تلاش شدہ نتائج

محفوظ شدہ الفاظ

"بُرْج" کے متعقلہ نتائج

بُرْج

گنبد، قبہ، لداو کی چھت کا وہ حصہ جو آدھے چاند کے اوپری حصے کی شکل کا اور اس کے اوپر اکثر ایک کنگرہ ہوتا ہے، شلجمی وضع کی بنی ہوئی چھت، پوری عمارت کو جو گن٘بد کے نیچے ہو

بُرْجِ عَمَل

بُرْجِ عَقْرَب

(ہیئت و نجوم) آسمانی دائرے کے بارہ حصوں میں سے وہ حصہ، جس میں چند ستارے مل کر بچھو کی شکل پیدا کرتے ہیں، راس برچھک

بُرْجی

برج سے منسوب‏، برج کی وضع قطع کا

بُرْجان

ڈاکووں کا گروہ

بُرْجاس

وہ نشانہ جو ہوا میں کسی چیز پر لگایا جائے (جیسے اڑتے ہوئے پرند پر یا کسی چیز کو اجھال کر)

بُرْجِ سُن٘بُلَہ

آسمانی دائرے کے بارہ حصوں میں سے وہ حصہ جس میں چند ستارے مل کر ایسی دوشیزہ کی شکل میں واقع ہیں جس کے اٹھے ہوئے داہنے ہاتھ میں خوشۂ گندم ہے، راس کنیا

بُرْج کا بُرْج

بہت موٹا اور جسیم

بُرْجِ ثَور

(ہیئت و نجوم) آسمانی دائرے کے بارہ حصوں میں سے وہ حصہ، جس میں چند ستارے مل کر بیل کی شکل میں واقع ہیں، راس برکھ

بُرْج آتَشی

(ہیئت و نجوم) تین برجوں (اسد، حمل اور قوس) میں سے ہرایک جو عنصر آتش (آگ) سے تعلق رکھتے ہیں

بُرْجِ اَسَد

(ہیئت و نجوم) آسمانی دائرے کے بارہ حصوں میں سے وہ حصہ، جس میں چند ستارے مل کرشیر کی شکل میں واقع ہیں، راس سن٘گھ

بُرْجِ حَمَل

(ہیئت و نجوم) آسمانی دائرے کے بارہ حصوں میں سے وہ حصہ، جس میں چند ستارے مل کربچۂ گوسفند و آہو کی شکل میں واقع ہیں راس میش (جب ۲۱/مارچ کو آفتاب اس برج میں داخل ہوتا ہے، اس دن بارش اور بہار شروع ہوتی ہے اوراہل ایران نوروزمناتے ہیں)

بُرْجِ دَلو

(ہیئت و نجوم) آسمانی دائرے کے بارہ حصوں میں سے وہ حصہ، جس میں چند ستارے مل کر پانی کے ڈول کی شکل میں واقع ہیں، راس کُمبھ، کُن٘بھ

بُرْجِ قَوس

(ہیئت و نجوم) آسمانی دائرے کے بارہ حصوں میں سے وہ حصہ، جس میں چند ستارے مل کر کمان کی شکل میں واقع ہیں، راس دھن

بُرْجِ شَرَف

(مجازاً) خوشحالی اور ترقی کا بڑا درجہ ؛ بارگاہ عالی ، بڑے اور معزز گھرانے کا ساکن.

بُرْجِ آبی

ہیئت و نجوم: تین برجوں (حوت، سرطان، عقرب) میں سے ہر ایک جو عنصر آب (پانی) سے تعلق رکھتے ہیں

بُرْجِ حُوت

(ہیئت و نجوم) آسمانی دائرے کے بارہ حصوں میں سے وہ حصہ، جس میں چند ستارے مل کر مچھلی کی شکل میں واقع ہیں، راس مین

بُرْجِ جَدی

(ہیئت و نجوم) آسمانی دائرے کے بارہ حصوں میں سے وہ حصہ، جس میں چند ستارے مل کر بزغالۂ نرکی شکل میں واقع ہیں، راس مکر

بُرْجِ بادی

(ہیئت و نجوم) تین برجوں (جوزا، دلو، میزان) میں سے ہرایک، جو (ہوا) سے تعلق رکھتے ہیں

