تلاش شدہ نتائج

محفوظ شدہ الفاظ

"بات میں بات عیب ہے" کے متعقلہ نتائج

بات میں بات عیب ہے

کسی کی بات کے بیچ میں بولنا برا ہے

بات ہے

قابل داد امر ہے، پسندیدہ گی کے لائق کام ہے

کَیا بات ہے

کیا سبب ہے، کیا باعث ہے

یِہ بات ہے

۔ یہ خصوصیت ہے۔؎

کَون بات ہے

کوئی موقع نہیں ہے

کُچْھ بات ہے

کوئی بات نہیں، کچھ سبب ہے، کس واسطے، کس لیے، کیوں، بالکل بے اصل اور بے بنیاد ہے

بات میں بات پَیْدا ہونا

ایک بات کے بیان کے دوران اور امور کا ذکر چھڑ جانا، نکتے سے نکتہ پیدا ہونا

بات چِبِلّی ہے

چھچھورپن کی بات ہے ، طفلانہ حرکت ہے

سَو بات کی ایک بات ہے

فیصلہ کن بات ہے، نہایت عمدہ بات ہے

اَچّھی بات ہے

چار نا چار اظہار رضا مندی پر مجبور ہونے کے موقع پر ، مترادف : خیر نہیں مانتے تو یوں ہی سہی ، وغیرہ ۔

قَیامَت کی بات ہے

غضب ہے

بات کَہْنے میں

بہت جلد، لمحے بھر میں، جھٹ پٹ

بات کَہْتے میں

بات کہتے کہتے، بات کے بیچ میں

جو بات ہے سو خُوب ہے کیا بات ہے آپ کی

آپ خود بے مثل اوار آپ کی ہر بات بے مثال ہے ، طنزاََ کہتے ہیں

دو ہی بات میں ہار جِیت ہے

بہت جلد فیصلہ ہوتا ہے، جلد ادھر یا اُدھر ہو کر رہتا ہے

کَہْنے کی بات ہے

۔غل ہے۔ اس کی کچھ اصلیَّت نہیں ہے۔ ؎

اَور ہی بات ہے

نرالی کیفیت ہے، عجیب لطف ہے.

بات یہ ہَے

اصل مقصد یا مطلب یہ ہے، خلاصہ یہ ہے

یِہ کیا بات ہے

استفہام کے طور پر ، یہ خوب بات ہے یا حیلہ اور دغا ہے ؛ کچھ بات نہیں ، کیا سبب ہے.

یِہ اَور بات ہے

۔یہ بات جدا ہے۔؎

کَون سی بات ہے

کوئی اہم مسئلہ نہیں ہے.

یِہ کَون بات ہے

یہ کیا بات ہوئی، ایسا نہیں کرنا چاہیے نیز یہ کوئی مشکل بات نہیں

یِہ اَلگ بات ہے

رک: یہ اور بات ہے۔

یِہ بات تو ہے

رک: یہ بات ہے ، یہ بات ٹھیک ہے ، یہ بات سچ ہے (کسی بات کی تصدیق کے لیے مستعمل)

وہ اَور بات ہے

وہ بات دوسری ہے ۔

کُچھ اور بات ہے

۔معاملہ کچھ اور ہے۔ ناانصافی کی بات ہے۔ خلاف اُمید بات ہے۔ ؎ شُکرِ جفا وگر نہ شکایت سے کم نہیں۔

بات جَب ہَے

اس وقت مزہ ہے، تب لطف آئے گا.

یِہ کوئی بات ہے

یہ بات بے موقع ہے ، یہ کوئی بات نہ ہوئی ، غلط بات ہے ۔

شَرْم کی بات ہے

غیرت کا مقام ہے، افسوس کی بات ہے، تف ہے، لعنت ہے

ذَرا سی بات ہے

آسان کام ہے

قِسْمَت کی بات ہے

جو قسمت میں ہوتا ہے وہی ہوتا ہے

مَقْسُوم کی بات ہے

یِہ دُوسری بات ہے

کسی بات کی وضاحت کے لیے دوسرے انداز میں کہنا ، یہ اور بات ہے ۔

یِہ بات دُوسری ہے

رک: یہ اور بات ہے

غَضَب کی بات ہے

حیرت اور تعجب کی بات ہے ؛ نا انصافی ہے ، زیادتی ہے .

