تلاش شدہ نتائج

محفوظ شدہ الفاظ

"آنکھ اَٹْکانا" کے متعقلہ نتائج

اَٹْکانا

اٹکنا (رک) کا تعمدیہ ۔

اَٹَکْنا

(ایک چیز کا دوسری میں) الجھنا، پھنسنا، گڑنا اور نکل نہ سکنا

اِتْقانی

اتقان (رک) سے مغسوب : پختہ ، مستحکم .

آ ٹِکْنا

اپنی جگہ سے ہٹنے یا ٹلنے کے بعد کسی جگہ پر رکنا یا ٹھہر جانا، جیسے: پیڑ گرا اور دیوار پر آ ٹکا

اِتا کی اِنا

ابھی کا ابھی، لمحے بھر میں ، ذرا کے ذرا میں .

اُٹ کُنی

رک : آٹ کٹی

پَگْڑی اَٹْکانا

کسی سے برابری کا دعویٰ کرنا، مقابلہ کرنا، جھگڑا کرنا

روڑا اَٹْکانا

رُکاوٹ پیدا کرنا، رخنہ ڈالنا، راستہ روکنا

غَرَض اَٹْکانا

غرض اٹکنا (رک) کا متعدی .

دِل اَٹْکانا

محبت کرنا ، دِل لگانا ، عشق کرنا.

آنکھ اَٹْکانا

عشق کرنا ، دل میں عشق کی کھٹک پیدا کرنا .

پَتَنگ اَٹْکانا

کٹی ہوئی پتن٘گ کو جو ہوا میں بہہ رہی ہو اپنی پتن٘گ میں الجھا لینا

بات اَٹْکانا

کسی معاملہ یا مسئلہ کو الجھانا، الجھن یا الجھاوے میں ڈالنا

کام اَٹکانا

کام روکنا

مَن اَٹکانا

دل لگانا ، محبت کرنا ، فریفتہ ہونا ، پیار کرنا ۔

دِل دِل اَٹکانا

دلی تعلق پیدا کرنا ، محبت کرنا

دِل کو اَٹْکانا

دل کگانا ، توجہ دینا ، محبت کرنا

راہ میں روڑے اَٹْکانا

مُشکلات پیدا کرنا ، مقصد کے حصول میں حائل ہونا.

چَلتی میں روڑا اَٹکانا

ہوتے ہوئے کام میں خلل ڈالنا، چلتے ہوئے کام میں مزاحم ہونا، بنے بنائے کام میں رخنے ڈالنا

چَلْتی گاڑی میں روڑا اَٹْکانا

ہوتے ہوئے کام میں خلل ڈالنا، چلتے ہوئے کام میں مزاحم ہونا، بنے بنائے کام میں رخنے ڈالنا

چَلْتی گاڑی میں روڑا اَٹَکْنا

چلتی گاڑی میں روڑا اٹکانا کا لازم

گاڑی اَٹَکْنا

کسی کام میں رکاوٹ پڑ جانا ، کسی کام کا دشواری کے سبب پورا نہ ہونا.

پَگْڑی اَٹَکْنا

(سے کے ساتھ) مقابلہ ہونا، ہمسری ہونا

روڑا اَٹَکْنا

رُکاوٹ پیدا ہونا ، رخنہ پڑنا.

دُھگْدُھگی میں دَم اَٹَکْنا

نزع کا عالم ہونا ، جان کنی کی حالت ہونا .

دُھگْدُگی میں دَم اَٹَکْنا

نزع کا عالم ہونا ، جان کنی کی حالت ہونا .

غَرَض اَٹَکْنا

ضرورت پڑنا ، حاجت ہونا ، کام پڑنا ، حاجت برآری پر منحصر ہونا .

نَتھنوں میں دَم اَٹَکنا

بہت تنگ آ جانا ، دق ہونا ، ضیق میں پڑنا ۔

دِل سے دِل اَٹَکْنا

آپس میں لگاؤ پیدا ہونا ، محبت ہو جانا

حَلْق میں نِوالَہ پَھنْسنا یا اَٹَکْنا

۔(عو)۹ گلے سے نوالہ یا پانی کا نہ اترنا۔ ؎ بیشتر اس جگہ بولتی ہیں جہاں اچھی چیز کھاتے وقت کسی کی یاد آئے۔ ع

حَلْق میں اَٹَکْنا

حلق سے نہ اترنا ، گلے میں پھنسنا.

جان دُگْدُگی میں اَٹَکْنا

سخت بیقراری ہونا ، بے چینی ہونا ، گھبراہٹ ہونا.

دَم گَلے میں اَٹَکْنا

نزع کی حالت میں سان٘س کا گلے میں اٹکنا، نزع کے وقت سانس گلو گیر ہونا

لَبوں پَر دَم اَٹَکنا

۔(کنایۃً) جان بلب ہونا۔ قریب مرگ ہونا۔ ؎

گَلے میں ہَڈّی اَٹَکْنا

مصیبت کا سامنا ہونا، پریشانی میں مبتلا ہونا.

