تلاش شدہ نتائج

محفوظ شدہ الفاظ

"کھولنا" کے متعقلہ نتائج

کھولنا

کسی بندھی ہوئی چیز (پھندے ، گِرہ وغیرہ) یا باز کرنا ، وا کرنا .

کھولَنْہار

کھولنے والا ، وا کرنے والا .

نُکتَہ کھولنا

پتے کی بات کو ظاہر کردینا، کسی بات کی خوبی سے وضاحت کرنا

ہَتِھیار کھولنا

۔(کنایۃً) لڑائی سے دست بردار ہونا۔ ہار مان لینا۔

بَخیَہ کھولنا

بخیہ کھلنا کا تعدیہ

مُنہ کھولنا

دہن وا کرنا، منھ کشادہ کرنا، کسی انسان یا جانور کا کاٹنے یا کھانے کے لیے منھ کو فراخ کرنا

قَلعِی کھولنا

پَرْدَہ فاش کھولنا

گِرَہ کا کھولنا

۔دیکھو گانٹھ کا کھونا؎

ہاتھ کھولنا

کوئی کام شروع کرنا (بالخصوص حملہ یا قتل)

ہاٹ کھولنا

رک : ہاٹ کرنا ؛ دکان کھولنا ۔

چِلَّہ کھول٘نا

حصول مراد کے بعد نیاز دلاکر منّت کے بند یا زورے کھولنا

عَیب کھول٘نا

عیب ظاہر کرنا ، عیب بیان کرنا.

ہونٹ کھولنا

لب ہلانا ، منھ سے بولنا ، ذکر کرنا ۔

عُقْدَہ کھول٘نا

گُتھی سُلجھانا ، گرہ کھولنا ، مُشکل حل کرنا .

بارا کھول٘نا

(تارکشی) جنتری کو صاف کرنا اور سوراخ بنانا

مِینہ کا آنکھ نَہ کھولنا

لگاتار بارش ہونا، جھڑی لگنا

لَہُو کَھولْنا

غصّہ آنا .

دام کھول٘نا

جال پھیلانا یا بچھانا ؛ پھندا لگانا ؛ چھل فریب کرنا ، پھان٘سنا .

راہ کھولْنا

گُمراہی سے نجات دینا ، حقیقت آشکار کرنا ، راہ کُھلْنا (رک) کا تعدیہ.

راسْتَہ کھولْنا

موقع دینا ، ذریعہ یا وسیلہ مہیا کرنا ، تدبیر کرنا .

سِینَہ کھولْنا

دل کے حجابات دُور کرنا ، معرفت عطا کرنا .

گُناہ کھولْنا

گناہ ظاہر کرنا ، خطا کا اقرار کرنا.

سِینَہ کَھولْنا

بہت زیادہ غمگین ہونا ، کسی جذبے کی شِدّت کا اثر ہونا، دل جلنا .

گِرَہ کھولْنا

گانٹھ کھولنا، بندھی ہوئی چیز کھولنا

پَرْدَہ کھولْنا

افشائے راز ہونا، بھید ظاہر ہونا

دَہَن کھولْنا

من٘ھ کھولنا ، بات کرنا

دِیدَہ کھولْنا

آنکھیں کھولنا ، غور سے دیکھنا ، بہ غور جائزہ لینا.

دَہانَہ کھولْنا

راز فاش کرنا ، حقیقت بتانا.

رُوْزَہ کھُولْنا

غروبِ آفتاب پر کوئی چیز کھا کر یا پِی کر روزہ ختم کر دینا، روزہ افطار کرنا

شَسْت کھول٘نا

تیر چلانا ، تیر برسانا .

فِہْرِسْت کھولْنا

تفصیل کا کھاتا کھولنا

راہیں کھولْنا

مشکلات دور کرنا ، بندشیں ختم کرنا ، راستے ہموار کرنا.

