تلاش شدہ نتائج

محفوظ شدہ الفاظ

"چانْد گَرْہَن" کے متعقلہ نتائج

گَہَن

چاند یا سورج کا جزوی یا کلّی طور پر تاریک ہو جانا، بدر کے وقت اگر زمین سورج اور چاند کے درمیان آ جائے تو زمین کا سایہ چاند پر پڑتا ہے اور سارا چاند یا اس کا کچھ حصّہ سیاہ ہو جاتا ہے یہ چاند گرہن یا خسوف کہلاتا ہے، اگر ہلال کے وقت چاند زمین اور سورج کے درمیان آجائے تو سورج یا اس کا کچھ حصّہ سیاہ ہو جاتا ہے یہ سورج گرہن یا کسوف کہلاتا ہے (پرانے زمانے کے ہندوؤں کا خیال تھا کہ راہو چاند یا سورج کو پکڑ لیتا ہے تو گہن ہوتا ہے)

گَہْناں

گہنا ، زیور.

گَہَنِ ناقِص

دھندلا گہن جو بالکل سیاہ نہ ہو (گہن کامل کی ضد).

گَہَنِ کامِل

چان٘د یا سورج کا مکمل گرہن ، مکمل تاریکی (گہن ناقص کی ضد).

گَہَن میں آنا

انسان یا حیوان کے کسی عضو کا ٹیڑھا یا ناقص پیدا ہونا ، عوام کا خیال ہے کہ پیدائش کے وقت یا ایّام حمل میں گہن پڑے اور اسی کا اثر زچہ پر ہو تو بچّہ کے کسی نہ کسی عضو میں فرق آ جاتا ہے.

گَہَن میں ہونا

زوال میں ہونا ، پژمردہ ہونا.

گَہْن میں آنا

۔۱۔کسوف یا خسوف میں آنا۔ ۲۔آدمی یا حویان کے کسی عضو کا ٹیڑھا یا ناقص پیدا ہونا۔ عوام کا خیال ہے کہ پیدائش کے وقت کے وقت یا ایّام حمل میں گہن پڑی اور اس کا اثر زچہ پر ہو تو بچّہ کے کسی نہ کسی عضو میں فرق آجاتا ہے۔

گَہْنے

گہنائے ہوئے، پیدائشی ٹیڑھے یا ناقص

گَہَن پَڑْنا

سورج یا چاند گرہن ہونا، کسوف یا خسوف ہونا

گَہْنا

جواہرات یا سونے چان٘دی کی بنی ہوئی چیز یا پھولوں کا گجرا وغیرہ جو زیبائش کے لیے پہنا جائے، زیور.

گَہْنی

گہنائی ہوئی گائے، وہ گائے جس کے اعضا میں خلقی نقص ہو، ناقص الخلقت گائے

گَہَن کی نَماز

چان٘د یا سورج گرہن کے وقت پڑھی جانے والی نماز ، نمازِ کسوف یا خسوف.

گَہَن سے نِکَلْنا

رک : گہن سے چھٹنا.

گَہَن سے چُھوٹنا

۔گہن کا اثر دور ہونا۔ ؎

گَہَن سے چُھٹْنا

خسوف یا کسوف کی حالت سے نکلنا ، گہن کا اثر دور ہونا.

گَہْنا پاتا

زیورات، گہنا وغیرہ

گَہْنا بَچَّہ

(قبالت) گہنایا ہوا بچہ ، جس کے کسی عضو میں نقص ہو.

گَہْنانا

چاند یا سورج کی روشنی کا گہن کی وجہ سے مان٘د پڑ جانا ، گہن میں آنا.

گہنے کا تار باقی نہیں

کسی قسم کا زیور باقی نہیں

گَہْنوں میں گَہْنا پِیتَل کی نَتْھ

زیورات ہیں تو وہ بھی پیتل کے اور ایک نتھ ؛ مراد : ہر چیز یکسر بے وقعت اور بے قیمت ؛ کُل لے دے کر یہی ہے سو ہے بیکار ، بہت غریب ہیں.

گَہنایا ہُوا پاںو

پھرا ہوا یا پیدائشی بھڈا اور مڑا ہوا پانو.

گَہْنا بَڑھانا

گہنا اُتارنا.

گَہَن کَرنا

سورج یا چان٘د کو گہن لگنا.

گَہَن لَگْنا

چاند یا سورج کا ماند پڑ جانا، کسوف یا خسوف ہونا

گَہَن اُتَرْنا

گہن دور ہونا ، کسوف یا خسوف ختم ہو جانا.

گَہَن چُھوٹْنا

گہن دُور ہونا ، گہن کا اثر ختم ہونا ، چاند یا سورج میں گہن کے بعد روشنی آنے لگنا.

