تلاش شدہ نتائج

محفوظ شدہ الفاظ

"غَنِیمَت" کے متعقلہ نتائج

غَنِیمَت

وہ مال جو دشمن سے جھینا جائے، مفت حاصل ہونے والا، لوٹ کا مال لوٹ

غَنِیمَت ہے

یہی اچھا ہے ، بہت ہے ، کافی ہے.

غَنِیمَت ہونا

قابل قدر ہونا ، قابل شکر ہونا ، کافی ہونا

غَنِیمَت لُوٹْنا

مال لوٹنا.

غَنِیمَت جانْنا

بہتر جانا

غَنِیمَت گِنْنا

رک : غنیمت سمجھنا.

غَنِیمَت سَمَجْھنا

مفت جاننا ، غنیمت جاننا ، بہتر جاننا ، اچھا سمجھنا.

ذات غَنِیمَت ہونا

تعریف کے محل پر ایسے شخص کے لیے کہتے ہیں جو صاحب اخلاق ہو یا کسی خاص خوبی کا مالک ہو.

جو دَمْ گزرے غَنِیمَت ہے

زندگی جس قدر ہے غنیمت ہے، وقت کی قدر کرنی چاہیے

مان کا پان بھی غَنِیمَت ہے

عزت کے ساتھ تھوڑا ملنا بھی بہت ہوتا ہے ؛ تھوڑا سا پوچھ لینا بھی غنیمت ہے ۔

بَسا غَنِیمَت

بہتر، نہ ہونے سے بہتر، ایک حد تک اطمینان بخش

لُوٹ میں چَرْخَہ بھی غَنِیمَت ہے

مُفت کی معمولی چیز بھی اچھی لگتی ہے

رِیچھ کا ایک بال بھی غَنِیمَت ہے

کنجوس یا برے آدمی سے جو کُچھ ہاتھ لگے وہی غنیمت ہے

مالِ غَنِیمَت

دشمن کا مال جو لڑائی میں ہاتھ آئے

خُمُسِ غَنِیمَت

مال غینیمت کا پانچواں حصہ جو مستحقین میں تقسیم کیا جائے .

وَقْت کو غَنِیمَت جانِیے

موقع کو غنیمت سمجھنا چاہیے، موقع کو نہیں چھوڑنا چاہیے، مہلت کی قدر کرنی چاہیے، موقع پر کام کر لینا چاہیے، وقت کو غنیمت سمجھنا چاہیے

گَنْدُم اَگَر بَہَم نَرسَد جَو غَنِیمَت اَسْت

بڑا فائدہ حاصل نہ ہو تو تھوڑا فائدہ ہی سہی ، اچھی چیز میسّر نہ ہو تو معمولی چیز ہی غنیمت ہے ، اصل چیز حاصل نہ کر کسے تو کھسیانا ہو کر کسی اور چیز پر اکتفا کر لینے کے موقع پر بولتے ہیں.

عُمْرَت دَراز باد کہ اِیں ہَم غَنِیمَت اَسْت

(فارسی کہاوت اردو میں مستعمل) جب کھی نکمے آدمی سے کوئی معمولی کام ہو جائے تو کہتے ہیں کہ تیری عمر دراز ہو ، یہ بھی غنیمت ہے .

گَنْدُم اَگَر بَہَم نَرسَد جَو بُھس غَنِیمَت اَسْت

بڑا فائدہ حاصل نہ ہو تو تھوڑا فائدہ ہی سہی ، اچھی چیز میسّر نہ ہو تو معمولی چیز ہی غنیمت ہے ، اصل چیز حاصل نہ کر کسے تو کھسیانا ہو کر کسی اور چیز پر اکتفا کر لینے کے موقع پر بولتے ہیں.

اردو، انگلش اور ہندی میں غَنِیمَت کے معانیدیکھیے

غَنِیمَت

Ganiimatग़नीमत

اصل: عربی

وزن : 122

اشتقاق: غَنَمَ

غَنِیمَت کے اردو معانی

صفت

  • وہ مال جو دشمن سے جھینا جائے، مفت حاصل ہونے والا، لوٹ کا مال لوٹ

اسم، مؤنث

  • بہتر، قدر کے قابل، مناسب، بہت کچھ، کافی

شعر

English meaning of Ganiimat

Adjective

Noun, Feminine

ग़नीमत के हिंदी अर्थ

विशेषण

  • युद्ध में शत्रु की सेना से छीना हुआ माल, मुफ्त में या बिना प्रयास मिलनेवाला धन

संज्ञा, स्त्रीलिंग

غَنِیمَت کے مرکب الفاظ

حوالہ جات: ریختہ ڈکشنری کی ترتیب میں مستعمل مصادر اور مراجع کی فہرست دیکھیں ۔

رائے زنی کیجیے (غَنِیمَت)

نام

ای-میل

تبصرہ

غَنِیمَت

تصویر اپلوڈ کیجیے مزید جانیے

نام

ای-میل

ڈسپلے نام

تصویر منسلک کیجیے

تصویر منتخب کیجیے
(format .png, .jpg, .jpeg & max size 4MB and upto 4 images)
بولیے

Delete 44 saved words?

کیا آپ واقعی ان اندراجات کو حذف کر رہے ہیں؟ انہیں واپس لانا ناممکن ہوگا۔

Want to show word meaning

Do you really want to Show these meaning? This process cannot be undone

Recent Words