کَیا بَڑی بات ہے

آسان ہے، مشکل نہیں

کَون بَڑی بات ہے

کوئی زیادہ اہم بات نہیں، معمولی سی بات ہے، آسان کام ہے.

قاعِدے کی بات ہے

عام دستور ہے ، اُصولی بات ہے.

بات کَہَنے میں آنا

بطور حرف گیری زبان پر جاری ہونا

بات میں پَہْلُو ہونا

کسی بات میں کوئی لطیف اشارہ ہونا

بات میں کَلام ہونا

بولنے سے عاجز ہونا

کان میں بات کَہْنا

کوئی بات خفیہ طور پر کہنا، کان کے قریب آہستہ سے بات کرنا، سرگوشی کرنا

بات میں پَہْلُو نِکَلْنا

بات میں پہلو نکالنا کا لازم

بات میں کَجی ہونا

جھوٹ ہونا

بات میں پَہْلُو نِکَالْنا

بات میں شاخیں نکالنا، بات میں بات پیدا کرنا

بات میں بَل ہونا

جھوٹ ہونا

بات میں زَہْر بونا

فساد ڈالنا، لڑائی جھگڑا لگانا

ذِہن میں بات آنا

سمجھ میں آ جانا ، مان جانا ، رضا مند ہو جانا .

بات ذِہْن میں بَیٹْھنا

بات کا دلنشین ہونا، منصوبے کا گٹھنا

ڈُوب مَرْنے کی بات ہے

بڑے شرم کی بات ہے ، غیرت کا مقام ہے.

اَپْنی بات اَپْنے ہاتھ ہے

انسان کو خود اپنی عزت کا پاس کرنا چاہیے، دوسرے کو اس بات کا موقع نہ دے کہ وہ اسے ذلیل کرے

یِہ ہے بات ہی کیا

کوئی اہم بات نہیں ہے ، معمولی بات ہے ، آسان بات ہے ۔

یِہ بات ہی کیا ہے

یہ بے موقع بات ہے ، مختلف طریقوں سے بولتے ہیں ، یا یہ کیا بات ہے

تُمھارے کَہْنے کی بات ہے

یہ بات تم کو مناسب نہیں ؛ تم خیال نہ کرو ؛ خلاف دانائی ہے

کِس بات پَر بھولا ہے

۔کس گھمنڈ میں ہے۔ کس برتے پر اتراتا ہے۔ کس وہم و خیال میں ہے۔ ؎

بات میں بات ہونا

قابل ذکر بات ہونا

یِہ بھی کوئی بات ہے

یہ بات مہمل ہے، بے موقع ہے، بیکار کی بات ہے

مِل گَئے کی بات ہے

اتفاقیہ معاملہ ہے، کچھ تلاش و جستجو کا کام نہیں ہے

یِہ مانی ہوئی بات ہے

اس سے کسی کو انکار نہیں ، یہ تسلیم شدہ بات ہے.

کَیا مَزے کی بات ہے

کس قدر حیرت انگیز ہے، کس قدر پُر لطف بات ہے

اردو، انگلش اور ہندی میں بات میں بات عیب ہے کے معانیدیکھیے

بات میں بات عیب ہے

baat me.n baat 'aib haiबात में बात 'ऐब है

عبارت

بات میں بات عیب ہے کے اردو معانی

  • کسی کی بات کے بیچ میں بولنا برا ہے

बात में बात 'ऐब है के हिंदी अर्थ

  • किसी की बात के बीच में बोलना बुरा है

حوالہ جات: ریختہ ڈکشنری کی ترتیب میں مستعمل مصادر اور مراجع کی فہرست دیکھیں ۔

رائے زنی کیجیے (بات میں بات عیب ہے)

نام

ای-میل

تبصرہ

بات میں بات عیب ہے

تصویر اپلوڈ کیجیے مزید جانیے

نام

ای-میل

ڈسپلے نام

تصویر منسلک کیجیے

تصویر منتخب کیجیے
(format .png, .jpg, .jpeg & max size 4MB and upto 4 images)
بولیے

Delete 44 saved words?

کیا آپ واقعی ان اندراجات کو حذف کر رہے ہیں؟ انہیں واپس لانا ناممکن ہوگا۔

Want to show word meaning

Do you really want to Show these meaning? This process cannot be undone

Recent Words