کانٹے میں اَٹَکْنا

کانٹے میں پھنسنا ، الجھن کا شکار ہونا ، مصیبت میں مبتلا ہونا .

سِینے میں دَم اَٹَکْنا

نزع کا عالم ، سان٘س کا سارے جسم سے نِکل کر صرف چھاتی میںرہ جانا .

رُوح اَٹَکْنا

دم نِکلتے نِکلتے رُک جانا.

دِل اَٹَکْنا

گہرا لگاؤ پیدا ہونا ، عشق ہونا ، محبت ہونا .

دَم اَٹَکْنا

سانس کا سینے میں رک کر رہ جانا، زندگی کا آخری سانس لینا، جان کنی کے عالم میں ہونا

دامَن اَٹَکْنا

گرفتار ہوجانا، پھنس جانا

بَدِھیا اَٹَکْنا

رک : بدھیا بیٹھنا .

نَظَر اَٹَکنا

نگاہ جم کر رہ جانا، فریفتہ ہو جانا

دِل کا اَٹَکْنا

فرہفتہ ہونا ، دل اٹکنا (رک)

مُشْکِل اَٹَکْنا

دُشواری پیش آنا ،مشکل پڑنا ۔

کُشْتی اَٹَکْنا

کشتی ہونا

آنکھ اَٹَکْنا

آنکھ اٹک جانا، آنکھ لگ جانا

کانٹا اَٹَکْنا

خلش ہونا ، چبھن ہونا ؛ رہ رہ کے یاد آنا .

نِگَہ اَٹَکنا

نظر کا کسی ایک جگہ ٹھہر جانا ، نظر کا کسی ایک مرکز پر پڑنے کے بعد وہیں جم جانا ۔

مُعامَلَہ اَٹَکْنا

کام میں رکاوٹ ہونا ، کسی امر میں دشواری پیدا ہو جانا ، بات الجھنا

طَبِیعَت اَٹَکْنا

طبیعت آجانا، دل لگنا، عشق ہو جانا

آنکھوں میں دَم اَٹَکْنا

کل جسم سے روح کا آنکھوں میں سمٹنا اور تمنائے دیدار میں رک جانا

سانس اَٹَکْنا

سانس کا رُک جانا ، سانس کی آمد و شد بند ہوجانا ، دم گھٹنا ، جاں بلب ہونا.

گَلے میں اَٹَکْنا

کسی نا پسندیدہ یا بدمزہ چیز یا کسی بڑی چیز کا حلق سے نیچے نہ اُترنا، گلے میں پھنسنا، دشوار محسوس ہونا، مصیبت بن جانا.

گَلےمیں جان اَٹَکْنا

نزع کا عالم ہونا، مرنے کے قریب ہونا

لَبوں پَر جان اَٹَکْنا

جان بلب ہونا ، مرنے کے قریب.

جان دھُکْدھُکی میں اَٹَکْنا

سخت بے قراری ہونا، بے چینی ہونا، گھبراہٹ ہونا، جان دھڑکن میں ہونا

جی اَٹَکْنا

روح نہ نکلنا ، (کی آس انتظار وغیرہ کی وجہ سے) زندہ رہنا ، کی شے کا منتظر رہنا.

بات اَٹَکْنا

اٹکانا کا لازم

کام اَٹَکنا

۔لازم۔

اردو، انگلش اور ہندی میں آنکھ اَٹْکانا کے معانیدیکھیے

آنکھ اَٹْکانا

aa.nkh aTkaanaaआँख अटकाना

محاورہ

آنکھ اَٹْکانا کے اردو معانی

  • عشق کرنا ، دل میں عشق کی کھٹک پیدا کرنا .
  • طور جمع .

English meaning of aa.nkh aTkaanaa

  • to love

आँख अटकाना के हिंदी अर्थ

  • प्रेम करना, दिल में प्रेम की खटक पैदा करना

حوالہ جات: ریختہ ڈکشنری کی ترتیب میں مستعمل مصادر اور مراجع کی فہرست دیکھیں ۔

رائے زنی کیجیے (آنکھ اَٹْکانا)

نام

ای-میل

تبصرہ

آنکھ اَٹْکانا

تصویر اپلوڈ کیجیے مزید جانیے

نام

ای-میل

ڈسپلے نام

تصویر منسلک کیجیے

تصویر منتخب کیجیے
(format .png, .jpg, .jpeg & max size 4MB and upto 4 images)
بولیے

Delete 44 saved words?

کیا آپ واقعی ان اندراجات کو حذف کر رہے ہیں؟ انہیں واپس لانا ناممکن ہوگا۔

Want to show word meaning

Do you really want to Show these meaning? This process cannot be undone