تلاش شدہ نتائج

محفوظ شدہ الفاظ

"آوے" کے متعقلہ نتائج

آوے

آوا کی جمع یا مغیرہ حالت، ترکیبات میں مستعمل، کمھار کی بھٹی جس میں کچے برتن پکائے جاتے ہیں

آوے گی

آئے گی، متوقع آمد

آوے ہی آوے

ضرور بالضرور آئے گا، (اس کا) آنا یقینی ہے، اس کے نہ آنے کا گمان بھی نہیں کیا جا سکتا

آوے کا آوا خَراب ہے

سارا خاندان یا پورا جتھا کسی برائی میں یکساں مبتلا ہے

آوے نَہ جاوے بِرْہسْپَت کَہْلاوے

آتا جاتا کچھ نہیں اور لائق مشہور ہے

آوے ہاتھی کی چال ، جاوے چِیوْنٹی کی چال

بیماری آتے دیر نہیں لگتی اور جاتی دیر میں ہے

آوے میں ناند کھو گَئی

صریحاً خیانت کی اور تاویلات سے الزام دفع کرنا چاہتا ہے

آوے میں چَڑھانا

پکانے کے واسطے برتنوں یا اینٹوں کو آوے میں چننا

آوے کی طرَح بِٹھانا

تباہ کر دینا، کسی کام کا نہ رکھنا

آوے کا آوا بِگَڑْنا

پورے خاندان یا جتھے وغیرہ کا کسی برائی میں یکساں مبتلا ہونا

آوے کی طَرَح بَیٹھنا

آوے کی طرح بٹھانا کا لازم

آوے کا آوا

سارا خاندان، پورا جتھا یا گروہ، سب کے سب.

جِس کے دیکھے تَپ آوے ، وَہی موہے بِیاہَن آوے

جس سے نفرت ہو اسی سے بالا بڑے تو کہتے ہیں

کُچْھ آوے نَہ جاوے

نالائق ہے ، نکمّا ہے ، کام سے واقفیت نہیں

ایک آوے کے بَرتَن ہَیں

سب یکساں ہیں، ایک ہی ہاتھ کے بنے ہیں، سب ایک ہی اوصاف کے حامل ہیں، سب ایک ہی خاندان یا گروہ سے تعلق رکھتے ہیں

گائے نَہ آوے بَچھوے لاج

اپنی اولاد چاہے کیسی بد شکل ہو بری معلوم نہیں ہوتی

ساکھ گَئے پِھر ہاتھ نَہ آوے

اعتبار ایک دفعہ جاتا ہے تو پھر نہیں آتا

بِتّی آوے

ایک شرط جو بتی کے کھلاڑی آپس میں بدلیتے ہیں کہ جب راستے میں ایک لھلاڑی دوسرے کھلاڑی کو غافل پا کر ”بتی آوے“ کہ دے تو اسے اس چوک کے خمیازے میں دو ان٘گلیوں سے پشت دست پر ضرب لگوانی پڑتی ہے.

سَلَک آوے

سرک کر آوے ، رِینگ کر آوے .

ہَلْدی لَگی نَہ پِھٹْکَری رَن٘گ چوکھا آوے

رک : ہلدی لگے نہ پھٹکری رنگ بھی چوکھا الخ

کَماؤُ آوے ڈَرتا نِکٹّھو آوے لڑتا

کمانے والا شریف ہوتا ہے اور لڑائی جھگڑے سے ڈرتا ہے مگر نکما شریر اور لڑاکا ہوا کرتا ہے

اوناماسی نہ آوے، مَیّا پوتھی لا دے

الف ب آتی نہیں ماں کو کہے کتاب لا دے، پڑھے لکھے ہیں نہیں کتاب مانگتے ہیں

دیکھےکو بورْیَہ اَور آوے پانْچوں پَیر

معلوم تو پاگل ہو مگر اپنے مطلب کا پکّا ہو (دیوانہ بکارِ خویش ہشیار)

ڈوم کے گَھر بیاہ، من آوے سو گا

دوسری جگہ تو جو فرمائش ہو گانا پڑتا ہے مگر اپنے گھر میں جو چاہو کرو، اپنے گھر میں ہر شخص اپنی مرضی کا مالک ہوتا ہے اور جو چاہے کرسکتا ہے

مِل جُل کِیجِے کاج جِیتے ہارے نَہ آوے لاج

جو کام سب کے صلاح مشورے سے ہو اگر اس میں ناکامی بھی ہو ، کسی پر الزام نہیں آتا

مِل جُل کَرتے رَہِیئے کاج جِیتے ہارے نَہ آوے لاج

جو کام سب کے صلاح مشورے سے ہو اگر اس میں ناکامی بھی ہو ، کسی پر الزام نہیں آتا

لِکْھنا آوے نَہ پَڑْھنا آوے ، مُحَمَّد فاضِل نام بَتاوے

ایسے شخص کے متعلق کہتے ہیں جو عالمانہ وضع رکھےاور پڑھا لکھا نہ ہو.

