تلاش شدہ نتائج

محفوظ شدہ الفاظ

"دِیدے مَٹْکانا" کے متعقلہ نتائج

دِیدے

دِیدہ (رک) کی جمع یا مغیرّہ حالت ، تراکیب میں مستعمل.

دِیدَہ

دیکھا ہوا، دیکھی ہوئی

دِیدے گَڑونا

توجہ رکھنا، دھیان دینا

دِیدے پھوڑْنا

محنت کرنا ، دِیدہ ریزی کرنا.

دِیدے پھاڑْنا

دیکھتے وقت بہت زیادہ آنکھیں نِکال کر دیکھنا.

دِیدے دَھونا

بے مروت کرنا ، بے لحاظ بنانا ؛ ڈھیٹ بنانا.

دِیدے بَدَلْنا

بے مروت ہونا ، بے رخ ہونا.

دِیدے سِینا

غور سے دیکھنا ، آنکھیں گڑونا.

دِیدے بَہْنا

(کنایۃً) زار و قطار رونا.

دِیدے دِکھانا

آنکھیں دِکھانا ، غصّے کا اظہار کرنا.

دِیدے مارْنا

نظر بازی کرنا، آنکھ مارنا

دِیدے پِھرنا

بدسلوکی کرنا.

دِیدے کھولْنا

عقل دینا، سجھ دینا

دِیدے لَگانا

توجہ کرنا، جی لگانا

دِیدے ہَوائی ہونا

رک : دیدہ ہوائی ہونا.

دِیدے دَھنس جانا

آن٘کھوں میں حلقے پڑ جانا.

دِیدے کی صَفائی

بے حیائی، بے شرمی

دِیدے بِچھانا

خوش آمدید کہنا ، خلوصِ دل سے اِستقبال کرنا ، بہت تعظیم کرنا.

دِیدے پھاڑ پھاڑ کَر دیکْھنا

خوب غور سے دیکھنا ، گُھور گُھور کے دیکھنا ؛ تلاش کرنا.

دِیدے کھول دینا

عقل دینا، سجھ دینا

دِیدے پھاڑ کے گُھورْنا

گُھور کر دیکھنا ، ٹِکٹکی باندھ کر دیکھنا.

دِیدے سَفید ہونا

آنکھوں کی روشنی جاتی رہنا

دِیدے نِکالْنا

مراد : غضبناک نظروں سے ، خشمگیں آن٘کھوں سے ، غصے میں آ کر.

دِیدے مَٹْکانا

اترانا، بڑے ناز نخروں سے دیکھنا

دِیدے چَمَکْنا

آنکھوں میں چمک ہونا.

دِیدے کَھٹَکْنا

آنکھ میں سرخی ہوکر چبھن ہونا

دِیدے چَمْکانا

ناز نخرے کے ساتھ آنکھوں کو گردش دینا.

دِیدے پَر دِیوار بَنانا

پاس و لحاظ نہ کرنا ، ڈھٹائی ، دلیری کرنا (نہایت بے شرمی اور بیباکی کے موقع پر مستعمل ہے).

دِیدے تَلْووں سے مَلْنا

کمالِ خوشامد کرنا.

دِیدے میں دِیدَہ ڈال کَر

آمنے سامنے ، نظر مِلا کر ، ڈھٹائی سے .

دِیدے پھیر پھیر کے دیکْھنا

پُتلیاں پھیر پھری کے دیکھنا (عالم نزع میں ہونا).

دِیدے گُھٹْنوں سے پائے

ایک قسم کا کوسنا، بد دعاء مراد: اندھا لنگڑا ہوجائے

دِیدے اُبَل آنا

آنکھیں اُمنڈنا ، جوشِ گِریہ ہونا ، آنکھوں میں آنسو بھر آنا.

دِیدے بَھر آنا

رک : آنْکھیں بھر آنا.

دِیدے سے ڈَرْنا

(کسی کی) بیباکی یا ڈھیٹ پن سے ڈرنا

دِیدے گُھٹْنے کی قَسَم

ایک طرح کی قسم، مترادف: اگر جُھوٹ بولوں تو اندھی، لنگڑی ہوجاؤں

دِیدے سے حَذَر کَرنا

(کسی کی) بیباکی یا ڈھیٹ پن سے ڈرنا

دِیدے اُلَٹ جانا

بہت زیادہ حیران ہونا.