چَنْدَہ کھولْنا

چندہ وصول کرنے کی مہم کا آغاز کرنا .

دَہاں کھولْنا

بولنا ، لب کُشا ہونا

صَرّافَہ کھولْنا

بنک کھولنا ، کوٹھی قائم کرنا.

مُعَمّا کھولْنا

عقدہ حل کرنا ، راز کھولنا ؛ مسئلہ حل کرنا ۔

دَرْوازَہ کھولْنا

دروازے کے بھیڑے ہوئے کِواڑوں یا پٹوں کو کھولنا ، کُنڈی کھولنا ، کواڑ کھولنا ؛ راہ دینا.

نَظَر کھولنا

آنکھیں کھولنا ؛ ہوشیار ہونا ؛ بیدار ہونا ۔

مُنھ کھولنا

زبان کھولنا، کچھ کہنا، تقریر کرنا

دامَن کھولنا

بے عزتی کرنا

کَبوتر کھولنا

کبوتر معمول کے وقت اُڑا دینا

خُون کھولنا

طیش آنا ، برافروختہ ہونا، بہت زیادہ غصہ آنا

نَبض کھولنا

شریان پر نشتر لگا کر فاسد خون بہا دینا ، فصد کھولنا ۔

گُھنڈی کھولنا

گرہ کھولنا، بند کھولنا، بٹن کھولنا، شکایت دورکرنا

کُنڈی کھولنا

دروازہ کھولنا

مِنقار کھولنا

چونچ کھولنا

مِیان کھولنا

کمر کھولنا (رک) جو زیادہ مستعمل ہے ، ہتھیار وغیرہ کمر سے علیحدہ کرنا ، جنگ سے باز آنا ۔

پَتَّل کھولنا

پتل بان٘دھنا (رک) کی رسم کے حل ہونے کے بعد کھانا دے دینا ، کھانا بان٘دھنا کی ضد .

فَنڈ کھولنا

رقم جمع کرنے کا کراتا یا حساب کھولنا .

لَنگوٹ کھولنا

۱. کسا ہوا لنگر اُتارنا ، تجرّدُ کی زندگی ترک کر دینا ، تاہل کی زندگی کا آغاز کر دینا .

لَب نَہ کھولْنا

چپ سادھنا ، خاموش رہنا

آنکھ نَہ کھولْنا

آنکھ کھولنا کی نفی

مُنہ نَہ کھولْنا

شرم ، رعب یا حفظ مراتب سے کچھ کہہ نہ سکنا ، کچھ کہنے کی جرات نہ ہونا

گِرَہ گانٹھ کھولْنا

اپنا خرچ کرنا ، اپنی گرہ سے خرچ کرنا.

کَچّا چِٹّھا کھولنا

راز فاش کرنا ؛ اصل حقیقت بیان کر دینا

اَگلے دَفْتَر کھولنا

نَئے اُفُق کھولنا

ان دیکھے منظر سامنے لانا ؛ جدید وسیلوں سے روشناس کرانا ۔

دِل کی گِرَہ کھولْنا

رنج دور کرنا، خلش مِٹانا، دل صاف کرنا

زَبانِ طَعْن کھولْنا

لعن طَعن کرنا ، طعنے دینا.