ہاتھی اَپنی ہَتْھیائی پَر آوے تو آدمی بُھْنگا ہے

ہاتھی اگر اپنی طاقت کا استعمال کرے تو آدمی اس کے آگے کیا چیز ہے ، زبردست اگر کسی کو تنگ کرنا چاہے تو کمزور کچھ نہیں کرسکتا

بھورے بُھلائے سانجھ گَھرے آوے او بُھلیل نَہ کہلاوے

صبح کا بھولا شام کو گھر آ جائے تو اسے بھولا نہیں کہنا چاہیئے .

کَون کِسی کے آوے جاوے دانَہ پانی لاوے

مہمان قسمت سے آتا ہے، جہاں کا دانہ پانی لکھا ہوتا ہے وہیں جاتا ہے

مَرمَر ڈوم گِیت گاوے، دَتار کو ہَنْسی آوے

نا اہل کی قدر نہیں ہوتی

راجا بُلاوے ٹھاری آوے

راجا بُلائے تو جلدی آتا ہے حاکم یا زبردست بُلائے تو لوگ فوراً آجاتے ہیں ، حاکم کے حکم کی بجا آوری کرنی ہی پڑتی ہے .

راجا بُلاوے ٹھارا آوے

راجا بُلائے تو جلدی آتا ہے حاکم یا زبردست بُلائے تو لوگ فوراً آجاتے ہیں ، حاکم کے حکم کی بجا آوری کرنی ہی پڑتی ہے .

چَھکْڑا دیکھے تَھکائی آوے

راحت کا سامان دیکھ کر انسان آرام طلب ہو جاتا ہے

راجا بُلاوے ٹھاڑے آوے

راجا بُلائے تو جلدی آتا ہے حاکم یا زبردست بُلائے تو لوگ فوراً آجاتے ہیں ، حاکم کے حکم کی بجا آوری کرنی ہی پڑتی ہے .

لِکْھنا آوے نَہِیں، مِٹاویں دونوں ہاتھ

کام کرتے نہیں بگاڑتے ہیں یا کام کرنا نہیں جانتے بگاڑنا جانتے ہیں

سات پانچ مِل کِیجِیے کاج ، ہارے جِیتے نَہ آوے لاج

صلاح مشورے سے کام کِیا جائے تو ناکامی کے بعد بھی شرمندگی اُٹھانا نہیں پڑتی کیونکہ ہار جیت میں سبھی شامل ہوتے ہیں.

یاری آوے

(اطفاقل) جو چیز کھا رہے ہوپ اس میں سے حسہ ملے ، ہمارا حسہ دو ، ہم کو بھی دوستانے کا حق دو

کماؤ آوے ڈرتا نکھٹو آوے لڑتا

کمانے والا عام طور پر شریف ہوتا ہے، اور لڑائی جھگڑے سے ڈرتا ہے، نکھٹو لڑبھڑ کر رعب ڈالتا ہے

گِن گِن آوے ٹُوٹا پاوے

بہت ہوشیاری بھی آخر کونقصان کا باعث ہوتی ہے ؛ جو نقصان ہونا ہوتا ہے ہو کر رہتا ہے خواہ کتنی ہی احتیاط کرو ، باوجود بہت احتیاط کے بھی نقصان ہوتا ہے.

آس کَرے تو پاس آوے

جب كچھ عوض یا امید ہو تو اطاعت كرے

گِن گِن آوے ٹُوٹا جاوے

بہت ہوشیاری بھی آخر کونقصان کا باعث ہوتی ہے ؛ جو نقصان ہونا ہوتا ہے ہو کر رہتا ہے خواہ کتنی ہی احتیاط کرو ، باوجود بہت احتیاط کے بھی نقصان ہوتا ہے.

مِیاں آوے علی علی پُھول ، بکھیروں گَلی گَلی

رک : میاں آوے دوروں سے الخ ۔

گَدھا مَکّے سے پِھر آوے وہ حاجی نَہِیں ہو جاتا

یہ کہاوت شیخ سعدی کے اس شعر کا ترجمہ ہے : خر عیسیٰ اگر یہ مکّہ رود جو بیابد ہنوز خر باشد

سَچّی بات جو کَہے ، بَہُت کے دِل سے اُتَر سے اُتَر آوے

سچّے آدمی سے کوئی خوش نہیں ہوتا.