گَہَن چَھٹْنا

گہن دُور ہونا، گہن کا اثر ختم ہونا، چاند یا سورج میں گہن کے بعد روشنی آنے لگنا

گَہَن بھاری ہونا

گہن کا منحوس ہونا ، گہن کا گراں گزرنا.

گَہْنایا ہُوا

پھڈا ، پھرا ہوا ، پیدائشی ٹیڑھا ، ناقص الخلقت.

گَہْنے رَکْھنا

زیورات کو گرو رکھنا، رہن کرنا، بندھک رکھنا

گَہْنایا ہُوا ہاتھ

پیدائشی مڑا ہوا ہاتھ ، خلقی خمیدہ ہاتھ.

گَہنا پَہَن کَر ڈَھک چَلے، پُوت جَن کَر نَیو چَلے

اللہ تعالیٰ دولت دے تو اسے چھپا کر رکھے اور اولاد دے تو انکسار سے کام لے ، اِترانا کسی حال میں اچھا نہیں.

چَنْدْر گَہَن

آفتاب اور چاند کے درمیان زمین کے حائل ہونے کی وجہ سے چاند کا روشن نہ ہونا یعنی زمین کا سایہ پڑنے سے چاند کا تاریک ہوجانا، خسوف

سَرْب گَہَن

پُورا چاند گہن یا سُورج گہن.

سُورَج گَھَن

زمین اور سُورج کے درمیان چاند کے حائل ہو جانے سے سُورج کا جُزوی یا کُلی طور پر تاریک نظر آنا ، کسوفِ شمس ، کسوف ۔

رانی گَہن

جھگڑا جو مدّت تک گھر میں رہے نیز چیخ پُکار، کہرام

چاند گَہَن سے چُھٹْنا

چاند کا گہن سے صاف ہو جانا، گہن کے بعد چاند کا پھر سے روشن ہو جانا

پانی میں گَہن دیکْھنا

۔ جب سورج گرہن پڑتا ہے اس کو پانی میں دیکھتے ہیں۔ ؎

چاند کو گَہَن لَگنا

چاند کا تاریک ہو جانا، خسوف ہونا

چودھویں رات کے چاند کو گہن لگا

پورے چاند کو گہن لگنا، جب کسی کا ایسا نقصان ہو جائے جو نہیں ہونا چاہیئے تھا، تب کہتے ہیں

چاند گَہَن میں چَکّی، راہے کا کیا کام

فضول اور بے موقع بات کے متعلق کہتے ہیں

رانی گَہَن ڈالْنا

رک : رانی گہن مچانا .

رانی گَہَن مَچانا

جھگڑا یا کہرام برپا کرنا.

اردو، انگلش اور ہندی میں چانْد گَرْہَن کے معانیدیکھیے

چانْد گَرْہَن

chaa.nd-grahanचाँद-ग्रहण

نیز - چانْد گَہَن

اصل: سنسکرت

وزن : 2112

چانْد گَرْہَن کے اردو معانی

اسم، مذکر

  • آفتاب اور چاند کے درمیان زمین کے حائل ہونے کی وجہ سے چاند کا روشن نہ ہونا یعنی زمین کا سایہ پڑنے سے چاند کا تاریک ہوجانا، خسوف
  • چاند گرہن، چاند پر زمین کا سایہ پڑنے کی باعث چاند پر سورج کی روشنی نہ پڑنا، کسوف مہتاب، کسوف

English meaning of chaa.nd-grahan

Noun, Masculine

  • lunar eclipse

चाँद-ग्रहण के हिंदी अर्थ

संज्ञा, पुल्लिंग

  • सूर्य और चंद्र के मध्य धर्ती के आने जाने के कारण चाँद का रौशन न होना अर्थात ज़मन की छाया पड़ने से चाँद का अँधियारा हो जाना
  • चाँद ग्रहण, चन्द्र पर धरती की छाया पड़ने के कारण चन्द्र पर सूर्य के प्रकाश का न पड़ना

حوالہ جات: ریختہ ڈکشنری کی ترتیب میں مستعمل مصادر اور مراجع کی فہرست دیکھیں ۔

رائے زنی کیجیے (چانْد گَرْہَن)

نام

ای-میل

تبصرہ

چانْد گَرْہَن

تصویر اپلوڈ کیجیے مزید جانیے

نام

ای-میل

ڈسپلے نام

تصویر منسلک کیجیے

تصویر منتخب کیجیے
(format .png, .jpg, .jpeg & max size 4MB and upto 4 images)
بولیے

Delete 44 saved words?

کیا آپ واقعی ان اندراجات کو حذف کر رہے ہیں؟ انہیں واپس لانا ناممکن ہوگا۔

Want to show word meaning

Do you really want to Show these meaning? This process cannot be undone