تلاش شدہ نتائج

محفوظ شدہ الفاظ

"چَمَن" کے متعقلہ نتائج

چَمَن

وہ جگہ جہاں پھول پھلواری اور سبزی ہو اور جس کے چاروں طرف درخت ہوں، چھوٹا سا باغ یا باغیچہ جہاں سدا بہار پودے ہوں، وہ پھلواری جو عام طور پر مکان کے سامنے کے رخ ہوتی ہے، گلزار، بستاں سرا، گلزار اور آباد جگہ

چَمَن کَدَہ

باغ، گلشن، گلستان

چَمَن ہَرا ہونا

خوشی حاصل ہونا، مراد بر آنا

چَمَنِ دَہْر

عالم، زمانہ، دنَیا، زمین

چَمَن چَمَن

باغ باغ، گل و گلزار

چَمَن بَنْد

چمن آرا، باغبان، باغ کو لگانےاور سجانے والا

چَمَنِ عَالَم

دنیا کا باغ، دنیا کی خوبصورتی، حسین دنیا، سرسبز و شاداب دنیا

چَمَنے چَمَن

رک : چمن چمن .

چَمَن دَرْ چَمَن

سارے باغوں میں، ہر ایک گلشن میں

چَمَن آسا

باغ کے مانند، باغ جیسا

چَمَن آرا

چمن کو سنوارنے اورسجانے والا، باغبان، مالی

چَمَن زار

ایسا باغ جہاں پھول کثرت سے ہوں، ایسی جگہ جہاں دور تک پھول ہی پھول اور سبزہ سبزہ نظر آئے، گلزار، گلستان، باغ

چَمَن کار

وہ کپڑا جس میں اعلیٰ درجے کی گل کاری کی گئی ہو اور ایسا معلوم ہو کہ باغ کھلا ہوا ہے

چَمَنِسْتان

پھولوں کا قطعہ، سبز کھیت

چَمَن بَنْدی

باغبانی، چمن آرائی، آراستہ و پیراستہ کرنے کا عمل، آرائش و زیبائش

چَمَن پَیرا

رک : چمن آرا .

چَمَن طَراز

چمن کو سنوارنے اورسجانے والا، باغبان، مالی

چَمَن آرائی

زینت، خوش نمائی، سجاوٹ، آرائش و زیبائش، باغ کو سجانا

چَمَن کِھلْنا

کسی چیز کی کثرت ہونا، کیاری کا پھولوں سے بَھر جانا، رونق افزوں ہونا، خوشی میں اضافہ ہونا

چَمَن پُھولْنا

پھول کھلنا ، ہرا بھرا ہونا ، تازگی و شادابی .

چَمَن پَیرائی

چمن آرائی

چَمَن بَندی کَرنا

چَمَنِسْتان کِھلْنا

باغ کے قطعے کا پھولوں سے بھرا ہونا

اَہلِ چَمَن

چمن والے، باغ کے ساتھی، باغ کے لوگ، باغ والے، باغ کے باشندے

نِہال چَمَن

چمن کا پودا یا درخت ۔

نَونِہالانِ چَمَن

نئے پودے یا درخت، (مجازاً) لڑکے بالے، نوجوانان

تَعْمِیرِ چَمَن

عَرُوسانِ چَمَن

(کنایۃً) باغ کے پھول اور نئے پودے

زیبِ چَمَن ہونا

باغ کو زینت دینا

نَو عَرُوسانِ چَمَن

(مراداََ) نئے شگوفے، کلیاں اور پھول

اِعْتِبارِ طُلُوعِ چَمَن

رَنگِ چَمَن

دنیا کے انداز و اطوار ، زمانے کا رن٘گ ڈھن٘گ ، تغیراتِ زمانہ .