جو بانْڈی میں ہوگا وہ ڈوئی میں آوے گا

جو بات دل میں ہے وہ کبھی نہ کبھہ زبان سے نکل ہی پڑے گی

دام آوے کام

روپیہ بچایا جائے تو وقت پر کام آتا ہے، روپیہ بہت فائدہ مند ہوتا ہے

کھاوے تو آوے

کچھ اُمید ہو تو اطاعت کرے ، فائدہ کی اُمید ہو تب ہی کوئی کسی کے پاس آتا ہے .

فَجْر کا بُھولا شام کو گَھر آوے تو اُسے بُھولا نَہِیں کہْتے

اگر کوئی شخص بے سمجھے بوجھے کوئی نامناسب کام کرے اور پھر اس سے دست بردار ہو جائے تو اس پر گناہ ثابت نہیں ہوتا .

گاہک اور موت کا ٹھیک پتہ نہیں کب آوے

دونوں کے آنے کا کوئی وقت نہیں، کسی وقت آجائیں

یہ جَوانی مُجھے نَہ بھاوے ، سِینْگ ڈَلاوے ہَنْسی آوے

یہ جوانی مجھے اچھی نہیں لگتی کہ سینگ مارنے پر ہنسی آئے ، معمولی باتوں پر ہنسنا اچھی بات نہیں

ہانْڈی میں جو ہو سو وَہی چَمْچی میں آوے ہے

جو دل میں ہوتا ہے وہی زبان پر آتا ہے ، دل کی بات منھ سے نکل ہی جاتی ہے ؛ بات ظاہر ہو کر رہتی ہے۔

پَیسا آوے پَیسا جاوے ، لوگ نَفَع میں روٹی کھاویں

روپیہ پیسہ کھانے پینے کی چیز نہیں لیکن کھانا پینا ان سے مہیا ہوتا ہے .

مل جل کرتے رہئے کاج جیتے ہارے نہ آوے لاج

سب کے صلاح اور مشورے کی بات میں کوئی الزام نہیں دے سکتا

ہانْڈی میں جو ہو سو وَہی ڈوئی میں آوے ہے

جو دل میں ہوتا ہے وہی زبان پر آتا ہے ، دل کی بات منھ سے نکل ہی جاتی ہے ؛ بات ظاہر ہو کر رہتی ہے۔

باوا آوے تالی باجے

بزرگ آئے تو خود بخود شہرہ ہوتا ہے

لاڈ میں آوے کَکْڑی بَل بَل جاوے کَوّا

رک: جیسی روح سیسے فرشتے.

کَمْبَخْتی جو آوے، اُونٹ چَڑھے کو کُتّا کاٹے

کبھی باوجود احتیاط کے بھی آدمی مصیبت میں گرفتار ہو جاتا ہے .

جَیسا دیوے وَیسا پاوے ، پُوت بِٹھارکے آگے آوے

جیسا کوئی دوسروں کے ساتھ سلوک کرے ویسا اس کے خاندان کے ساتھ ہوتا ہے.

صُبْح کا بِچھڑا شام کو آوے تو بِچھڑا نہ جانیے

اگر کوئی شخص گناہوں سے توبہ کرلے تو غنیمت ہے، اگر آدمی غلطی کے بعد اسے محسوس کرے اور راہِ راست پر آ جائے تو قابِل معافی ہے

اردو، انگلش اور ہندی میں آوے کے معانیدیکھیے

آوے

aaveआवे

وزن : 22

آوے کے اردو معانی

اسم، مذکر

  • آوا کی جمع یا مغیرہ حالت، ترکیبات میں مستعمل، کمھار کی بھٹی جس میں کچے برتن پکائے جاتے ہیں

فعل لازم

  • ایک جگہ سے حرکت کرکے دوسری جگہ موجود یا منتقل ہونا، جانا کی ضد

شعر

English meaning of aave

Intransitive verb

  • come

आवे के हिंदी अर्थ

संज्ञा, पुल्लिंग

  • आवा का बहुवचन या परिवर्तित रुप यौगिकों में प्रयुक्त, कुम्हार की भट्ठी जिसमें कच्चे बर्तन पकाए जाते हैं

अकर्मक क्रिया

  • एक स्थान से चल कर दूसरे स्थान पर जाना

حوالہ جات: ریختہ ڈکشنری کی ترتیب میں مستعمل مصادر اور مراجع کی فہرست دیکھیں ۔

رائے زنی کیجیے (آوے)

نام

ای-میل

تبصرہ

آوے

تصویر اپلوڈ کیجیے مزید جانیے

نام

ای-میل

ڈسپلے نام

تصویر منسلک کیجیے

تصویر منتخب کیجیے
(format .png, .jpg, .jpeg & max size 4MB and upto 4 images)
بولیے

Delete 44 saved words?

کیا آپ واقعی ان اندراجات کو حذف کر رہے ہیں؟ انہیں واپس لانا ناممکن ہوگا۔

Want to show word meaning

Do you really want to Show these meaning? This process cannot be undone

Recent Words