بُرْجِ اَوجی

(ہیئت و نجوم) ان چھ برجوں میں سے ہو ایک جو خط استوار کے شمال میں واقع اور باقی برجوں سے بلند ہیں (اورجو یہ : حمل ، ثور ، جوزا ، جدی ، دلو ، حوت)

بُرْجِ خاکی

(ہیئت و نجوم) تین برجوں (ثور، جدی، سن٘بلہ) میں سے ہر ایک جو عنصر خاک سے تعلق رکھتے ہیں

بُرْجِ جَوزا

(ہیئت و نجوم) آسمانی دائرے کے بارہ حصوں میں سے وہ حصہ، جس میں چند ستارے مل کر دو جڑواں برہنہ بچوں کی شکل میں واقع ہیں، راس متھن (یہ برج دوسرے برجوں کے مقابلے میں اتنا روشن ہے کہ سیاہ سفید کا سا فرق نظر آتا ہے)

بُرْجِ مِیزان

(ہیئت و نجوم) آسمانی دائرے کے بارہ حصوں میں سے وہ حصہ، جس میں چند ستارے مل کر ترازو کی شکل میں واقع ہیں، راس تلا

بُرْجِ سَرْطان

(ہیئت و نجوم) آسمانی دائرے کے بارہ حصوں میں سے، جس میں چند ستارے مل کر کیکڑے کی شکل میں واقع ہیں، راس کرک

بُرْجِّ کَبُوتَر

وہ بلند خانے دار برج سے مشابہ عمارت، جس کو ایران کے لوگ جن٘گل میں کبوتروں کے لئے بناتے ہیں، کاہک یا دھاہلی

بُرْجِ سَمَکِیں

رک : برج حوت

بُرْجِ حَضِیضی

(ہیئت ونجوم) ان چھ برجوں میں سے ہر ایک جو خط استوا کے جنوب میں واقع اور باقی برجوں سے پست ہیں (اور جو یہ ہیں : اسد، سرطان، سن٘بلہ ، میزان ، عقرب ، قوس)

بُرْجِ دُو پَیکَر

رک : برج جوزا.

بارہَ بُرْج

قدیم فلکیات میں ستاروں کے مقامات اور رفتار کے اعتبار سے آسمان کے بارہ مقرر کئے ہوئے حصے (حمل، ثور، جوزا، سرطان، اسد، سن٘بلہ، میزان، مقرب، قوس، جدی، دلو، حوت)

ساعَت بُرْج

گھنٹہ گھر

شاہِ بُرْج

اکبرآباد کے ایک برج کا نام

ثُمْن بُرْج

(معماری) گمن٘بدی چھت کی بشت پہل بنی ہوئی عمارت (آگرہ کے قلعہ میں اس کا بہترین نمونہ بنا ہوا ہے) ، بشت بہلو برج .

چوبی بُرْج

لکڑی کا گن٘بد یا مینارہ ؛ فیصلوں یا قلعوں وغیرہ پر بنے ہوئے لکڑی کے گن٘بد جو حفاظتی اور جن٘گی اغراض کے لئے بنائے جاتے تھے .

آبی بُرْج

(نجوم)آسمان کے بارہ برجوں میں سے تین برج و پانی کے خواص رکھتے ہیں: سرطان، عقرب، حوت

