تلاش شدہ نتائج

محفوظ شدہ الفاظ

"ذِکْر" کے متعقلہ نتائج

ذِکْر

یاد خدا، اللہ کی حمد و ثنا، تسبیح و دعا، ذکر خدا، ورد

ذِکْریٰ

ذکر ، یاددہانی ، نصیحت ، موعظت .

ذِکْر بِالْجَہْر

بلند آواز کے ساتھ دعا و تسبیح کرنا، اونچی آواز میں ذکر کرنا

ذِکْرِ ہُو

اللہ کی یاد دل اور زبان سے، اللہ کے نام کا ورد

ذِکْرِ دَمَہ

(تصوّف) سان٘س سے اللہ کا نام لینا (ذِکر کا ایک طریقہ)

ذِکْر سَرْد ہونا

شہرت مان٘د پڑ جانا، چرچا کم ہوجانا

ذِکْر چَل کَر رَہ جانا

بات شروع ہو کر نامکمل رہ جانا، بات ادھوری رہ جانا، گفتگو کا ناتمام رہنا

ذِکْراً

ذکر کے طور پر ، بطور تذکرہ .

ذِکْرِ اَرَّہ

صوفیہ کا ایک خاص قسم کا ذکر جس سے قلب کی صفائی بہت جلد ہوتی ہے

ذِکْرِ جَہْری

(تصوَف) اللہ کا نام بلند آواز سے لینا (اللہ یا اللہ ہو بلند آواز سے کہنا) ، بلند آواز سے اللہ کی حمد و ثنا کرنا ، ذِکْرِ جلی .

ذِکْرِ اِلہٰی

دل اور زبان سے اللہ کی یاد، اللہ کی حمد و ثنا

ذِکْرِ اَللہ

ذکرِ الہیٰ، دل اور زبان سے اللہ کی یاد یا حمد و ثنا

ذِکْر آنا

کسی کی بابت کُچھ گفتگو ہونا، تذکرہ ہونا

ذِکْر و فِکْر

اللہ کی یاد اور حمد و ثنا اور اس کی صفات اور نعمتوں وغیرہ میں غور و فکر، تسبیح و مناجات اور مراقبہ

ذِکْر و شَغْل

اللہ کی یاد اور حمد و ثنا اور اس کی ذات و صفات کا تصور، تسبیح و مناجات و مراقبہ

ذِکْر لانا

یاد کرنا، نام لینا

ذِکْر خواں

حالات و واقعات کا بیان پڑھنے والا ، قصبہ خواں ، داستان گو .

ذِکْر چَلْنا

گفتگو کا آغاز ہونا، بات چھڑنا، تذکرہ ہونا

ذِکْر کاٹْنا

تذکرہ مُنقطع کرنا، بات کاٹ دینا

ذِکْر اذْکار

حالات کا بیان، تذکرہ، گفتگو، بات چیت

ذِکْرِ حَق

زبان و دل سے خدا کی یاد

ذِکْر مَذْکُور

بات چیت، گفتگو، تذکرہ

ذِکْرِ آبْ و طَعَامْ

ذِکْر نِکَلْنا

کسی کے متعلق گفتگو کا آغا زہونا ، تذکرہ ہونا ، بات چھیڑنا .

ذِکْر اُٹھانا

بات نکالنا، تذکرہ کرنا، بات چھیڑنا

ذِکْر سُنانا

حال بیان کرنا

ذِکْر چھیڑْنا

کسی بات کے بیان کرنے کی اِبتدا کرنا، بات شروع کرنا، تذکرہ کرنا

ذِکْر چَلانا

تذکرہ چھیڑنا، کسی کے متعلق کچھ کہنا

ذِکْر چِھڑْنا

کسی بات کے بیان کر نے کی ابتدا ہونا، کسی بات کا شروع ہونا، تذ کرہ ہونا

ذِکْرِ خَیر

کسی کے متعلق اچّھی بات کہنا، کسی کا تذکرہ جو اچّھے لفظوں میں کیا جائے

ذِکْر نِکالْنا

گفتگو کا آغاز کرنا، بیان کی ابتدا کرنا، بات چیت شروع کرنا، تذکرہ کرنا بات چھیڑنا

ذِکْرِ رِسالَت پَناہ

حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی حیاتِ طیبہ، خصائلِ پاکیزہ اور اوصافِ حمیدہ کا بیان

ذِکْر و مَذْکُور

گفتگو، بحث، دلیل و دلائل، ذکر

ذِکْر بِالْاِخْفا

خاموشی کے ساتھ یا آہستہ آہستہ دعا و تسبیح .

