تلاش شدہ نتائج

محفوظ شدہ الفاظ

"گُھپ اَندھیرا" کے متعقلہ نتائج

اَنْدھیرا

ظلمت، تاریکی، اجالا کی ضد

اَندھیرا کَرنا

روشنی کو روکنا، چراغ گل کرنا

اَندھیرا ہونا

اَندھیرا جُھک آنا

تاریکی بڑھ جانا

اَندھیرا پاک

مہینے کا آخری پندرھواڑ جس میں چاند گھٹتا چلا جاتا ہے، اجالا پاکھ کی ضد

اَندھیرا گُھپ

انتہائی تاریکی، بے حد ظلمت، گہرا اندھیرا، بہت اندھیرا، مکمل اندھیرا

اَنْدھیْرا پَکْش

پورنیما (قمری مہینے کا چودہواں دہواں دن) سے اماوسیا (قمری مہینے کا آخری دن) تک کے پندرہ دن، قمری مہینے کے آخیر پندرہ دن

اَندھیرا پاکھ

مہینے کا آخری پندرھواڑ جس میں چاند گھٹتا چلا جاتا ہے، اجالا پاکھ کی ضد

اَندھیرا اُجالا

اَنْدھیرے

اندھیرا، تیرگی

اَندھیری

اندھیاری، تاریکی، سیاہی، اندھیری راے

اَندھیرا چھوڑْنا

اَندھیرا چھانا

اَنْدھاری

آندھی، ریت کا طوفان

اَن٘دَھوری

گرمی دانہ، مہین مہین دانے جو گرمی کے موسم میں جسم پر پڑ جاتے ہیں

اَن دَھری

جو مقرر یا مقدر نہ ہو، جو قسمت میں نہ لکھی ہو، غیر مقدر

اَندھارا

تاریکی، اندھیرا، اندھیاری

بڑا اَنْدھیرا ہے

سخت ظلم ہے، کوئی انصاف نہیں، سخت بے امنی ہے

گَھٹا ٹوپ اندھْیرا

تاریک اندھیرا، رات کی سیاہی

چَراغ تَلے اَندھیرا

یہ کہاوت ایسے موقع پر کہتے ہیں جب حاکم کے قرب و جوار میں جرائم ہوں یا عالِم کے گھر میں جہالت یا ایسی ہی کوئی غیر متوقع خرابی پائی جائے، یعنی علم کے سائے میں جہل

دِن اَندھیرا ہونا

دن گزر کے رات ہو جانا، صبح سے شام ہونا

آدھا اَنْدھیرا آدھا اُجْیالا

(لفظاً) نصف سیاہ اور نصف سفید

گَھنا اَندھیرا

گہرا اندھیرا، گہری تاریکی

نِیم اَندھیرا

نیم تاریکی ، اُجالے اور اندھیرے کے درمیان کی صورت ِحال ۔

مَلْگَجا اَندھیرا

وہ اندھیرا جس میں دھندلا پن ہو ، دھندلاہٹ والا اندھیرا ۔

گُھپ اَندھیرا

مکمل تاریکی ، سخت اندھیرا ، گہری ظلمت.

گھور اَندھیرا

شدت کی تاریکی، بہت تاریکی، مہیب اندھیرا، گھپ اندھیرا، گہری اورخوف ناک تاریکی

اَنْدھیری چَڑھانا

(کنایۃً) اندھا بنا دینا، آنکھوں پر پردہ ڈال دینا، غافل کردینا

چَراغ کے نِیچے اَندھیرا

اس موقع پر مستعمل، جہاں کسی نیکی خوبی یا فائدے کی بات سے قریب تر اشخاص وغیرہ محروم ہوں یا بیگانوں کو فائدہ پہن٘چے اور یگانے محروم رہیں، روشن دلوں سے بے خبری واقع میں آئے

آنکھوں میں اَندھیرا چھانا

(شدت غم وغصہ یا نقاہت سے) چکرانا، کچھ نہ سوچنا، آنکھوں کے سامنے ترمرے سے ناچنا، دنیا نظروں میں تیر و تاریک ہونا

آنکھوں میں اَندھیرا آنا

(شدت غم وغصہ یا نقاہت سے) چکرانا، کچھ نہ سوچنا، آنکھوں کے سامنے ترمرے سے ناچنا، دنیا نظروں میں تیر و تاریک ہونا

زَمانَہ نَظَر میں اَندھیرا ہونا

سخت گھبراہٹ ہونا، پریشانی میں کچھ نہ سوجھنا، سخت غم و اندوہ ہونا

اَندھیرے مُنھ

تڑکے، صبح سویرے، علی الصباح، من٘ھ ان٘دھیرے

اَندھیری دے کَر چھانا

گھٹا کا اس طرح گھر کر آنا کہ فضا تاریک ہوجائے

آنکھوں کے نِیچے اَنْدھیرا چھانا

(شدت غم وغصہ یا نقاہت سے) چکرانا، کچھ نہ سوچنا، آنکھوں کے سامنے تر مرے سے ناچنا، دنیا نظروں میں تیر و تاریک ہونا

آنکھوں کے آگے اَندھیرا چھانا

(شدت غم وغصہ یا نقاہت سے) چکرانا، کچھ نہ سوچنا، آنکھوں کے سامنے ترمرے سے ناچنا، دنیا نظروں میں تیر و تاریک ہونا

آنکھوں کے نِیچے اَندھیرا آنا

(شدت غم وغصہ یا نقاہت سے) چکرانا، کچھ نہ سوچنا، آنکھوں کے سامنے تر مرے سے ناچنا، دنیا نظروں میں تیر و تاریک ہونا

