تلاش شدہ نتائج

محفوظ شدہ الفاظ

"گھر میں" کے متعقلہ نتائج

گھر میں

گھر کے اندر

گَھر میں بَرْکَت ہے

گھر میں مہمان ہے ؛ (کنایۃً) مصروفیت ہے ، فرصت نہیں ہے.

گھر میں بیٹھ رہنا

گوشہ نشین ہوجانا، سب سے بے تعلق ہو جانا

گھر میں نہ سمانا

گھر میں نہ آسکنا ، مکان کا گنجائش سے کم ہونا ؛ گھر میں داخل نہ ہونا ، گھر میں لوٹ کر نہ آنا.

گَھر میں لَگاؤ ہونا

چوری ہونے یا سیندھ لگنے کا اندیشہ ہونا.

گھر میں نہیں دانے امّاں چلیں بُھنانے

مفلس شیخی باز کے متعلق کہتے ہیں

گھر میں دِیا تو مسجد میں دِیا

پہلے گھر والوں سے سلوک ہونا چاہیئے پھر باہر والوں سے

گَھر میں نَعْلَین اُتارْنا

ٹھہرنا ، قیام کرنا.

گَھر میں سے

بیوی ، اہلیہ.

گَھر میں پاؤں رَکْھنا

۔مکان میں داخل ہونا۔ ؎

گھر میں گھر اچھا نہیں ہوتا

گھر کے اندر دوسرا گھر بنانا نقصان دہ ہوتا ہے، گھر میں گھر ہونے سے لڑائی جھگڑے کا زیادہ امکان ہوتا ہے

گَھر میں چُوہے لوٹْتے ہیں

اس قدر مُفلسی ہے کہ گھر کے چوہے تک بھوک سے بیتاب ہیں ، یعنی بہت ہی مفلس ہے.

گَھر میں بُھونی بھانگ تَک نَہ ہونا

گَھر میں جورُو کا نام بَہُو بیگم رَکھ لینے سے کیا ہوتا ہے

اپنی عزّت اپنے مُن٘ھ سے نہیں ہوا کرتی

گَھر میں چُوہے دَوڑنا

گَھر میں کُتّے لوٹْتے ہیں

گھر بالکل ویران ہے.

گَھر میں بَھیرْویں ناچ رَہا ہے

گھر سُونا پڑا ہے.

گَھر میں دوا، ہائے ہم مَرے

کسی کے پاس کوئی چیز ہو اور اسے اس کا استعمال معلوم نہ ہو

گَھر میں اَللہ کا دِیا سَب ہے

گھر خوشحال ہے ، کسی چیز کی کمی نہیں.

گَھر میں گُڑ باہَر شَکَر

گھر والوں کی نسبت باہر والوں سے اچھا سلوک کرنا.

گَھر میں شیر باہَر بھیڑ

اس شخص کے بارے میں کہتے ہیں جو گھر والوں پر بیجا رعب جمائے اور باہر والوں سے دب جائے، گھر والوں پر بلاوجہ سختی کرنا اور باہروالوں سے نرم سلوک کرنے والا

گھر میں دان نہ پان، بی بی کو بڑا گمان

مفلسی میں غرور کرنے اور شیخی بگھارنے والے کے متعلق کہتے ہیں

گَھر میں کانی چِڑیا نَہیں

گھر میں کوئی موجود نہیں ، خالی پڑاہے.

گَھر میں ہَل نَہ بَلایا، یہ مانْگے اِیکھ ہَلایا

مفلسی میں بڑی بڑی خواہشیں کرنا.

گَھر میں دھان نَہ پان بیٹی کو بَڑا گُمان

۔مثل (عو) مفلسی میں غرور کرنے اور شیخی بگھارنے والی کی نسبت بلوتی ہیں۔

گھر میں نہیں تاگا، البیلا مانگے پاگا

مفلسی میں بڑی بڑی خواہشیں کرنا، گو باپ بے مقدور ہے مگر بیٹے کو چھیلا بننا ضرور ہے

گَھر میں دھان نَہ پان بی بی کو بَڑا گُمان

عورتیں مفلسی میں غرور کرنے اور شیخی بگھارنے والی کی نسبت بولتی ہیں.

گَھر میں ہَل نَہ بَلْدِیَہ مانگے ایک ہَلْدِیَہ

مفلس شیخی باز کے متعلق کہتے ہیں.

گَھر میں سُوت نَہ کَپاس جُلاہے سے لَٹَھم لَٹھا

اس کے متعلق کہتے ہیں جو خواہ مخواہ لوگوں سے جھگڑا کرے

گَھر میں آنا

مکان میں داخل ہونا ؛ کسی سیّارے کا برج میں داخل ہونا ؛ پچیسی کی گوٹ کا کسی خانے میں آنا ؛ اپنی ذات کو فائدہ پہنچنا ؛ اپنے ہاتھ لگنا.

گَھر میں آنا

مکان میں داخل ہونا کسی سیّارے کا بُرج میں داخل ہونا پچیسی کی گوٹ کا کسی خانہ میں آنا اپنے ہاتھ لگنا اپنی ذات کو فائدہ پونہچنا حاصل ہونا

گھر میں خرچ نہیں اور ڈیوڑھی پر ناچ

مفلس شیخی باز کے متعلق کہتے ہیں کہ اپنی حیثیت سے بڑھ کر خرچ کرتا ہے

گَھر میں چُوہے ڈَنْڈ کَرتے ہیں

اس قدر مُفلسی ہے کہ گھر کے چوہے تک بھوک سے بیتاب ہیں ، یعنی بہت ہی مفلس ہے.