اردو، انگلش اور ہندی میں کھولنا کے معانیدیکھیے

کھولنا

kholnaaखोलना

وزن : 212

کھولنا کے اردو معانی

فعل

  • کسی بندھی ہوئی چیز (پھندے ، گِرہ وغیرہ) یا باز کرنا ، وا کرنا .
  • کسی بند چیز کا وا کرنا (جیسے دروازہ ، آنکھیں وغیرہ).
  • (مجازاً) بیدار کرنا ، جگانا .
  • قید سے آزاد کرنا ، رہائی دینا .
  • ظاہر یا منکشف کرنا .
  • وضاحت سے بیان کرنا ، تفصیل سے بتانا ، کہنا .
  • فاش کرنا ، بھانڈا پھوڑنا .
  • پھاڑنا ، چیرنا نیز شگاف دینا .
  • شق کرنا ، کھودنا (عموماً قبر کے لیے مستعمل).
  • پردہ اُٹھانا یا ہٹانا ، پوشش وغیرہ سرکانا ، ننگا کرنا ، لہرانا .
  • ادھیڑنا ، سلائی دور کرنا .
  • کسی پیچیدہ یا مشکل مسئلے کو حل کرنا .
  • . میل کچیل دور کرنا ، صاف کرنا ،کوڑا کرکٹ نکلنا .
  • جاری کرنا ، قائم کرنا ، جیسے : نہر کھولنا . کارخانے میں کام کی ابتدا کرنا .
  • متعدد (ڈیری) فارم کھولے جائیں، جس میں عمدہ قسم کے سانڈ بھی ہوں.
  • بادل یا گھٹا کا دور کرنا
  • حجاب دور کرنا، بے تکلف بنانا.
  • ہمراز بنانا، دل کا بھید لینا ؛ کسی خاموش آدمی کا گویا کرنا.
  • جھجک دور کرنا، ڈر ختم کرنا (عموماً دل کے ساتھ مستعمل).
  • چوڑا کرنا، فراغ یا وسیع کرنا
  • بحال کرنا، سلسلہ جاری کرنا، رکاوٹ دور کرنا (اٹکانا اور روکنا کا نقیض)
  • ہتھیار وغیرہ کا جسم سے الگ کرنا.
  • کھٹکا ہٹانا، تالے کو زنجیر سے دور کرنا، کنجی کے ذریعے قفل وا کرنا، مقفل چیز کو کنجی کے ذریعہ باز کرنا
  • کسی بندھے ہوئے جانور کی چوری کرنا
  • آنکھ قدح کرنا
  • (احرام وغیرہ) اتارنا
  • افتتاح کرنا
  • ڈھکن وغیرہ ہٹانا (ہانڈی وغیرہ)
  • کَسی ہوئی چیز کو گھما گھما کر ڈھیلا کرنا یا باہر نکالنا
  • سلجھانا (زلفوں کے خم یا پیچ وغیرہ)
  • دریافت کرنا، معلوم کرنا

شعر

English meaning of kholnaa

Verb

खोलना के हिंदी अर्थ

क्रिया

  • दे० ' कीलना '।
  • पत्रों में खील लगाकर दोना, पत्तल आदि बनाना। खील लगाना।
  • हिन्दी ' खुलना ' का सकर्मक रूप जो भौतिक वा मूर्त और अभौतिक या अमूर्त रूपों में नीचे लिखे अर्थों में प्रयुक्त होता है
  • बंधनमुक्त करना; ग्रंथिमुक्त करना
  • सुलझाना; समझाना
  • छोड़ना
  • छिपे हुए भेद या तथ्य को प्रकट करना; बताना
  • मशीन आदि को मरम्मत आदि के लिए खोलना
  • उघाड़ना; उधेड़ना
  • निखारना
  • बिछाना
  • उतारना।

کھولنا کے مرکب الفاظ

حوالہ جات: ریختہ ڈکشنری کی ترتیب میں مستعمل مصادر اور مراجع کی فہرست دیکھیں ۔

رائے زنی کیجیے (کھولنا)

نام

ای-میل

تبصرہ

کھولنا

تصویر اپلوڈ کیجیے مزید جانیے

نام

ای-میل

ڈسپلے نام

تصویر منسلک کیجیے

تصویر منتخب کیجیے
(format .png, .jpg, .jpeg & max size 4MB and upto 4 images)
بولیے

Delete 44 saved words?

کیا آپ واقعی ان اندراجات کو حذف کر رہے ہیں؟ انہیں واپس لانا ناممکن ہوگا۔

Want to show word meaning

Do you really want to Show these meaning? This process cannot be undone

Recent Words