آنکھوں کے آگے اَندھیرا آنا

(شدت غم وغصہ یا نقاہت سے) چکرانا، کچھ نہ سوچنا، آنکھوں کے سامنے ترمرے سے ناچنا، دنیا نظروں میں تیر و تاریک ہونا

جَہان آنْکھوں میں اَندھیرا ہوتا

۔کچھ سجھائی نہ دینا۔ ؎

اَندھیری دے کَر آنا

گھٹا کا اس طرح گھر کر آنا کہ فضا تاریک ہوجائے

اَندھیرے میں چاند ماری کَرنا

اٹکل پچو کام کرنا، بے سوچے سمجھے کام کرنا، سعی لاحاصل کرنا

اَندھیرے ہی

اندھیرا چھائے ہونے کے وقت، روشنی نمودار ہونے سے پہلے، علی الصباح (بیشتر صبح کے ساتھ مستعمل)

دو دِن کی چاندْنی پِھر اَندھیرا پاکھ

حسن و شباب ، جاہ واقبال و دولت ثروت سب فنا ہونے والی چیزیں ہیں .

چار دِن کی چاندنی آخِر اَندھیرا پاکھ

چند روزہ عیش ہے، پھر وہی تکلیف، چند روز عروج ہے پھر زوال

اَن٘دھیرے اُجالے کا نُطْفَہ

بہت شریر لڑکا، نہایت حرمزدگی کرنے والا

اَندھیری ڈالْنا

(کنایۃً) اندھا بنا دینا، آنکھوں پر پردہ ڈال دینا، غافل کردینا

اَن٘دھیری کوٹْھری کا مُعامَلَہ

کسی کی وہ بات جس کا کچھ علم نہ ہو، خفیہ بات یا راز

اَنْدھیری جُھکْنا

کالی گھٹا کا زور شور سے چھانا، ابر سیاہ کے سبب سے فضا کا تاریک ہونا

اَنْدھیرے میں تِیْر چَلانا

بے سوچے سمجھے کام کرنا، اٹکل پچو کام کرنا

اَنْدھیری کوٹھری کا یار

اَن٘دھیری نَگْری چَوپَٹ راج

ایسی جگہ کی نسبت کہتے ہیں جہاں حکمراں کی غفلت یا بے وقوفی سے ظلم، لوٹ مار اور عام بدنظمی کا دور دورہ ہو

اَنْدھیرے گھر کا اُجالا

وہ عزیز جس کے دم سے گھر کی رونق ہو، نہایت محبوب، بہت پیارا بیٹا یا بیٹی (عموماً اکلوتا / اکلوتی)

انْدھیرے گھر میں ڈھینْگر ناچے

بد انتظامی میں برے آدمی مزے کرتے ہیں، جہاں کوئی پوچھنے والا نہ ہو وہاں شریروں کی بن آتی ہے

آنکھ مُند گَئی اَندھیرا پاک

مرنے کے بعد کچھ نظر نہیں آسکتا کہ دنیا میں کیا ہے کیا نہیں

دیے تلے اندھیرا

آنکھ پر غفلت کا پردہ، تمول کے سائے میں غریبی، علم کے سائےمیں جہل

گَھنگور اَندھیرا

بہت زیادہ تاریکی ، بہت گہرا اندھیرا ، گھپ اندھیرا .

پاکھ اَنْدھیرا

مہینے کا آخری پندھرھواڑا جس میں چان٘د گھٹتا چلا جاتا ہے ، رک : اندھیرا پاک / پاکھ.

گُڑ کھائے گی تو اَندھیرے میں آئے گی

یہ مثل مرد اور عورت دونوں کے لئے بولی جاتی ہے یعنی اگر نفع کا لالچ ہوگا تو آپ ہی وقت بے وقت چلا آئے گا.

سَویرے مُنہ اَندھیرے

صبحِ صادق کے وقت ، فجر کے وقت ، تاروں کی چھان٘و میر.

دو دِن کی چاندْنی ہے پِھر اَنْدھیری رات

رک : دو دن کی چان٘دنی پھر اندھیرا پاکھ .

اردو، انگلش اور ہندی میں گُھپ اَندھیرا کے معانیدیکھیے

گُھپ اَندھیرا

ghup-a.ndheraaघुप-अँधेरा

اصل: ہندی

وزن : 2122

گُھپ اَندھیرا کے اردو معانی

اسم، مذکر

  • مکمل تاریکی ، سخت اندھیرا ، گہری ظلمت.

English meaning of ghup-a.ndheraa

Noun, Masculine

  • pitch dark, total darkness

घुप-अँधेरा के हिंदी अर्थ

संज्ञा, पुल्लिंग

  • पूर्ण अंधेरा, अंधकार, गहरा अंधकार, अंधकार में डूबा हुआ

حوالہ جات: ریختہ ڈکشنری کی ترتیب میں مستعمل مصادر اور مراجع کی فہرست دیکھیں ۔

رائے زنی کیجیے (گُھپ اَندھیرا)

نام

ای-میل

تبصرہ

گُھپ اَندھیرا

تصویر اپلوڈ کیجیے مزید جانیے

نام

ای-میل

ڈسپلے نام

تصویر منسلک کیجیے

تصویر منتخب کیجیے
(format .png, .jpg, .jpeg & max size 4MB and upto 4 images)
بولیے

Delete 44 saved words?

کیا آپ واقعی ان اندراجات کو حذف کر رہے ہیں؟ انہیں واپس لانا ناممکن ہوگا۔

Want to show word meaning

Do you really want to Show these meaning? This process cannot be undone