گَھر میں نَہِیں بُور، بیٹا مانگے موتی چُور

بچہ اپنے باپ کے مقدور سے زیادہ کچھ مانگے تو کہتے ہیں

گَھر میں چُوہے قَلابازِیاں کھاتے ہیں

اس قدر مُفلسی ہے کہ گھر کے چوہے تک بھوک سے بیتاب ہیں یعنی بہت ہی مفلس ہے

گَھر میں اَناج نَہیں مُلْک کا کَریں راج

پاس کچھ نہیں شیخی بہت.

گَھر میں نَہیں اَناج، مُلک کا کَریں راج

غریبی میں بڑی بڑی خواہشیں کرنا

گھر میں بیٹھنا

زن بازاری کا پیشہ ترک کرکے کسی کے گھر پڑجانا یا زوجیت میں آجانا.

گَھر میں چراغ نہیں باہر مَشعَل

غریب آدمی دکھاوے کے لئے خرچ کرے تو اس وقت کہتے ہیں

گَھر میں کھانے کو نہِیں، اَٹاری پَر دُھواں

شیخی باز کے متعلق کہتے ہیں، گھر میں کھانے کو نہیں پھر بھی بالا خانہ پر دھواں کر رہے ہیں، جس سے کوئی سمجھے کہ کھانا بن رہا ہے

گَھر میں بی بی لکّھو اَوتار باہَر مِیاں تھانَہ دار

گھر میں بیوی اوتار (ولی) بن کے موسیں باہر میاں حکومت جتا کر لوٹیں ؛ بیوی فقیرنی بنی بیٹھی ہے ، میاں شیخی میں تھانہ دار بنےپھرتے ہیں.

گَھر میں پَڑْنا

کسی عورت کا کسی کی مدخولہ بن کر رہنا، کسی کسبی کا پیشہ چھوڑ کے کسی کے گھر میں بیٹھ جانا

گَھر میں کُودْنا

چوری چھپے بدکاری کے لیے کسی کے گھر جانا.

گَھر میں جو شَہْد مِلے تو کاہے بَن کو جائیں

اگر بغیر محنت مشقّت کے روزی ملے تو دوڑ دھوپ کی ضرورت کیوں پڑے.

گَھر میں چَنے کا چُون نہیں، گیہوں کی دو پو لائیو

غریب شیخی باز کے متعلق کہتے ہیں

گَھر میں نَہیں کَوڑی گَٹّے والے ہوت

مفلس شیخی باز کے متعلق کہتے ہیں

گَھر میں بِٹھانا

مدخولہ بنانا ، گھر میں ڈال لینا.

گَھر میں آئی تو بانکی پَگْڑی سِیدھی ہوئی

جب بیوی گھر میں آئی تو سب اینٹھ نکل گئی.

گَھر میں قَدَم جانا

مکان میں داخل ہونا

گَھر میں آگ لَگْنا

۔گھر جلنا۔ ؎

گَھر میں آگ لَگْنا

گھر جلنا.

گَھر میں آگ لَگانا

۔(عو) (کنایۃً) گھر کو تباہ کرنا۔ نیست نابود کرنا۔ ؎

گَھر میں دُھول اُڑنا

رک : گھر میں خاک اُڑنا.

گَھر میں بِٹھا لینا

گھر میں ٹھہرا لینا ، شادی کرلینا.

گَھر میں آگ لَگانا

گھر کو جلانا ، گھر کو تباہ و برباد کرنا ، نِیست و نابود کرنا.

گَھر میں دیکھو چھلْنی نَہ چھاج، باہَر مِیاں تِیر اَنداز

غریب شیخی خورے کے متعلق کہتے ہیں

گَھر میں آئی جو ٹیڑھی پَگَڑ سِیدھی ہو

بیاہ کرنے سے ساری شیخی جاتی رہتی ہے.

گَھر میں گَھر، لڑائی کا ڈَر

اگر ایک گھر میں دوسرا گھر بنا دیا جائے تو ہمیشہ لڑائی جھگڑا رہتا ہے، اگر ایک ہی گھر میں دو خاندان کے لوگ رہتے ہوں تو ان میں لڑائی کا ڈر رہتا ہے

گَھر میں پاؤں رَکْھنا

مکان میں داخل ہونا.

گَھر میں جھاڑُو دینا

گھر کا مال اسباب چُرانا ، گھر کا صفایا کر دینا.

اردو، انگلش اور ہندی میں گھر میں کے معانیدیکھیے

گھر میں

ghar-me.nघर-में

وزن : 22

مادہ: غَرَث

گھر میں کے اردو معانی

اسم، مؤنث

  • گھر کے اندر
  • (مجازاً) بیوی، اہلیہ، زوجہ

घर-में के हिंदी अर्थ

संज्ञा, स्त्रीलिंग

  • घर के अंदर
  • (मजाज़न) बीवी, पत्नी, ज़ौजा

حوالہ جات: ریختہ ڈکشنری کی ترتیب میں مستعمل مصادر اور مراجع کی فہرست دیکھیں ۔

رائے زنی کیجیے (گھر میں)

نام

ای-میل

تبصرہ

گھر میں

تصویر اپلوڈ کیجیے مزید جانیے

نام

ای-میل

ڈسپلے نام

تصویر منسلک کیجیے

تصویر منتخب کیجیے
(format .png, .jpg, .jpeg & max size 4MB and upto 4 images)
بولیے

Delete 44 saved words?

کیا آپ واقعی ان اندراجات کو حذف کر رہے ہیں؟ انہیں واپس لانا ناممکن ہوگا۔

Want to show word meaning

Do you really want to Show these meaning? This process cannot be undone

Recent Words