تلاش شدہ نتائج

محفوظ شدہ الفاظ

"داڑھی" کے متعقلہ نتائج

داڑھی

رُخساروں اور تھوڑی پر اُگنے والے بال، ڈاڑھی

داڑھی مُن٘ڈا

جِس کے داڑھی نہ ہو ، جِس نے داڑھی مُوچھ صاف کرا دی ہو.

داڑھی کا بال ایک ایک ہو گَیا

کھل گیا

داڑھی رَنگْنا

اپنی بہتری چاہنا ؛ اپنے کو خوبصورت بنانا.

داڑھی مُونڈْنا

داڑھی صاف کرنا ؛ حجامت بنانا.

داڑھی مُنڈانا

داڑھی صاف کرانا

داڑھی مُنڈْوانا

ٹھوڑی اور رخسار کے بال صاف کرانا

داڑھی مُوچْھ آغاز ہونا

سبزہ نِکلنا، داڑھی مُوچھ آنا، جوان ہونا

داڑھی پیٹ میں ہونا

پیٹ میں داڑھی ہونا ؛ کم سِنی میں عقل مند ہونا .

داڑھی رَکْھنا

داڑھی کتروانے یا مُن٘ڈْوانے کو ترک کر دینا ، داڑھی چھوڑ دینا.

داڑھی نوچْنا

داڑھی کے بال اکھاڑنا، بے عزت کرنا

داڑھی گُھٹانا

داڑھی صاف کرانا

داڑھی گُھٹْوانا

داڑھی صاف کرانا

داڑھی کَھسوٹْنا

داڑھی کے بال اکھاڑنا، بے عزت کرنا

داڑھی پیشاب سے مُنڈْوانا

پیشاب سے داڑھی مُن٘ڈْوانا ؛ نہایت ذِلّت برداشت کرنا ، قول ہارنے پر بے بے عِزَتی قُبُول کرنا ، ذِلَت کا مواخذہ قُبُول کرنا .

داڑھی پَٹْخارْنا

داڑھی صاف کرنا، داڑھی کے بالوں کو ہاتھ سے جھٹکنا

داڑھی پَھٹْکارْنا

داڑھی صاف کرنا، داڑھی کے بالوں کو ہاتھ سے جھٹکنا

داڑھی دار

وہ شخص جس کے داڑھی ہو ، داڑھی والا .

داڑھی جار

وہ شخص جس کی داڑھی جلائی گئی ہو، ایک قسم کی خراب گالی

داڑھی دُھوپ میں سَفید کَرْنا

بال دُھوپ میں سفید کرنا، چون٘ڈا دُھوپ میں سفید کرنا، عُمر رسیدہ ہونے کے باوجود ناتجربہ کار رہنا

داڑھی کی آڑ میں شِکار کھیلنا

در پردہ کوئی بُرا کام کرنا ؛ چُھپ کر کوئی بُرائی کرنا.

دَاڑھی بَنانا

رخسار سے بالوں کا صاف کرنا

دَاڑھی چھوڑْنا

داڑھی لمبی کرنا یا بڑھنے دینا، داڑھی بڑھانا

داڑھیں مار کَر رونا

دھاڑیں مار کر رونا، چیخ چیخ کر رونا، بری طرح رونا

کوسَہ داڑھی

بہت چھدری ڈاڑھی، وہ ڈاڑھی جو صرف ٹھوڑی پر ہو.

لَہْسَنِیا داڑھی

جگہ جگہ سے مڑی ہوئی داڑھی.

مَولَوِیانَہ داڑھی

مولویوں جیسی وضع قطع کی داڑھی ، مولویوں کے انداز کی داڑھی ؛ مراد : لمبی داڑھی ۔

شَرْعی داڑھی

ایسی داڑھی جو شریعت کے مطابق ہو یعنی اس کی لمبائی کم از کم ایک مٹھی ہو، مٹھی بھر لمبی ڈاڑھی.

مُقَطَّع داڑھی

شرع کے مطابق تراشی ہوئی لمبی داڑھی، ثقہ حضرات کی سی داڑھی

رُوٹھے بابا داڑھی ہاتھ

غصّے میں آدمی اپنا ہی نُقصان کرتا ہے

جُلاہے کی سی داڑھی

۔نوکدار چھوٹی سی داڑھی۔

کَھری کَہیَا داڑھی جاڑ

سچ کہنے والے کو لوگ پسند نہیں کرتے، راست گو کو عموماً پسند نہیں کیا جاتا، سچی بات کہے وہ بے عزتی کرائے، جو سچ کہے وہی برا

جُلاہا داڑِھی

ںوک دار چھوٹی سی داڑی جو عام طور پر جلاہے رکھتے ہیں

گَھنی داڑھی

وہ داڑھی جس کے بال برابر ایک دوسرے سے ملے ہوئے نکلے ہوں (چھدری کی ضد) .

نِیچی داڑھی

ڈاڑھی جو نیچے تک آتی ہو ، لمبی داڑھی ۔

گَھنیری داڑھی

رک : گھنی داڑھی.

رَسُولی داڑھی

رسول شاہی فقیروں کی وضع کی داڑھی جس میں صرف ٹھوڑی کے نیچے بال ہوتے ہیں.

چِگی داڑھی

کِھچْڑی داڑھی

وہ داڑھی جس میں سیاہ و سفید بال ہوں، تل چاولی داڑھی

کَڑبَڑی داڑھی

تل چاولی داڈھی ، جس میں سیاہ اور سفید دونوں رنگ کے بال ہوں ، کھچڑی داڑھی.

