تلاش شدہ نتائج
محفوظ شدہ الفاظ
"بولنا" کے متعقلہ نتائج
اردو، انگلش اور ہندی میں بولنا کے معانیدیکھیے
بولنا کے اردو معانی
فعل، فعل لازم
- (انسان کا من٘ھ سے) آواز نکالنا، کہنا، بات کرنا (خود سے یا جواباً)
- جانور کا من٘ھ سے آواز نکالنا یا کسی اور کی آواز کی نقل کرنا.
- تصادم ، رگڑ وغیرہ سے کسی بے جان چیز سے آواز پیدا ہونا (جیسے چارپائی کا بولنا، چوڑیوں کا بولنا، گھڑی کا بولنا)
- صورت حال سے ظاہر ہونا، زبان حال سے بتانا.
- اعتراض کرنا، سخت سست کہنا، ڈانْٹنا ڈپٹنا، زجرو توبیخ کرنا، جھڑکنا، برا بھلا کہنا.
- (عوام) مقاربت کرنا، مباشرت کرنا، جماع کرنا
- (ہندو، عو) منّت ماننا، کسی دیوی یا دیوتا کے نام کا کچھ اٹھانا.
- کسی چیز کے متعلق اپنئ رائے کا من٘ھ سے یا تحریراً اقرار یا اعلان کرنا.
- محسوس ہونا.
- اوصاف سے نمایاں ہونا.
- . تصنیف کرنا، لکھنا.
- روایت کرنا، بیان کرنا.
- روکنا، انکار کرنا، سرتابی کرنا، سرکشی کرنا.
- نام رکھنا، موسوم کرنا.
- مختلف الفاظ کے ساتھ مل کر مختلف محاورات و مصطلحات میں حسب سیاق و سباق معانی میں مستعمل، جیسے : رن بولنا، طوطی بولنا، ڈیوٹی بولنا، (نیلام میں) بولی بولنا، وغیرہ (اپنے اپنے مقامات پر مندرج).
شعر
بہت کم بولنا اب کر دیا ہے
کئی موقعوں پہ غصہ بھی پیا ہے
اپنی زبان سے مجھے جو چاہے کہہ لیں آپ
بڑھ بڑھ کے بولنا نہیں اچھا رقیب کا
باقیؔ جو چپ رہوگے تو اٹھیں گی انگلیاں
ہے بولنا بھی رسم جہاں بولتے رہو
English meaning of bolnaa
Verb, Intransitive verb
- (a bird) chirp
- (of a clock) strike
- (of a hookah) gurgle, make a gurgling sound
- (of something) creak
- criticize, taunt
- pronounce
- render dialogues
- say, talk, speak, utter
- talk, speak or say, tell
बोलना के हिंदी अर्थ
क्रिया, अकर्मक क्रिया
- मुँह से शब्द, ध्वनि आदि का साधारण स्वर में उच्चारण करना
- -स०सं० धवल] उज्ज्वल करना
- कहना; पुकारना
- भाषण देना।
- शब्द, ध्वनि आदि का साधारण स्वर में (गाने, चिल्लाने आदि से भिन्न) उच्चरित करना। जैसे किसी की जय या जयजयकार बोलना। मुहा०-बोल उठना एकाएक कुछ कहने लगना। मुंह से सहसा कोई बात निकाल देना। जैसे-बीच में तुम क्यों बोल उठे ?
- शब्दों द्वारा कहकर अपना विचार प्रकट करना। जैसे-झठ बोलने में उन्हें लज्जा नहीं आती।
بولنا کے قافیہ الفاظ
بولنا کے مرکب الفاظ
بولنا سے متعلق دلچسپ معلومات
بولنا، مرد سے عورتوں کی زبان میں یہ محاورہ ’’ہم بستر ہونا‘‘ کے معنی میں ہے: میں نے اس امرکو ترک کردیا اور پارسا ہوگئی۔ صرف دیکھنے بھالنے کے لئے ایک دو مرد سے بول لیتی ہوں (’’آفتاب شجاعت‘‘، جلد دوم، ازشیخ تصدق حسین، ص۴۵۲)۔ دیکھئے،’’ بات‘‘۔
ماخذ: لغات روز مرہ
مصنف: شمس الرحمن فاروقی
حوالہ جات: ریختہ ڈکشنری کی ترتیب میں مستعمل مصادر اور مراجع کی فہرست دیکھیں ۔
رائے زنی کیجیے (بولنا)
بولنا
تصویر اپلوڈ کیجیے مزید جانیے
نام
ای-میل
ڈسپلے نام
تصویر منسلک کیجیے
Delete 44 saved words?
کیا آپ واقعی ان اندراجات کو حذف کر رہے ہیں؟ انہیں واپس لانا ناممکن ہوگا۔