ذِکْر لے بَیٹْھنا

اچانک بات چھیڑ دینا، تذکرہ کرنا، کسی کے متعلق گفتگو شروع کردینا

ذِکْرِ پاک

مُقدَّس تذکرہ، پاکیزہ و مقدس ہستی کا تذکرہ

ذِکْر بِالْجَوارح

اعضا کا طاقت اِلہیٰ میں مشغول ہونا ، عبادت کرنا .

ذِکْر اَذْکار چِھڑْنا

تذکرے شروع ہونا ، گفتگو کا آغاز ہونا .

ذِکْرِ جَلی

تصوّف: زبان یا دل یا سان٘س سے اللہ کا نام لینا اور کلمۂ طیّبہ کو پڑھنا، بلند آواز سے اللہ کی حمد و ثنا کرنا، ذکر خفی کا ضد

ذِکْرُ الْعَیشْ نِصْفُ الْعَیشْ

عیش و عشرت کی بات چیت سے بھی طبیعت خوش ہوتی ہے ، عیش و راحت کا تذکرہ بھی نصف عیش و راحت کے برابر ہوتا ہے .

ذِکْرِ خَفی

(تصوّف) آنکھیں اور لب بند کر کے دل سے اللہ کا نام لینا، خاموشی سے دل ہی دل میں اللہ کو یاد کرنا، ذکرِ بالاخفا، ذکر جلی کا نقیص

ذِکْرِ حَبِیب

محبوب کی باتیں، محبوب کا تذکرہ بالخصوص آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی یاد، ذکرِ رسالت پناہ

ذِکْرِ کامِل

اللہ تعالیٰ کے ذِکر کی مداومت کی کاملیت جو اللہ کی ذات کا کامل عِلم دیتی ہے

ذِکْرِ جَمِیل

کسی کا تذکرہ جو نیکی کے ساتھ کیا جائے، کسی کی خوبیوں کا بیان

ذِکْرِ حَکِیم

ذِکْرِ قَلْبی

دل میں اللہ کو یاد کرنا اور اس کی حمد و ثنا کرنا

ذِکْرِ مَطْلُوب

(تصوّف) اللہ کی یاد

ذِکْرِ لِسانی

زبان سے اللہ کی حمد و ثنا، تسبیح و دعا

ذِکْرِ گُلِسْتاں

ذِکْرِ خَیر، وَظِیفَۂِ نیکاں

اچھی باتوں کا بیان کرنا نیک لوگوں کا کام ہے .

ذِکْرُ المَوت، جِلاءُ الْقَلْب

موت کے تذکرے سے دل کی صفائی ہوتی ہے

اَہْلِ ذِکْر

(اسلامیات) قرآن پاک کے سمجھنے والے ، علماء.

رَفْعِ ذِکْر

بہت بلند کرنے کا عمل، کسی شخصیت کے ذکر کرنے کا ارفع و اعلی مقام، شہرت و ناموری کی آخری حد

کیا ذِکْر ہے

قطعاً انکار کرنے کے موقع پر بولتے ہیں، کوئی پروا نہیں، ذکر تک نہیں

کَل کا ذِکْر ہے

۔قریب زمانہ گزشتہ کا ذکر ہے۔ ؎

بَہ سَبِیلِ ذِکْر

جَگَہ جَگَہ ذِکْر ہونا

ہر جگہ کسی معاملے پر گفتگو ہونا

فِکْر اَور ذِکْر دونوں چاہِیے

یادِ خدا خشوع و خضوع کے ساتھ ہونا چاہیے

قابِلِ ذِکْر

جس کا ذکر کیا جائے، ذکر کرنے کے قابل

ایک ہاتھ ذِکْر پَر دوسرا ہاتْھ فِکْر پَر

پرہیزگار بن کر دنیا کمانا

ذِکْر کے مرکب الفاظ

ذِکْر

اصل: عربی

'ذِکْر' پر مشتمل اردو مرکب الفاظ

بولیے

Delete 44 saved words?

کیا آپ واقعی ان اندراجات کو حذف کر رہے ہیں؟ انہیں واپس لانا ناممکن ہوگا۔

Want to show word meaning

Do you really want to Show these meaning? This process cannot be undone