گُلِ چَمَن

باغ کا سب سے خوبصورت پھول، محبوب

رَشْکِ چَمَن

وہ جس پر باغ رشک کرے

سَرْوِ چَمَن

سرو کا وہ درخت جو خود رو نہ ہو، سرو، سرو کا درخت، (استعارۃً) سجیلا محبوب، معشوق نیز قد معشوق

غَیرَتِ چَمَن

صحْنِ چَمَن

باغ کا تختہ یا احاطہ

مُرْغِ چَمَن

۱ ۔ باغ کا پرندہ ؛ (مجازاً) خوش آواز پرندہ ، بلبل ، ہزار داستاں ، عندلیب ، گل دم ۔

آرائِشِ عُروسِ چَمَن

چار چَمَن

(قدیم) اصفہان اور دہلی میں ایک باغ کا نام، لکھنؤ میں ایک باغ

طائِرِ‌ چَمَن

بُلبل

طِفْلاںِ چَمَن

باغ کے شگوفے اور کلیّاں

مَشّاطَۂِ چَمَن

چمن کو دلہن کی طرح چلانے والی

غارَتِ چَمَن

طِفْلانِ چَمَن

آرائِش كا چَمَن

وہ پودے، پھول، پھل اور پتیاں جو آرائش میں كاغذ، ابرك اور پنی وغیرہ سے بنائے جاتے ہیں

مُرْغ چَمَن زاد

وہ پرند جو باغ میں پیدا ہوا ہو، چمن میں رہنے والا پرندہ

خُوش نَشِیْنانِ چَمَن

پھول، شگوفے

گَرْم خُوبانِ چَمَن

پھول اور شگوفے.

ذَوق چَمَن ز خاطِر صیاد می رَوَد

صیاد کے دل سے چمن کا لطف جاتا رہا یعنی جو کام اپنے سے کیا جاتا ہے اس میں بہت لطف آتا ہے اور جو کام ضرورت کے ماتحت مجبوری سے کرنا پڑتا ہے اس میں کوئی مزہ باقی نہیں رہتا ہر روز کی دید شوق کو مٹا دیتی ہے

اردو، انگلش اور ہندی میں چَمَن کے معانیدیکھیے

چَمَن

chamanचमन

اصل: فارسی

وزن : 12

چَمَن کے اردو معانی

اسم، مذکر

  • وہ جگہ جہاں پھول پھلواری اور سبزی ہو اور جس کے چاروں طرف درخت ہوں، چھوٹا سا باغ یا باغیچہ جہاں سدا بہار پودے ہوں، وہ پھلواری جو عام طور پر مکان کے سامنے کے رخ ہوتی ہے، گلزار، بستاں سرا، گلزار اور آباد جگہ
  • باغ، بُستان، باڑی، بوستان، پھلواری، چمنستاں
  • خوبصوت، حسن، سرسبز و شادب، تروتازہ
  • رَوِش، تختہ، سبزہ زار، باغ کا قطعہ، چھوٹا کھیت
  • دنیا کئے انداز و اطوار، زمانے کے رنگ ڈھنگ، تغیراتِ زمانہ
  • بیل بوئے جو کسی کپڑے کے کنارے پر کڑھے ہوں
  • (تصوّف ) محبت، معرفت

شعر

English meaning of chaman

Noun, Masculine

  • garden, flower garden, flourishing place, parterre, verdant or flourishing place, blooming

चमन के हिंदी अर्थ

संज्ञा, पुल्लिंग

  • फूल-पत्तों आदि से भरी हुई हरी क्यारी, फुलवारी, छोटा बगीचा, उद्यान, आराम, वाटिका, बारा, उपवन; फुलवारी; फूलों का बगीचा, हरा-भरा आनंदपूर्ण वातावरण

چَمَن کے مترادفات

حوالہ جات: ریختہ ڈکشنری کی ترتیب میں مستعمل مصادر اور مراجع کی فہرست دیکھیں ۔

رائے زنی کیجیے (چَمَن)

نام

ای-میل

تبصرہ

چَمَن

تصویر اپلوڈ کیجیے مزید جانیے

نام

ای-میل

ڈسپلے نام

تصویر منسلک کیجیے

تصویر منتخب کیجیے
(format .png, .jpg, .jpeg & max size 4MB and upto 4 images)
بولیے

Delete 44 saved words?

کیا آپ واقعی ان اندراجات کو حذف کر رہے ہیں؟ انہیں واپس لانا ناممکن ہوگا۔

Want to show word meaning

Do you really want to Show these meaning? This process cannot be undone

Recent Words