اردو، انگلش اور ہندی میں بُرْج کے معانیدیکھیے

بُرْج

burjबुर्ज

اصل: عربی

وزن : 21

موضوعات: ہیئت نجومی قدیم

اشتقاق: بَرَجَ

بُرْج کے اردو معانی

اسم، مذکر

  • گنبد، قبہ، لداو کی چھت کا وہ حصہ جو آدھے چاند کے اوپری حصے کی شکل کا اور اس کے اوپر اکثر ایک کنگرہ ہوتا ہے، شلجمی وضع کی بنی ہوئی چھت، پوری عمارت کو جو گن٘بد کے نیچے ہو
  • مینار
  • (ہئیت و نجوم) سیارے کا دائرۂ گردش جسے اس کا گھر مقام یا منزل کہتے ہیں، آسمانی دائرے کے بارہ حصوں میں ہر ایک، راس (قدیم ہئیت دانوں نے ستاروں کو مقامات سمجھنے کے لئے منطقہ یا راس منڈل (فضا) کے بارہ حصے کیے ہیں، ہر حصےمیں جو ستارے واقع ہیں ان کی اجتماعی صورت سے جو شکل بنتی ہے اس حصے کا نام اسی شکل پر رکھ دیا ہے، مثلاً چند ستارے مل کر شیر کی سی شکل بناتے ہیں، اس حصے کا نام برج اسد رکھ لیا گیا
  • ایک قسم کی آتشبازی، گنبد کی شکل کا بنا ہوا کاغذ کا غبارہ جس میں کپڑے کی ایک مَشعل لگی رہتی ہے اور جسے آگ دکھا کر فضا میں چھوڑتے ہیں تو اوپر کو اٹھتا ہے اور کافی بلندی پر چلا جاتا ہے
  • غبارہ، بیلون
  • قلمے کا وہ حصہ جس پر توپیں چڑھاتے ہیں اور جو بشکل دائرہ آگے کو نکلا ہوا اور بغیر پٹاو کا ہوتا ہے
  • مٹھ جس میں عموماً فقیر وغیرہ رہتے ہیں، کٹی، خانقاہ

قریب ترین ہم صوتی الفاظ

بُرْز

قد و قامت، پورا جسم

شعر

English meaning of burj

Noun, Masculine

  • tower, turret, dome, bastion
  • minaret
  • sign of the Zodiac
  • an ancient district surrounding Agra and Mathura in North India
  • a kind of firework in shape of a paper balloon
  • balloon
  • yogi's hut or cottage

बुर्ज के हिंदी अर्थ

संज्ञा, पुल्लिंग

  • मीनार, गुंबद
  • गुंबद, क़ुब्बा, लदाव की छत का वो हिस्सा जो आधे चांद के ऊपरी हिस्से की शक्ल का और इस के ऊपर अक्सर एक किंगरा होता है, शलजमी वज़ा की बनी हुई छत, पूरी इमारत को जो गुंबद के नीचे हो
  • गुंबद, राशि, नक्षत्र, मठ
  • मंडप, राशि, दाइरतुल बुरूज का बारहवाँ अंश
  • कलिमे का वो हिस्सा जिस हर तोपें चढ़ाते हैं और जो बशकल दायरा आगे को निकला हुआ और बगै़र पटाव का होता है
  • एक किस्म की आतिशबाज़ी, गुंबद की शक्ल का बना हुआ काग़ज़ का गुब्बारा जिस में कपड़े की एक मशाल लगी रहती है और जिसे आग दिखा कर फ़िज़ा में छोड़ते हैं तो ऊपर को उठता है और काफ़ी बुलंदी पर चला जाता है
  • गुब्बारा, बैलून
  • (हईयत-ओ-नुजूम) सय्यारे का दाइरा-ए-गर्दिश जिसे इस का घर मुक़ाम या मंज़िल कहते हैं, आसमानी दायरे के बारह हिस्सों में हर एक, रास (क़दीम हईयत दानों ने सितारों को मुक़ामात समझने के लिए मंतिक़ा या रास मंडल (फ़िज़ा) के बारह हिस्से किए हैं, हर हिस्से में जो सितारे वाक़्य हैं इन की इजतिमाई सूरत सुई जो शक्ल बनती है इस हिस्से का नाम इसी शक्ल पर रख दिया है, मसलन चंद सितारे मिल कर शेर की सी शक्ल बनाते हैं, इस हिस्से का नाम बुरज-ए-असद रख लिया गया)
  • मठ जिस में उमूमन फ़क़ीर वग़ैरा रहते हैं, कटी, ख़ानक़ाह

بُرْج کے قافیہ الفاظ

حوالہ جات: ریختہ ڈکشنری کی ترتیب میں مستعمل مصادر اور مراجع کی فہرست دیکھیں ۔

رائے زنی کیجیے (بُرْج)

نام

ای-میل

تبصرہ

بُرْج

تصویر اپلوڈ کیجیے مزید جانیے

نام

ای-میل

ڈسپلے نام

تصویر منسلک کیجیے

تصویر منتخب کیجیے
(format .png, .jpg, .jpeg & max size 4MB and upto 4 images)
بولیے

Delete 44 saved words?

کیا آپ واقعی ان اندراجات کو حذف کر رہے ہیں؟ انہیں واپس لانا ناممکن ہوگا۔

Want to show word meaning

Do you really want to Show these meaning? This process cannot be undone

Recent Words