کَتَرْواں داڑھی

تراشی ہوئی داڑھی، تراشیدہ داڑھی، چھوٹی داڑھی

بَرْگَد کی داڑھی

لمبے لمبے ریشوں کے گپھے جو برگد کے درخت میں لٹکے رہتے ہیں اور بڑھتے بڑھتے زمین تک پہن٘چ کر جڑ پکڑ لیتے اور نیا تنا بن جاتے ہیں (یہ اتنے مضبوط ہوتے ہیں کہ آدمی ان میں لٹک کر جھولتا رہے تب بھی نہیں ٹوٹتے)

چَھجّا سی داڑھی

رک : چھاج سی داڑھی.

چَھجّے دار داڑھی

رک : چھجا سی داڑھی.

خَس خَسی داڑھی

چھدری چھدری، الگ الگ، تِنکوں کی شکل کی داڑھی.

جُلا ہے کا غُصَّہ داڑھی پہ اُتَرنا

غریب اور بے بس کا غصہ اپنے اوپر یا اپنے سے کمزوروں پر اترتا ہے

ہارے بابا داڑھی ہاتھ

اعترافِ شکست اور عجز میں کہتے ہیں کہ ہم ہارے اور تم جیتے (عام طور پر اس وقت ڈاڑھی کو ہاتھ لگاتے ہیں)

پیٹ میں داڑھی ہونا

۔بچپن میں بوڑھوں کی سی باتیں ہونا۔ چالاک لڑکی کی نسبت بولتے ہیں۔

پَہْلےاَپْنی ہی داڑھی کی آگ بُجھائی جاتی ہے

پہلے اپنے فائدہ کی بات کی جاتی ہے، پھر دوسرے کا خیال آتا ہے

چُگّی کُدال نُما داڑھی

نوکیلی چگی داڑھی .

تُھوک داڑھی پِھٹّے مُنْھ

لعنت ہے ، نفرین ہے ، تمہارے منْھ پر لعنت کرتا ہوں .

اپنی داڑھی سب بجھاتے ہیں

اپنی بیوقوفی کو سب چھپاتے ہیں

دُھوپ میں داڑھی سَفید کَرْنا

بڑھاپے تک سادہ لوح ہونا. ناتجربہ کار رہنا.

دُھوپ میں داڑھی سَپید کَرْنا

بڑھاپے تک سادہ لوح ہونا. ناتجربہ کار رہنا.

چور کی داڑھی میں تِنکا

مجرم اپنے افعال و حرکات سے پہچانا جاتا ہے، مجرم کا بذاتِ خود اپنا جرم بتا دینا یا کسی طرح اپنا جرم ظاہر کردینا

رَنگ ریز ہوتے تو اَپنْی داڑھی رَنگْتے

اگر کسی بات کے قابل ہوتے تو ترقی کرتے

گَھٹا کی عَقْل اَور داڑھی بَڑھا کی

جوں جوں داڑھی بڑھتی گئی عقل کم ہوتی گئی یعنی عمر بڑھنے کے ساتھ عقل اور سمجھ میں اضافہ نہیں ہوا.

مُلّا کی داڑھی تَبَرُّک میں گَئی

کسی چیزکے ضائع ہونے یا بے فائدہ اور بیکار خرچ کے موقع پر کہتے ہیں

گود میں بَیٹھ کَر داڑھی نوچنا

قاضی کی داڑھی تَبَرُک میں گَئی

جب کوئی اچھی شے دیکھتے دیکھتے یا مفت میں خراب ہو جاتی ہے تو یہ مقولہ کہتے ہیں.

اردو، انگلش اور ہندی میں داڑھی کے معانیدیکھیے

داڑھی

daa.Dhiiदाढ़ी

اصل: سنسکرت

وزن : 22

داڑھی کے اردو معانی

اسم، مؤنث

  • رُخساروں اور تھوڑی پر اُگنے والے بال، ڈاڑھی
  • ٹھوڑی، زنخداں
image-upload

وضاحتی تصویر

کیا آپ کے پاس کوئی تصویر ہے جو اس لفظ کی بہتر ترجمانی کر سکے؟

اگر ہاں، تو اسے یہاں اپلوڈ کیجیے تاکہ اس لفظ کے معنی مزید اجاگر ہو سکیں۔ مزید جانیے

شعر

English meaning of daa.Dhii

Noun, Feminine

  • beard
  • the chin, the pit in the chin

दाढ़ी के हिंदी अर्थ

संज्ञा, स्त्रीलिंग

  • मनुष्यों में पुरुष जाति के लोगों की ठोढ़ी पर उगनेवाले बाल
  • ठोढी, चिबुक

حوالہ جات: ریختہ ڈکشنری کی ترتیب میں مستعمل مصادر اور مراجع کی فہرست دیکھیں ۔

رائے زنی کیجیے (داڑھی)

نام

ای-میل

تبصرہ

داڑھی

تصویر اپلوڈ کیجیے مزید جانیے

نام

ای-میل

ڈسپلے نام

تصویر منسلک کیجیے

تصویر منتخب کیجیے
(format .png, .jpg, .jpeg & max size 4MB and upto 4 images)
بولیے

Delete 44 saved words?

کیا آپ واقعی ان اندراجات کو حذف کر رہے ہیں؟ انہیں واپس لانا ناممکن ہوگا۔

Want to show word meaning

Do you really want to Show these meaning? This process cannot be undone

Recent Words