تلاش شدہ نتائج

محفوظ شدہ الفاظ

"واجِب" کے متعقلہ نتائج

واجِب

(تصوف) وہ جس کے بغیر کوئی اور چیز نہ ہو سکے، وہ جو اپنے وجود اور بقا میں دوسرے کا محتاج نہ ہو

واجِبَہ

لازم کیا گیا، جو واجب کیا گیا ہو، ضروری نیز جس کا عمل میں لانا لازم ہو

واجِب ہونا

ضروری ہونا، فرض ہونا

واجِب عَین

ہر شخص کے لیے نہایت ضروری بات ، عبادت یا کام وغیرہ جس کا ترک کرنا سخت گناہ یا شدید نقصان کا باعث ہو ، جو بذات خود واجب ہو ، فی نفسہٰ لازم ، ضروری ؛ واجب العین ، واجب کفائی (رک)کی ضد ۔

واجِب عَینی

رک : واجب عین ۔

واجِب کِفایَہ

(فقہ) رک : واجب کفائی ۔

واجِب التَّعمِیل

جس کی تعمیل واجب ہو، جس پرعمل کرنا ضروری ہو، (حکم یا ارشاد) جس کی پیروی لازمی ہو

واجِب العَمَل

عمل درآمد کے قابل، بروئے کار لانے کے لائق، عملاً لازم، عمل کے لئے ضروری، جس کی تعمیل ضروری ہو

واجِب لِذاتِہِ

لازم با لذات ۔

واجِب لِغَیرہ

وہ صفات جو اﷲ تعالیٰ کے لیے واجب ہوں اپنی ذات کے لیے واجب نہ ہوں (صفات وغیرہ کے لیے مستعمل) ۔

واجِب الاِظْہَار

وہ جس کا ظاہر کرنا اوربیان کرنا ضرور ی ہو

واجِب التَّعظِیم

واجب الاحترام، تعظیم و تکریم کے قابل، جس کا احترام لازم ہو، بزرگ، محترم، عزت کرنے کے لائق، تعظیم کے قابل

واجِب التَّعزیر

سزا کے لائق، قابل سزا، مستوجب سزا

واجِب الاِتِّباع

جس کی پیروی، تعمیل یا ادائی ضروری ہو

واجِبی

جو واجب ہو، ضروری، لازمی، درست، ٹھیک، معقول، لائق، سزاوار، نہ کم نہ زیادہ، متوسط، تھوڑا، کسی قدر، معمولی

واجِب فِی العَمَل

جس پر عمل کرنا لازم ہو، جس کو کرنا ضروری ہو

واجِب تھا عَرض کِیا

صحیح اور دُرست ؛ عموماً لکھنے والا درخواست یا عرضداشت کے اختتام پر لکھتا ہے کہ میں نے جو بات کہی ہے یا جس کی طرف اشارہ کیا ہے وہ درست ہے

واجِبی ہونا

قابل قبول ہونا ، منظوری کے لائق ہونا نیز درمیانے درجے کا ہونا ، معمولی ہونا ۔

واجِب و لازم ٹَھہرانا

ضروری قرار دینا ؛ صحیح ٹھہرانا ؛ سچا قرار دینا ؛ ثابت کرنا

واجِب تھا سو عَرض کِیا

واجِب الرَّحَم

رحم کے لائق، قابل رحم

واجِبُ العَین

بہت ضروری ، انتہائی لازمی ، فرض ، فی نفسہٖ لازم نیز عبادت جس کا ترک کرنا سخت گناہ ہو ، واجب ِعین۔

