تلاش شدہ نتائج
محفوظ شدہ الفاظ
"آنچَل" کے متعقلہ نتائج
اردو، انگلش اور ہندی میں آنچَل کے معانیدیکھیے
آنچَل کے اردو معانی
اسم، مذکر
- دوپٹے، چادر وغیرہ کا کنارہ
- گوشۂ دامن، بالائی حصۂ جسم کے کسی اور ملبوس کا کنارہ
- آنچل، پلّو
- (عو) چھاتی، پستان
- جانور کا تھن
شعر
ترے ماتھے پہ یہ آنچل بہت ہی خوب ہے لیکن
تو اس آنچل سے اک پرچم بنا لیتی تو اچھا تھا
تشریح
یہ شعر اسرارالحق مجاز کے مشہور اشعار میں سے ایک ہے۔ ماتھے پہ آنچل ہونے کے کئی معنی ہیں۔ مثلاً شرم وحیا ہونا، اقدار کا پاس ہوناوغیرہ اور ہندوستانی معاشرے میں ان چیزوں کو عورت کا زیور سمجھا جاتا ہے۔مگر جب عورت کے اس زیور کو مرد اساس معاشرے میں عورت کی کمزوری سمجھا جاتا ہے تو عورت کی شخصیت خطرے میں پڑ جاتی ہے۔ شاعر نے اسی حقیقت کو اپنے شعر کا مضمون بنایا ہے۔ شاعر عورت سے مخاطب ہوکر کہتے ہیں کہ اگرچہ تمہارے ماتھے پر شرم و حیا کا آنچل خوب لگتا ہے مگر اسے اپنی کمزوری مت بنا۔ وقت کا تقاضا ہے کہ تم اپنے آنچل سے انقلاب کا پرچم بنا اور اپنے حقوق کے لئے اس پرچم کو بلند کرو۔
شفق سوپوری
ماں مجھے دیکھ کے ناراض نہ ہو جائے کہیں
سر پہ آنچل نہیں ہوتا ہے تو ڈر ہوتا ہے
کسی بھوکے سے مت پوچھو محبت کس کو کہتے ہیں
کہ تم آنچل بچھاؤ گے وہ دسترخوان سمجھے گا
English meaning of aa.nchal
Noun, Masculine
- corner of stole (etc.)
- the border or hem of a cloak, veil, shawl, or mantle
- a sheet used by women as veil or to cover the upper part of the body, particularly head and breasts
- the bosom of a woman
- teats (of an animal)
आँचल के हिंदी अर्थ
संज्ञा, पुल्लिंग
- दुपट्टा, चादर अर्थात् ओढ़नी आदि का किनारा
- ओढ़नी का किनारा, शरीर के ऊपरी भाग के किसी और वस्र का किनारा
- आँचल, पल्लू
- (स्त्री) महिला की छाती, वक्षोज, सीने का उभार, स्तन का अग्रभाग
- जानवर का थन
آنچَل کے مترادفات
آنچَل سے متعلق محاورے
حوالہ جات: ریختہ ڈکشنری کی ترتیب میں مستعمل مصادر اور مراجع کی فہرست دیکھیں ۔
رائے زنی کیجیے (آنچَل)
آنچَل
تصویر اپلوڈ کیجیے مزید جانیے
نام
ای-میل
ڈسپلے نام
تصویر منسلک کیجیے
Delete 44 saved words?
کیا آپ واقعی ان اندراجات کو حذف کر رہے ہیں؟ انہیں واپس لانا ناممکن ہوگا۔