دِیدے لال کَرْنا

غصہ کرنا

دِیدے پُھوٹ جانا

(عور) کوسنا ، بد دعا) اندھا ہوجائے!.

دِیدے میں سَرسوں پُھولْنا

آنکھوں کی بینائی جاتی رہنا.

دِیدے گُھٹنوں کو رونا

فریاد کرنا، شکایت کرنا

دِیدے میں تِرمِرے پِھرنا

کسی دماغی صدمے کی وجہ سے آنکھوں کے آگے شرارے سے چمکتے ہوئے معلوم ہونا

دِیدے جُھکْتے ہیں تو گُھٹنوں کی طَرَف

فطرتی اصول کے تحت آنکھیں آگے ہی جُکھتی ہیں ؛ (مجازاً) طرف داری اپنوں ہی کی ہوتی ہے ، اپنوں کی مروت آ ہی جاتی ہے (جانب داری ، پاس داری برتنے کے موقع پر مستعمل ہے).

دِیدے گُھٹنوں کے آگے آئے

ایک قسم کا کوسنا، بد دعاء مراد: اندھا لنگڑا ہوجائے

دِیدے لال ہونا

آنکھوں میں خمار ہونا، جوشِ جذبات سے آنکھیں سرخ ہونا

دِیدے چار ہونا

توجہ ہٹ جانا ، دھیان ہٹ جانا.

دِیدے لَگے رَہْنا

انتظار میں ہونا

دِیدے پَٹَم ہونا

(عور) (کوسنا ، بددعا) اندھا ہوجائے ، دِیدے پُھوٹ جائیں.

دِیدے سات پانی سے دھونا

کسی بات کے چُھپانے کی انتہائی کوشش کرنا.

دِیدے پَتْھرا جانا

آن٘کھوں کا بے نور و بے حس و حرکت ہونا ، آنکھ کی روشنی جاتی رہنا ، اندھا ہوجانا (عالمِ نزع).

دِیدے کُھلے ہونا

(سمجھ اور عقل ہونا) آنکھیں روشن اور منور ہونا

دِیدے پَھٹے ہونا

کسی چیز کا نظر میں نہ سمانا ، دیکھا برتا ہونا.

دِیدے پَھٹے کے پَھٹے رَہ جانا

سخت استعجاب ہونا.

دِیدے کا پانی مَرْنا

بے شرم ہونا.

دِیدے کا پانی بَہْنا

اندھا ہوجانا.

دِیدے کا پانی ڈَھلْنا

بے خوف ہونا ، ڈر جاتا رہنا ، نڈر ہوجانا.

دِیدے نِیلے پِیلے کَرْنا

غصّہ کرنا، طیش دِکھانا

دِیدے سے ڈَر نِکَل جانا

گستاخ، بے ادب یا بیباک ہوجانا

دِیدے کا پانی سَلامَت ہونا

حیا دارہونا، شرم و حیا باقی ہونا، آنکھ میں حیا ہونا

اردو، انگلش اور ہندی میں دِیدے مَٹْکانا کے معانیدیکھیے

دِیدے مَٹْکانا

diide maTkaanaaदीदे मटकाना

محاورہ

دِیدے مَٹْکانا کے اردو معانی

  • اترانا، بڑے ناز نخروں سے دیکھنا

English meaning of diide maTkaanaa

  • be proud, behave coquettishly
  • make eyes (at), wanton with eyes

दीदे मटकाना के हिंदी अर्थ

  • नख़रे करना, बड़े चंचलपन से देखना

حوالہ جات: ریختہ ڈکشنری کی ترتیب میں مستعمل مصادر اور مراجع کی فہرست دیکھیں ۔

رائے زنی کیجیے (دِیدے مَٹْکانا)

نام

ای-میل

تبصرہ

دِیدے مَٹْکانا

تصویر اپلوڈ کیجیے مزید جانیے

نام

ای-میل

ڈسپلے نام

تصویر منسلک کیجیے

تصویر منتخب کیجیے
(format .png, .jpg, .jpeg & max size 4MB and upto 4 images)
بولیے

Delete 44 saved words?

کیا آپ واقعی ان اندراجات کو حذف کر رہے ہیں؟ انہیں واپس لانا ناممکن ہوگا۔

Want to show word meaning

Do you really want to Show these meaning? This process cannot be undone