واجِبات

ایسے احکام شرعی جن پر عمل کرنا ضروری ہو، فرض امور، لوازم شرعیہ

واجِبُ العَطا

جو لازماً عطا کرتا ہو ، صاحب جود و عطا ؛ مراد : اللہ تعالیٰ ۔

واجِبُ العَرض

جو پیش کرنے کے لائق ہو، عرض کرنے کے لائق، عرض کیا جانے والا

واجِبُ الْقَطْع

کاٹےجانے کے لائق، جس کا کاٹنا ضروری ہو

واجِبُ اللَّعن

لعنت بھیجنے کے لائق، قابل ِمذمت و لعنت، معتوب و ملعون

واجِب آنا

لازم آنا، ضروری ہو جانا، ناگزیر ہو جانا

واجِبی دَعویٰ

جائز و درست دعویٰ

واجِبُ العَدَم

جس کا ختم ہو جانا ضروری ہو ۔

واجِبی ہی واجِبی

رک : واجبی واجبی ، بہت معمولی ۔

واجِبات تَرْک ہونا

(فقہ) ضروری امور چھوٹ جانا

واجِبُ الْاطاعَت

جس کی پیروی یا تعمیل ضروری ہو، لائق اطاعت

واجِبُ الاِعانَت

واجِب آنا

۔لازم آنا۔ دیکھو استخارہ واجب آنا۔

واجِب نُما

(تصوف) واجب جیسا ، حکم شرعی میں واجب کے مساوی ۔

واجِبی واجِبی ہونا

کم ہونا ، تھوڑا سا ہونا ۔

واجِب کرنا

لازم ٹھہرانا، ضروری سمجھنا

واجِبُ الاِذعان

جس کی تعمیل ضروری ہو (بالعموم حکم یا امر کے ساتھ مستعمل ہے)، جیسے فرمان واجب الاذعان

واجِبی ہی واجِبی ہونا

مناسب یا معقول ہونا ، کم کم ، خال خال ہونا ۔

واجِبی مَعلُومات

واجِبِیَّت

لازمی ہونے کا عمل، واجب ہونے کی حالت یا کیفیت

واجِب جاننا

واجب سمجھنا، لازم سمجھنا، ضروری سمجھنا، فرض جاننا

واجِبُ الاِطِّلاع

جس کی اطلاع دینا ضروری ہو ، جس کا بتانا مناسب ہو ۔

واجِبُ النَّفَقَہ

جس کے کھانے ، کپڑے اور خرچ کی ذمے داری کسی شخص پر ہو ۔

واجِب سَمجھو

فرض جانو ، ضرور کرو ، لازم خیال کرو ، بھولنا یا چھوڑنا نہیں

واجِب کِفائی

(فقہ) بدلے کے طور پر لازم ، ایسا واجب جسے اگر کوئی ایک (شخص) بھی ادا کر دے تو دوسرے پر واجب نہیں رہتا (جیسے غسل میّت وغیرہ) ۔

واجِب الاِیفا

جس کا پورا کرنا ضروری ہو، سزاوارِ وفا، (وعدہ، عہد وغیرہ)

واجِب و فَرض

رک : ضروری ا ور لازم ۔

واجِب سَمَجھنا

ضروری جاننا ، ناگزیر جاننا.

واجِب بِالذّات

جو خود اپنی ذات سے قائم ہو ؛ مراد : اللہ تعالیٰ ۔

واجِبُ الثَّنا

واجِب بِالغَیر

جس کا ہونا دوسرے کا محتاج ہو ، وہ جس کا وجود دوسرے کے بغیر قائم نہ ہو سکتا ہو ۔

واجِب و لازِم

مناسب اور ضروری

واجِبُ الدَّین

لازمی طور پر ادا کرنے کے قابل ، وہ جسے قرض تصور کیا جائے (قرضہ یا رقم) جو کہ اُتارنا لازم ہو ۔

واجِب الوُصُول

جس کی وصولی ممکن ہو، وصولی کے لائق نیز جس کی وصولی واجب ہو جائے، جس کا وصول کرنا واجب ہو، یافتنی

واجِبُ الطَّلَب

صفت۔ قابل مطالبہ، وصول کرنے کے لائق، مانگنے کے لائق، جس کا طلب کرنا ضروری ہو، جس کا مطالبہ ضروری ہو

واجِب لِلمَوصُوف

جو موصوف کے لیے لازم آتا ہو (صفات وغیرہ) ۔

واجِبی سا

قلیل، تھوڑا سا، یونہی سا

واجِبی سی

تھوڑی سی نیز معمولی ، کمتر ۔

واجِب کے مرکب الفاظ

واجِب

اصل: عربی

'واجِب' پر مشتمل اردو مرکب الفاظ

بولیے

Delete 44 saved words?

کیا آپ واقعی ان اندراجات کو حذف کر رہے ہیں؟ انہیں واپس لانا ناممکن ہوگا۔

Want to show word meaning

Do you really want to Show these meaning? This process cannot be undone