پارَۂِ جِگَر

(لفظاً) جگرکا ٹکڑا ، (مجازاً) بہت عزیز.

پارَۂ عَقِیق

پارَۂ کِرپاس

(لفظاً) ڈاٹ کا ٹکڑا

دِل پارَہ پارَہ ہونا

روحانی صدمہ ہونا

جِگَر پارَہ پارَہ ہو جانا

رک : جگر پاش پاش ہونا .

وَرَق پارَہ پارَہ کَر ڈالنا

کاغذ وغیرہ کو پُرزے پُرزے کر دینا نیز تہس نہس کر دینا، برباد کر دینا

ہُنَر پارَہ

مہارت کا نمونہ ، کاری گری کا نمونہ ، فن کا نمونہ ۔

چار پارَہ

ناچ کی ایک قسم

گَوہَر پارَہ

قیمتی موتی کا ٹکڑا ؛ مراد : چھوٹا موتی .

موم پارَہ

موم کا ٹکڑا جو نرم ہونے کی وجہ سے ہر صورت میں ڈھالا جاسکتا ہے ۔

جیب پارَہ

جس کا گریبان پھٹا ہوا ہو ؛ اداس.

نَمَک پارَہ

مَہ پارَہ

ماہ پارہ، چاند کا ٹکڑا، حسین، محبوب، عزیز ترین اولاد، معشوق

چَو پارَہ

چارٹکرے ، چار لخت ، چار ٹکروں میں .

کَچَا پارَہ

خالص پارہ ، کسی ملاوٹ کے بغیر ، پارۂ محض

نان پارَہ

روٹی کا ٹکڑا ۔

لَحْم پارَہ

گوشت کا سلسلہ وار حصّہ ، گوشت کا ٹکڑا ، گوشت.

سِی پارَہ

تیسواں حصہ، تیس حصوں میں سے ایک

اَدَب پارَہ

ادبی قدر و قیمت رکھنے والی نثر یا نظم

خام پارَہ

وہ لڑکی جس نے بلوغت سے قبل عورت مرد کے تعلقات کا تجربہ کیا ہو، بہت زیادہ بننے والی، بظاہر جنسی تعلقات میں قدرے زیادہ محتاط، (کلمہ تشنیع کے طور پر) بد معاش، آوارہ، مکارہ

دو پارَہ

دو ٹکڑے، دو حصے، پھٹا ہوا، ٹکڑے ٹکڑے، الگ الگ، ریزہ ریزہ

دُم پارَہ

(حیاتیات) وہ دم جس سے کچھ جانور پاؤں کا کام لیتے ہیں

جَواہِر پارَہ

(لفظاً) جواہرات کا ٹکڑا، (مجازاً) قیمتی اہم اور خوبصورت چیز (تحریر وغیرہ)

جِگَر پارَہ

کلیجے کا ٹکڑا، لخت جگر

بَرْق پارَہ

بجلی کی طرح تیز رفتار، آناً فاناً جھلک دکھا کر گزر جائے والا

غَچُو پارَہ

گلی ڈنڈے کا کھیل

غَچی پارَہ

رک : غَچُو پارہ .

نَثر پارَہ

نثر کا ایک ٹکڑا یا ایک حصہ، مختصر ادبی مضمون

پوسْت پارَہ

بیج کے اوپر کا حصہ جہاں سے کلّہ یا انکُر پھوٹتا ہے ، یہ حصّہ سیم ، ارنڈی ، لوبیا وغیرہ کے بیج پر بہت واضع ہوتا ہے .

صَد پارَہ

شَہ پارَہ

فنون لطیفہ یا کسی اور فن کا بہترین اور اعلیٰ نمونہ

گوش پارَہ

کان کا بالا ، آویزہ

شَکَر پارَہ

لمبوتری شکل کی تلی ہوئی مٹھائی جس پر شکر چڑھائی ہوئی ہوتی ہے

گوشْت پارَہ

گوشت کا ٹکڑا بوٹی

آتِش پارَہ

آگ کا چھوٹا ٹکڑا، انگارہ، چنگاری

لَعْل پارَہ

لعل کا ٹکڑا ؛ (کنایۃً) قیمتی چیز.

خَزَف پارَہ

ٹھیکری کے ٹکڑے.

شَہْد پارَہ

شہد سے تیار کردہ شیرینی ، شہد سے بنائی ہوئی مٹھائی یا حلوہ.

صَدَف پارَہ

سیپ کا ٹکڑا ؛ شاہکار.

پَپَّڑ پارَہ

وہ خشک پوست جو زخم کے کنارے چپکا رہتا ہے

سَنگ پارَہ

کنکر، پتّھر کا چھوٹا موٹا ٹکڑا، روڑی، روڑا

ہَزار پارَہ ہونا

ہزار ٹکڑے ہونا ، ٹکڑے ٹکڑے ہونا ، منتشر ہونا ۔

دھاتی بَرْق پارَہ

دھات کا برق چاج والا جوہر یا جوہروں کا گروپ (انگ Metallicion).

شَکَر پارَہ فَروش

شکر پارہ فروخت کرنے والا، شکر پارے کی مٹھائی بیچنے والے (جو (مٹھائی دکھا کر سیدھے سادھے اور بھولے بھالے بچوں کو بڑی آسانی سے بہلا لیتے ہیں) ؛ (کنایۃً) دھوکے باز

مَنفی بَرق پارَہ

(طبیعیات) برقیہ ، برقی رو کو قدرتی طور پر قبول نہ کرنے والا جز ، الیکٹران (Electron) ۔

دِلِ صَد پارَہ

محبت میں چھلنی دل، وہ دل جس کے سو ٹکڑے ہو گئے ہوں، نہایت غم زدہ

رَقْصِ چار پارَہ

ایک قسم کا ناچ.

پارَہ کے مرکب الفاظ

پارَہ

اصل: فارسی

'پارَہ' پر مشتمل اردو مرکب الفاظ

بولیے

Delete 44 saved words?

کیا آپ واقعی ان اندراجات کو حذف کر رہے ہیں؟ انہیں واپس لانا ناممکن ہوگا۔

Want to show word meaning

Do you really want to Show these meaning? This process cannot be undone